Awaaz

Awaaz abuse language strictly not allowed if you use abuse language admin will take an action

Wafa or awam
01/08/2026

Wafa or awam

جی، اب بات واضح ہوگئی۔ آپ کی مراد ولی اللہ معروف ہیں، جو پاکستان کے ایک سماجی کارکن ہیں اور سوشل میڈیا کے ذریعے برسوں سے...
28/07/2026

جی، اب بات واضح ہوگئی۔ آپ کی مراد ولی اللہ معروف ہیں، جو پاکستان کے ایک سماجی کارکن ہیں اور سوشل میڈیا کے ذریعے برسوں سے بچھڑے ہوئے خاندانوں کو ملانے کی کوشش کرتے ہیں۔

ان کے بارے میں دستیاب معلومات کے مطابق:

وہ کراچی کے علاقے منگھوپیر سے تعلق رکھتے ہیں۔

انہوں نے تقریباً 2018 میں یہ خدمت شروع کی۔ ابتدا ایک ایسی خاتون کے کیس سے ہوئی جو انسانی اسمگلنگ کے باعث اپنے خاندان سے بچھڑ گئی تھیں۔ اس واقعے نے انہیں اس میدان میں مستقل کام کرنے کی ترغیب دی۔

ان کا فیس بک پیج اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ایسے افراد کی معلومات شائع کرتے ہیں جو بچپن میں گم ہو گئے، اغوا ہوئے، انسانی اسمگلنگ کا شکار ہوئے یا مختلف وجوہ سے اپنے خاندان سے جدا ہو گئے۔

ان کے مطابق وہ پاکستان کے علاوہ بھارت، بنگلہ دیش، یمن اور اردن سمیت مختلف ممالک کے خاندانوں کو بھی آپس میں ملانے میں مدد کر چکے ہیں۔

ان کے کام پر مختلف ذرائع ابلاغ، جیسے اردو نیوز اور وی نیوز نے بھی رپورٹس شائع کی ہیں۔

یہ کام بنیادی طور پر سوشل میڈیا، عوامی تعاون، پرانی یادداشتوں، مقامات، زبان، خاندان کے ناموں اور دیگر دستیاب معلومات کو ملا کر کیا جاتا ہے۔ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ گمشدہ یا بچھڑے ہوئے افراد کو ان کے اصل خاندان تک پہنچایا جائے۔

اگر آپ چاہیں تو میں یہ بھی بتا سکتا ہوں کہ وہ عملی طور پر کسی گمشدہ شخص کی تلاش کا عمل کس طریقے سے شروع کرتے ہیں اور کن ذرائع سے سراغ لگاتے ہیں۔
Waliullah Maroof

یہ شخص قادیانی عقیدے سے تعلق رکھتا ہے اور آج کل سوشل میڈیا پر بہت زیادہ سرگرم ہے۔ ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے کہ عقیدۂ ختم...
28/07/2026

یہ شخص قادیانی عقیدے سے تعلق رکھتا ہے اور آج کل سوشل میڈیا پر بہت زیادہ سرگرم ہے۔ ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے کہ عقیدۂ ختمِ نبوت ﷺ کے بارے میں خود بھی صحیح علم حاصل کرے، اپنی اولاد کو بھی اس کی تعلیم دے اور اپنے گھر، خاندان، دوستوں اور اردگرد کے لوگوں میں بھی اس حوالے سے شعور بیدار کرے۔

آج کے دور میں سوشل میڈیا کے ذریعے مختلف نظریات تیزی سے پھیلائے جا رہے ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ ہم دین کی بنیادی تعلیمات سے واقف رہیں اور دوسروں کو بھی آگاہ کریں۔ عقیدۂ ختمِ نبوت ﷺ اسلام کے بنیادی عقائد میں سے ہے، اس لیے اس بارے میں علم، شعور اور ذمہ داری کے ساتھ اپنا کردار ادا کریں، تاکہ کوئی بھی گمراہ کن دعووں یا جھوٹی باتوں کا شکار نہ ہو۔

