ملیر نیوز Malir News

ملیر نیوز Malir News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from ملیر نیوز Malir News, Karachi.

ملیر نیوز آپ کا اپنا پسندیدہ چینل
ہمارا مقصد ہے مصدقہ معلومات، بروقت اپڈیٹس اور دلچسپ مواد آپ تک پہنچانا تاکہ آپ ہمیشہ باخبر اور انٹرٹین رہیں۔
👉 ابھی ہمارا پیج فالو کریں اور جڑیں ملیر نیوز کے ساتھ،

20/06/2026

3 محرم الحرام 19 جون 2026
مائی نیانی درگاہ شاہ حسین مراد، میمن گوٹھ کا سالانہ عرس مبارک زائرین کی بڑی تعداد درگاہ پر حاضری دے کر فاتحہ خوانی اور دعاؤں میں مصروف ہے۔ عرس کے موقع پر روحانی محافل، ذکر و اذکار اور لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

#ملیر

20/06/2026

⚽ فیفا ورلڈ کپ 2026 کا جنون ملیر پہنچ گیا!
ضلع ملیر کے علاقے اولڈ تھانہ میں واقع ایم سنز ریزیڈینسی فٹبال کے دیوانوں کا مرکز بن چکی ہے، جہاں سماجی شخصیت ایم بی بلوچ نے فٹبال شائقین کے لیے شاندار تحفہ پیش کرتے ہوئے پورے ضلع ملیر کی سب سے بڑی ڈیجیٹل اسکرین نصب کر دی ہے۔

لیونل میسی نے ایک بار پھر تاریخ رقم کر دی!ارجنٹینا کے الجزائر کے خلاف ورلڈ کپ میچ میں میسی نے شاندار ہیٹ ٹرک کر کے اپنی ...
17/06/2026

لیونل میسی نے ایک بار پھر تاریخ رقم کر دی!
ارجنٹینا کے الجزائر کے خلاف ورلڈ کپ میچ میں میسی نے شاندار ہیٹ ٹرک کر کے اپنی ٹیم کو یادگار فتح دلائی۔ 🇦🇷
یہ میسی کا ارجنٹینا کے لیے 200واں بین الاقوامی میچ تھا، جسے انہوں نے تاریخی انداز میں یادگار بنا دیا۔
2022 کے عالمی چیمپیئن اور موجودہ دفاعی چیمپیئن ارجنٹینا ایک بار پھر ٹائٹل کی مضبوط امیدوار بن کر سامنے آ رہی ہے۔

16/06/2026

ملیر کے عوام کے مسائل پر قومی اسمبلی میں ایم این اے عبدالحکیم بلوچ کی دھواں دار تقریر، جس نے ایوان میں موجود اراکین کی بھرپور توجہ حاصل کر لی۔ ملیر کے بنیادی مسائل، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی حقوق کے لیے بھرپور آواز بلند کی گئی، جس پر اسمبلی ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔

15/06/2026

پاکستان میں مُحرّم الحَرام کا 🌙 چاند نظر نہیں آیا، یکم مُحرّم الحَرام 17 جون بروز بدھ ہوگی، یوم عاشور 26 جون بروز جمعہ کو ہوگا

14/06/2026

بجلی، گیس اور پانی... عوام کی زندگی انہی بنیادی ضروریات کے حصول میں گزر رہی ہے، جبکہ حکمران دعوؤں اور اعلانات کی دنیا میں مصروف ہیں۔
عوام گھنٹوں لوڈشیڈنگ، گیس کی قلت اور پانی کی عدم فراہمی کا عذاب جھیل رہی ہے، مگر ذمہ دار اداروں کی خاموشی سوالیہ نشان بن چکی ہے۔
آخر کب تک عوام بنیادی سہولیات کے لیے دربدر ہوتی رہے گی؟ کیا حکومت کو عوامی مسائل کا احساس ہے یا وہ اب بھی خوابِ خرگوش کے مزے لے رہی ہے؟

تمام فالوورز کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ! آپ کے اعتماد، محبت اور مسلسل حوصلہ افزائی نے ہمارے 6 سالہ سفر کو کامیاب بنایا۔ ...
14/06/2026

تمام فالوورز کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ!
آپ کے اعتماد، محبت اور مسلسل حوصلہ افزائی نے ہمارے 6 سالہ سفر کو کامیاب بنایا۔
آپ کا ساتھ ہی ہماری اصل طاقت ہے۔
شکریہ! ملیر نیوز

عظیم پورہ روڈ پر نوتعمیر برج کی سنٹرل لائن کی سمت سیدھی رکھنے کے بجائے آڑھی ٹیڑھی بنائی گئی ہے، جو شہریوں کے لیے باعثِ ح...
14/06/2026

عظیم پورہ روڈ پر نوتعمیر برج کی سنٹرل لائن کی سمت سیدھی رکھنے کے بجائے آڑھی ٹیڑھی بنائی گئی ہے، جو شہریوں کے لیے باعثِ حیرت اور تشویش ہے۔ فٹ پاتھ اور سنٹرل لائن کی غیر متوازن تعمیر سے نہ صرف خوبصورتی متاثر ہو رہی ہے بلکہ ٹریفک کی روانی اور عوامی حفاظت کے حوالے سے بھی سوالات جنم لے رہے ہیں۔ متعلقہ حکام اس معاملے کا نوٹس لے کر وضاحت کریں کہ تعمیراتی معیار اور نقشے کے مطابق کام کیوں نہیں کیا گیا۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں 5 بار کی عالمی چیمپئن ٹیم برازیل کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی! مراکش کے مڈفیلڈر اسماعیل صیباری کی ش...
14/06/2026

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں 5 بار کی عالمی چیمپئن ٹیم برازیل کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی!
مراکش کے مڈفیلڈر اسماعیل صیباری کی شاندار کارکردگی نے برازیلین سپورٹرز کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔ گروپ مرحلے میں سخت مقابلے کے بعد فٹبال شائقین کی نظریں اب برازیل کے اگلے میچ پر مرکوز ہیں۔
کیا برازیل اپنی روایتی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کم بیک کرے گا یا اس ورلڈ کپ میں کوئی بڑا اپ سیٹ دیکھنے کو ملے گا؟
اپنی رائے کمنٹس میں ضرور دیں۔

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ملیر نیوز Malir News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share