04/11/2024
ہمارے بچپن کی وہ افواہیں ، جو آج بھی ہمیںں یاد آتی ہیں ۔😉😉 تو پھر چلیں ، مل کر وہ افواہیں ، وہ یادیں تازہ کرتے ہیں ۔ جیسے کہ:
پینسل کے کچرے کو دراز میں رکھنے سے تتلی بن جاتی ہے ۔ 😂😂
تربوز (یا کسی پھل ) کا بیج کھا لیا تو پیٹ میں درخت اگ آئے گا۔😂😂
سبزیوں کے اتنے فوائد گنوائے جاتے تھے جو خود سبزیوں کو بھی پتہ نہیں ہونگے😂😂)
چاند پر بڑھیا چرخا چلا رہی ہے ۔😁😁
چاندنی رات میں پریاں آئیں گی ۔😂😂
چارپاٸی پر چپل سمیت بیٹھ جانے سے سانپ آجاتا ہے ۔😂😂
ٹوٹا ہوا دانت گھر کی چھت پر پھینک کر یہ کہنے سے کہ: "چڑیا چڑیا پرانا دانت لے جا اور نیا دے جا" نیا دانت مل جاتا ہے ۔ 😁😁
ٹیچر کی کرسی پر بیٹھو گے تو فیل ہو جاو گے😂😂😜
پتیلی میں کھانا کھانے سے شادی میں بارش ہوتی ہے ۔😂😂
قینچی کو خالی چلانے سے گھر میں لڑاٸی ہوتی ہے ۔😂😂
آلتو جلال تو آئی بلا کو ٹال تو ، بولنے سے ٹیچر نہیں ماریں گی😂😂
نمک گرتے ہی پانی بہاؤ ورنہ قیامت کے دن پلکوں سے اٹھانا پڑے گا ۔😂😂
مغرب سے پہلے اپنے اپنے گھروں کو چلے جاؤ کیونکہ مغرب کے بعد سر کٹا نکلتا ہے اوروہ بچوں کو مار دیتا ہے ۔😂😂
پنسل کے کچرے کو دودھ میں پکانے سے ریزر بنتی ہے ۔😂😂
ہمارا اسکول قبرستان پر بنا ہوا ہے ۔😂
’’جُھوٹ بولو گے، تو زُبان کالی ہوجائے گی ۔ 😂😂
حالانکہ بظاہر یہ بھی ایک جھوٹ تھا 😂😂
مچھلی کھانے کے بعد پانی مت پینا ورنہ وہ پیٹ میں تیرے گی ۔😂😂
کوئی آپ کے اوپر سے پھلانگے تو آپ کا قد چھوٹا رہ جائے گا 😂😂
اور مزید اب اس میں آپ اضافہ کر دیں۔