Showbiz Matters

Showbiz Matters Your Daily Dose of Showbiz, Social issues, Fashion, Gender equality & Lifestyle Stories

We bring you the latest updates and in-depth stories from showbiz, social issues, fashion, gender equality, lifestyle, and beyond. we are part of the registered company Sindh Media Matters, we also manage a network of news websites and dynamic social media marketing platforms, connecting audiences with content that matters.

بالی ووڈ اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے اداکارہ کومل رانی سوارنکر کے ساتھ شوہر کے مبینہ تعلق سے متعلق ایک اور دعو...
22/08/2026

بالی ووڈ اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے اداکارہ کومل رانی سوارنکر کے ساتھ شوہر کے مبینہ تعلق سے متعلق ایک اور دعویٰ سامنے رکھ دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں فوٹوگرافروں سے گفتگو کے دوران راکھی ساونت نے سنیتا کو فون کیا اور گفتگو اسپیکر پر سنا دی۔

رپورٹس کے مطابق اس دوران سنیتا کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ گووندا اور کومل شادی کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ تاہم اس دعوے کی آزادانہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

یہ بیان سنیتا کی جانب سے 19 اگست کو گووندا کے خلاف دائر طلاق کا مقدمہ واپس لینے کے بعد سامنے آیا ہے۔ گووندا کے منیجر ششی سنہا نے بھی مقدمے اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خاندانی معاملات خاندان تک محدود رہنے چاہئیں اور کئی مسائل بات چیت سے حل ہوسکتے ہیں۔

گووندا اور سنیتا کے ازدواجی تعلقات سے متعلق قیاس آرائیاں رواں سال فروری سے جاری ہیں، جبکہ دونوں کی نجی زندگی سے متعلق مختلف دعوے بھی سامنے آتے رہے ہیں۔

معروف اداکارہ و گلوکارہ سلمیٰ آغا نے پاکستان کے بجائے بھارت میں رہائش اختیار کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ک...
22/08/2026

معروف اداکارہ و گلوکارہ سلمیٰ آغا نے پاکستان کے بجائے بھارت میں رہائش اختیار کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی پاکستانی شہریت حاصل ہی نہیں کی۔

ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سلمیٰ آغا نے بتایا کہ ان کا خاندان برطانیہ منتقل ہوگیا تھا اور سب کے پاس برطانوی پاسپورٹ ہیں، جبکہ ان کی والدہ اور نانی کا تعلق امرتسر سے تھا۔

ان کے مطابق انہوں نے پاکستان میں صرف کام کیا، تاہم وہاں گزارا ہوا وقت ان کی زندگی کا یادگار حصہ ہے۔

سلمیٰ آغا نے کہا کہ پاکستان میں ان کے بہت سے دوست تھے اور انہیں وہاں کے فنکاروں، ٹیکنیشنز اور ڈراموں سے بھی بے حد محبت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور بھارت میں بھی پاکستانی ڈرامے پسند کیے جاتے ہیں۔

اداکارہ نے واضح کیا کہ ان کے پاس بھارتی شہریت بھی نہیں بلکہ بھارتی کارڈ اور برطانوی پاسپورٹ ہے، جس کے ذریعے انہیں بھارت میں رہنے کی اجازت حاصل ہے۔ سلمیٰ آغا اس وقت بھارت اور دبئی میں مقیم ہیں۔

پاکستانی اداکاراؤں کے لباس اور فیشن کا انتخاب اکثر سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن جاتا ہے۔ سلیولیس، جسم سے قریب یا جدید م...
22/08/2026

پاکستانی اداکاراؤں کے لباس اور فیشن کا انتخاب اکثر سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن جاتا ہے۔ سلیولیس، جسم سے قریب یا جدید ملبوسات پہننے پر جہاں بعض اداکاراؤں کو تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے، وہیں کئی مداح ان کے اعتماد اور اپنی پسند کے مطابق لباس پہننے کے حق کی حمایت بھی کرتے ہیں۔

حالیہ دنوں اداکارہ مامیا شاجفعر کی سفید ساڑھی میں نئی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔ تصاویر سامنے آنے کے بعد صارفین کی جانب سے ان کے انداز اور لباس پر مختلف آرا کا اظہار کیا گیا۔

