22/09/2026
🌸✨منقبت امام حسن عسکری علیہ السلام ✨🌸
تاریخ اپنے آپ کو دہرا رہی ہے آج
آمد علیؑ کے گھر میں حسنؑ کی ہوئی ہے آج
مولا نقیؑ کے گھر میں خوشی کی بہار ہے
عباسیوں کے قصر میں اک کھلبلی ہے آج
فرعون کو ملی ہے نجومی سے کیا خبر
کس کل کا خوف ہے جو عجب بے کلی ہے آج
دل کہہ رہا ہے جشن میں آئے ہوئے ہیں سب
آنکھوں کو لگ رہا ہے کسی کی کمی ہے آج
لیجئے خدا کی فوج کا سالار آ گیا
ہاں ہاں خدا کی فوج کو طاقت ملی ہے آج
وسعت کچھ اور معنیِ کوثر کو مل گئی
کڑیوں سے ایک اور کڑی مل گئی ہے آج
مولا اب اپنے لعل کو اذنِ ظہور دو
مولا زمین ظلم و ستم سے بھری ہے آج
کاش اُن کی معرفت مرے حصے میں آئے، زین
بابِ عطا سے خوب عطا ہو رہی ہے آج
✍️ زین جعفری