25/05/2026
,12مہاجرین سیٹوں کے خاتمے کی ،شرلی،۔
اور مسلم کانفرنس
پارلیمانی اور پاور کی سیاست میں غیر ریاستی جماعتوں کے آنے کے بعد پاکستان میں آباد مہاجرین کی سیٹوں سے منتخب ھو کر آنے والوں کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان مسلم کانفرنس کو ھوتا ھے وجہ یہ کے پاکستان اور پنجاب میں جس پارٹی کی حکومت ھوتی ھے اسکو یہ سیٹ فارم 47کے مطابق مل جاتی ھیں جسکی وجہ سے آزاد کشمیر میں اکثریت حاصل ھو جاتی ھے اور اسکے ذریعے سے آزاد کشمیر حکومت ھنڈل ھوتی ھے اور حکومت کو دباؤ میں لے کر یہ ممبران وزارتیں اور مالی مفادات حاصل کیے جاتے ھیں اور یہ تماشا دیکھنے کے بعد بظاھر ان سیٹوں کے خاتمے کا ایکشن کمیٹی کا مطالبہ درست اور بہتر لگتا ھے
مگر سوال یہ ھے کہ اسکے باوجود مسلم کانفرنس ان سیٹوں کے خاتمے کے آگے کیوں کھڑی ھے
1 آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کا قیام ریاست کے ایک حصہ کو جہاد کے ذریعے آزاد کرانے کے بعد ھوا
2 عبوری حکومت کے قیام کے مقاصد اور بنیاد باقی ماندہ ریاست کی آزادی کے لیے بیس کیمپ کی حیثیت میں کام کرنا تھا
3۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسلہ کشمیر کے حل کے لیے پوری ریاست کے باشندوں کی رائے شماری سے کیا جاے گا
4 راے شماری کے لیے گلگت، آزاد کشمیر، وادی، جموں ،لداخ ، اور پاکستان ھندوستان میں موجود مہاجرین کشمیر اور دیگر ممالک میں رھنے والے کشمیری باشندے راے شماری میں حصہ لیں گے جسکے لیے بنیادی شرط ریاست جموں کشمیر کا ڈومیسائل ھو گا
5 عبوری حکومت
آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر میں موجود 12 سیٹیں ریاست کے دیگر مقبوضہ حصوں کی نمائندگی کے لیے مختص ھیں جسکے ذریعے مہاجرین کو نمائندگی دی گئی ھے تاوقت کے پوری ریاست آزاد نہ ھو جاے
6, وقت گزرنے کے ساتھ آزاد کشمیر کی حکومت اور سیاست میں تبدیلی رونما ہوئی اور بیس کیمپ کی حیثیت کم ھوئی اور اب تو 78 سال گزرنے کے بعد آج کی نسل کو یا سمجھانا ھی مشکل ھو گیا کہ آزاد کشمیر ایک عبوری حکومت ھے اور اسکا ایک خاص منڈییٹ ھے اور ان سیٹوں کے خاتمے سے آسکی حثیت ھی تبدیل ھو کر تقریباً وھی ھو جاے گی جو بھارت کے آرٹیکل 570 کے خاتمے کے بعد مقبوضہ کشمیر کی ھو گئی ھے یعنی وہ بھارت کا قانونی حصہ اور آزاد کشمیر پاکستان کا حصہ بن جاے گا اس مطالبے کے پیچھے چھپی سازش بھی یہی ھے اور جو دوست اسکے خاتمے کےمطالبے کو پاکستان سے سیاسی مداخلت کا خاتما بتاتے ھیں دراصل اگے چل کر آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر کی حیثیت کے خاتمے پر ھو گا
ھمارے نوجوان حقوق کی لڑائی میں یہ بھول رھے ھیں کے ھم ابھی تک ایک مکمل ریاست نہیں ھیں اپنے حقوق کے حصول کے ساتھ ساتھ ھم نے اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے حقوق اور آزادی کے حق کو بھی ساتھ لیکر چلنا ھے جب تک انکو آزادی نہ ملے ھم بھی تھوڑی بہت انکے لیے قربانی دیں
اسکا مطالبہ کرنے والے مسلم کانفرنس کو گالیاں دے کر راستے سے ھٹا نہیں سکتے صرف مسلم کانفرنس ھی ھے جو اس سازش کو سمجھتی ھے باقی ساری جماعتوں کی نہ آسکی سمجھ ھے اور نہ غرض ھے اور اسکو الیکشن کی بات جیت کے حوالے سے آسکی حمایت اور مخالفت کر رھی ھیں جیسے کہ اس الیکشن میں پی پی پی اسکو خاتمہ کی حمایت کرتی ھے اور مسلم لیگ ن اسکا خاتمہ نہیں چاھتی وجہ پنجاب کی آٹھ سیٹوں کا فارم 47 کے ذریعے حصول ھے
مسلم کانفرنس سیاسی نقصان کے باوجود اس کے خاتمے کے حق میں نہیں ھے البتہ اسکے انتخاب کے طریقہ کار اور مالی کرپشن پر بحث کرنے اور اسکو ٹھیک کرنے کے حق میں ھے مرض کا علاج کیا جاے نہ کے مریض کو ختم کر دیں
مسلم کانفرنس کو کمزور کرنے کی سازش کے بعد یہ دوسری بڑی سازش ھے جس سے آزاد کشمیر کی حکومت کی حثیت تبدیل کر کےمسلہ کشمیر کے خاتمے کی راہ ھموار ھوگی
ایکشن کمیٹی حق ملکیت وحق حکمرانی کو ریاستی جماعت مسلم کانفرنس کو مضبوط کر کے حاصل کر سکتے ھیں مزید ھمارے نمائندے جو 5سال میں 4 حکومتوں میں جماعتیں بدل کر شامل ھوتے ھیں ۔انکا بائکاٹ کریں تب بھی بہتری ممکن ھے
12سیٹوں کے طریقہ انتخاب کو مطالبہ بنائیں مگر نا سمجھی میں خاتمے کے مطالبہ کی سازش کا شکار نہ ھوں اور اسکی وجہ سے جمہوری سسٹم اور ریاست کی حثیت کو متاثر نہ کریں
اگر اسکے پیچھے چھپی سازش کو سمجھنے کی کوشش کریں
یہ خیال ھے کسی اور کا
اسے سوچتا کوئی اور ھے
اسے بولتا کو ئی اور ھے