Funky Tunky

Funky Tunky Fun & Entertainment!

اسلام کے خلاف جانے کا انجام دیکھنا ہے؟  #لاہور کی ایک خاتون اپنا بندہ مار کر ڈیڑھ سال مظلوم بنی رہی لیکن پھر ایک روز اچا...
16/02/2026

اسلام کے خلاف جانے کا انجام دیکھنا ہے؟ #لاہور کی ایک خاتون اپنا بندہ مار کر ڈیڑھ سال مظلوم بنی رہی لیکن پھر ایک روز اچانک کیسے پکڑی گئی؟
2 سالہ پرانا مگر عبرتناک واقعہ
روبینہ نامی اس خاتون کا شوہر دکاندار تھا دکان کے اوپر ہی انکا گھر تھا ، جہاں روبینہ اپنے تین بچوں کے ساتھ مقیم تھی ، عمر نامی یہ لڑکا 15 سال کی عمر سے دکان پر کام کررہا تھا ، روبینہ کا شوہر سارا دن نیچے دکان پر رہتا وہیں چائے کھانا منگواتا ، عمر یہ سارے کام کرتا۔ اس کا دن میں کئی مرتبہ اوپر جانا ہوتا ، 40 سالہ روبینہ کو کم عمر لڑکا پسند آگیا اور اسے اپنے دام میں پھنسا لیا ، چوری چھپے تعلقات جاری رہے ، اس دوران روبینہ نے اپنے بھائی عمران کے کان بھرنے شروع کر دیے ، اور اسے اپنے شوہر کے خلاف بھڑکا لیا ، اب روبینہ اور عمران نے ایک منصوبہ بنایا ، اس منصوبے کے تحت روبینہ نے صبح کے وقت اپنے شوہر کو ناشتے میں نیند کی گو۔لیاں دے دیں ، اور یہ صوفے پر بیٹھا بیٹھا سو گیا ، دوسرے مرحلے میں روبینہ نے اپنے بھائی کو بلا لیا اور دکان میں موجود عمر اور ایک اور ملازم گل میران کو بھی بلا لیا ۔ ملزمہ اور تینوں ملزمان نے ملکر بدقسمت تاجر کے منہ پر تکیہ رکھ کر اسکا سانس روک دیا یوں وہ جان بحق ہو گیا ۔۔۔ روبینہ کا بھائی سکون سے اپنے گھر چلا گیا جبکہ لڑکے نیچے دکان پر آگئے ، چند گھنٹوں بعد روبینہ نے شوہر کو دل کا دورہ پڑنے کا شور مچایا ، کسی کو ذرا بھی شک نہ ہوا رشتہ دار محلے والے سب اکٹھے ہو گئے اور مق۔تول مرحوم کو عزت و تکریم سے دفنا دیا گیا ، جنازے ، قل اور دیگر مواقع پر ملزمہ دھاڑیں مار کر روتی رہی جبکہ عمر ہر کسی کو کہتا میرے سر سے باپ کا سایہ اٹھ گیا ۔۔۔ قصہ مختصر اسکے بعد عمر نئی نویلی 40 سالہ بیوہ کے ساتھ ڈیڑھ سال اس گھر میں قیام پذیر رہا ، روبینہ نے پوری دکان کا کام اسے سونپ دیا تھا لیکن قدرت کے اپنے فیصلے ہوتے ہیں ۔ گل میراں نامی دکان ملازم جو اس جرم میں ایک شریک راز تھا اسے ہوائی فائیر۔نگ کے جرم میں پولیس نے پکڑ لیا جب اسے معمول کے مطابق الٹا لٹا کر پوچھا گیا : ہاں: دس بھئی جوانا ، ہور کی کیتا ای ۔۔۔۔ تو گل میراں نے اس دکاندار کے ق۔ت۔ل کا بھی انکشاف کیا اور ساتھی ملزمان کے نام بھی بتا دیے ۔ پولیس حرکت میں آئی اور ایک رات محو خواب روبینہ اور اسکے آشنا عمر کو گرفتار کر لیا گیا ، انکے اعتراف پر عمران بھی پکڑا گیا ۔

22/09/2025

کراچی صوبہ!
انشاء اللّٰہ ❣️

22/09/2025

میرا رب بھولنے والا نہیں ہے
😇🥀



















Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Funky Tunky posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Establishment

Send a message to Funky Tunky:

Share