اللہ تعالیٰ ہمیں حق کو پہچاننے، اس پر ثابت قدم رہنے اور اپنی آنے والی نسلوں کے ایمان کی حفاظت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

28/07/2026
28/07/2026

I got over 200 reactions on one of my posts last week! Thanks everyone for your support! 🎉

ولی اللہ معروف بھائی اللہ آپکی آنی والی تمام نسلوں کی حفاظت فرمائے آمین آپ کمال کام کرتے ہیں یارآپکی تحریریں پڑھ کر دل خ...
28/07/2026

ولی اللہ معروف بھائی اللہ آپکی آنی والی تمام نسلوں کی
حفاظت فرمائے آمین آپ کمال کام کرتے ہیں یار
آپکی تحریریں پڑھ کر دل خوشی کے آنسو روتا ہے قسم سے
کہ کوئی تو ہے اس ملک میں جو پچھڑوں کا سہارا بنتا ہے

Waliullah Maroof
----------------------------------------------------

الحمدللہ آج نجلہ اپنے خاندان کو مل گئی
سال 2008 کے جون 26 جون میں نجلہ کورنگی سے اپنی والدہ کے ساتھ چچا کے ہاں نیو کراچی آئی تھی۔ چار سال عمر تھی۔ضد کرکے پیسے لئے باہر چیز لینے نکلی۔
چیز لیکر جب واپس گھر آنے لگی تو سارے دروازے ایک رنگ کے لگے تو سمجھ نہیں آیا چچا کا گھر کونسا تھا۔ جاتی رہی جاتی رہی کھو گئی۔
شادمان کی یوسی میں کسی نے لاکر دیا کہ یہ بچی لاوارث ملی ہے۔ ایک ہفتے تک یوسی نے کوشش کی فیملی نہیں ملی۔
یوسی نے کسی کے پاس امانت رکھوایا۔
نجلہ کو ایک بےاولاد جوڑنے اپنے پاس رکھا۔ایک سال تک نجلہ روتی رہی امی ابو اور بھائیوں کو یاد کرتی۔
پھر آہستہ آہستہ بھول کر نارمل ہوگئی۔
جس فیملی نے رکھا تھا انہوں نے انٹر تک پڑھایا وہ اسے ڈاکٹر بنانا چاہتے تھے لیکن نجلہ نے دینی تعلیم کی طرف آنے کا از خود فیصلہ کیا۔ عالمہ بنی ۔عربی کے کورسز اور مختلف تعلیمی سرگرمیوں میں مصروف رہی۔
اس جوڑے نے آج تک نجلہ کو یہ احساس ہونے نہیں دیا کہ وہ کسی اور کی بیٹی ہو۔ بلکہ نجلہ کی پرورش کرنے والے جوڑے کے خاندان تک کو کل ہماری ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھ کر معلوم ہوا کہ یہ انکی سگی بیٹی نہیں ہے۔ پڑوسیوں تک کو آج پتہ چلا۔ خیر نجلہ کو اپنوں کی جدائی چین سے رہنے نہیں دے رہی تھی۔وہ ہر طرح سے خوشحال تھی لیکن سال 2024 میں انکو ذہنی مسئلہ شروع ہوا۔پریشان ہونے لگی۔ڈراونے خواب دیکھتی۔اچانک نیند میں اٹھ جاتی۔خواب میں اپنے گمشدگی والا دن آتا تھا۔
وہ ایک ماہر نفسیات ڈاکٹر کے پاس گئی۔ ڈاکٹر صاحب نے نجلہ سے دل کی بات پوچھی کہ سچ سچ بتاو کیا پریشانی ہے؟ نجلہ نے اپنی ساری داستان سنائی کہ یہ یہ ماجرا ہے۔
ڈاکٹر صاحب نے پرچی پر میڈیسن کے بجائے "ولی اللہ معروف کا پیج " لکھا کہ آپ ان سے رابطہ کریں۔
