27/06/2024
چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی محترم جناب بلاول بھٹو زرداری سے چئیرمین منگھوپیر ٹاون حاجی نواز علی بروہی اور چئیرمین یوسی-۱۲ گلشنِ معمار سیّد ہلال سعید رحمانی کی ملاقات۔
حاجی نواز نے چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی محترم جناب بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کیا کہ اُن کی توجہ کی وجہ سے یوسف گوٹھ کا دیرینہ مسلہ حل ہوا اور اپنے ٹاون کے مسائل سے آگاہ کیا۔
حاجی نواز بروہی نے چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی محترم جناب بلاول بھٹو زرداری کی توجہ منگھوپیر روڈ کی طرف دلوائی۔
حاجی نواز بروہی نے چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی محترم جناب بلاول بھٹو زرداری سے گزارش کی کہ وہ اپنا قیمتی وقت نکال کر منگھوپیر تشریف لائیں جس پہ چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے یقین دہانی کرائی کہ وہ بہت جلد انشاءاللّٰہ منگھوپیر ٹاون کا دورہ کریں گے۔