نجلہ سمجھی ولی اللہ شاید کسی بزرگ کا ذکر ہوگا شاید ڈاکٹر نے اس بزرگ کے مزار پر حاضری کا کہا ہو۔ خیر ڈاکٹر صاحب نے سمجھا دیا کہ ایسے ایسے ایسے لوگ ملاتے ہیں۔
وہ گھر آئی دو ماہ تک ہمارے کام کو سوشل میڈیا پر فالو کیا پھر جب تسلی ہوئی کہ ہاں رابطہ کرلینا چاہئے۔فروری دوہزار پچیس کو رابطہ کیا۔ ہم نے پوسٹ لکھی۔ کافی سارے ڈی این اے ٹیسٹ ہوئے۔ کوئی میچ نہیں ہوا۔ پھر 30 جون 2026 کو ہم نے دوبارہ پوسٹ لگائی۔خاندان مل گیا۔ ڈی این اے میچ ہوا۔
دوسری طرف!
خاندان پر جو گزری وہ اللہ کسی کو نا دکھائے ۔ دل تھام کے رکھیں۔
نجلہ پاکستانی بنگالی خاندان سے تعلق رکھتی ہے۔ بہت ہنستا کھلتا خوشحال گھرانا تھا۔سب سے چھوٹی اور بہت لاڈلی بچی تھی۔
جس چچا کے ہاں سے گم ہوئی تو سب نے الزام لگایا کہ اسکو چچا نے بیچ دیا ہے۔جوان چچا اس الزام کا صدمہ برداشت نا کرسکا چھ ماہ بعد وفات پاگیا۔نجلہ کے والدین الگ ہوگئے۔
ماں بیٹیاں الگ ہوگئیں۔ بھائی اور والد الگ ہوگئے۔
بہنوں کے رشتے ہونے میں مشکلات تھیں ۔ یہ داغ لگ گیا تھا کہ انکے ابو نے بیٹی بیچی ہے۔سب دربدر تھے۔
کل جب نجلہ کی رپورٹ آئی سب کی آنکھیں کھل گئیں۔ اللہ نے باطل کو ختم کیا اور حق کو واضح کردیا۔
اللہ نے بدگمانی کو قرآن میں گناہ قرار دیا ہے۔ اس گناہ نے گئی خاندان تباہ کردیئے۔
الحمدللہ گزشتہ کل ہم نے جاکر نجلہ کے سارے خاندان کو کورنگی میں اکھٹا کیا۔ 17 سال بعد ماں اور بیٹوں کو ملایا۔ بیٹے ماں کے پاؤں میں پڑے سب نے ایک دوسرے سے معافی مانگی۔ بہن بھائیوں کو ملایا۔ بکھرا ہوا گھر پھر سے اکھٹا کیا۔
اور آج الحمدللہ وہ سب ایک بس میں نجلہ کے گھر آئے اور نجلہ سے ملاقات ہوئی۔
کیسی ملاقات تھی۔کیا کیا ہوا؟ یہ سب الفاظ میں ہم نہیں بتاسکیں گے۔ بس آپ کل ان شاءاللہ ویڈیو دیکھ کر محسوس کرسکیں گے کہ یہ کس قدر خطرناک کیس تھا۔ اور اللہ نے پھر سے سب کو سرخ رو کیا۔

کراچی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا, جس سے گرمی اور حبس میں کمی آئی ہے۔ شہر کے...
26/07/2026

کراچی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا,

جس سے گرمی اور حبس میں کمی آئی ہے۔ شہر کے مختلف حصوں میں ہلکی بوندا باندی جبکہ بعض مقامات پر تیز بارش کا سلسلہ جاری۔

❓️کیا آپکے علاقے میں بارش ہورہی ہے ❓️
جی ہاں 👍
جی نہیں 🙏

Address

Block P
Karachi
72722

Telephone

+923472272722

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Awaaz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share