شوبز سے وابستہ کئی اداکارائیں سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے باوجود اپنے فیشن اور ذاتی انداز کو برقرار رکھتی ہیں۔

اس صورتحال نے ایک بار پھر سوال اٹھا دیا ہے کہ کیا فنکاروں کو عوامی توقعات کے مطابق لباس کا انتخاب کرنا چاہیے یا اپنی پسند اور شخصیت کے مطابق فیشن کو ترجیح دینی چاہیے؟

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کے تیسرے حمل سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں نے توجہ حاصل کرلی، تاہم اداکارہ ک...
22/08/2026

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کے تیسرے حمل سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں نے توجہ حاصل کرلی، تاہم اداکارہ کے قریبی ذرائع نے ان خبروں کی تردید کردی ہے۔

’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق کرینہ کے قریبی ذرائع نے واضح کیا کہ اداکارہ حاملہ نہیں ہیں اور تیسرے حمل سے متعلق قیاس آرائیاں درست نہیں۔

افواہوں کا آغاز اس وقت ہوا جب کرینہ کپور کی جم کے باہر سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں ان کے جسمانی خدوخال میں تبدیلی کو صارفین نے حمل سے جوڑنا شروع کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور ماضی میں اپنے خاندانی منصوبوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مزید بچے نہ چاہنے کا عندیہ دے چکی ہیں۔ اداکارہ کی شادی سیف علی خان سے ہوئی ہے اور دونوں کے دو بیٹے تیمور اور جہانگیر ہیں۔

رپورٹس کے مطابق کرینہ اور سیف حال ہی میں اپنے بچوں کے ساتھ چھٹیاں گزارنے کے بعد ممبئی واپس پہنچے ہیں۔

ماضی کی معروف اداکارہ فریال گوہر نے اپنی زندگی کی محبت اور اس سے جڑے ایک افسوسناک واقعے کا انکشاف کیا ہے۔ ایک پروگرام می...
22/08/2026

ماضی کی معروف اداکارہ فریال گوہر نے اپنی زندگی کی محبت اور اس سے جڑے ایک افسوسناک واقعے کا انکشاف کیا ہے۔

ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ ایک فلسطینی شہری سے منگنی کرچکی تھیں، جو فلسطینی رہنما یاسر عرفات کے پائلٹ تھے۔

فریال گوہر کے مطابق ایک پرواز کے دوران طیارہ شدید ریت کے طوفان میں پھنس گیا اور ایندھن بھی محدود تھا۔

ان کے بقول منگیتر نے یاسر عرفات کو طیارے کے باتھ روم میں محفوظ کیا اور دروازہ بند کردیا، پھر طیارے کو خطرناک انداز میں نیچے لانے کی کوشش کی، تاہم وہ خود جانبر نہ ہوسکے۔

اداکارہ نے بتایا کہ یہ المناک واقعہ ان کی شادی سے صرف دو ہفتے قبل پیش آیا۔ منگیتر کے پاس ایک لاکٹ تھا جو فریال نے انہیں دیا تھا اور اس پر شادی کی تاریخ درج تھی۔

انتقال سے قبل انہوں نے یہ لاکٹ ایک پاکستانی ڈاکٹر کے حوالے کرکے فریال تک پہنچانے کی درخواست کی۔

کئی برس بعد ڈاکٹر نے فریال گوہر سے ملاقات کرکے انہیں وہ لاکٹ واپس کیا، جو آج بھی ان کے لیے اس محبت کی آخری نشانی ہے۔

مصباح ارشد کو مس یونیورس پاکستان 2026 منتخب کرلیا گیا ہے، جس کے بعد وہ عالمی سطح پر ہونے والے مس یونیورس 2026 کے مقابلے ...
22/08/2026

مصباح ارشد کو مس یونیورس پاکستان 2026 منتخب کرلیا گیا ہے، جس کے بعد وہ عالمی سطح پر ہونے والے مس یونیورس 2026 کے مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

مصباح کی کامیابی کا اعلان فلپائن میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران کیا گیا، جہاں مس یونیورس پاکستان کے فرنچائز مالک نے انہیں اعزازی پٹی پہنائی، جبکہ سابق مس یونیورس پاکستان روما ریاض نے انہیں تاج پہنایا۔

مصباح ارشد کی بطور مس یونیورس پاکستان 2026 کامیابی کو پاکستان کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ ملک کو عالمی مقابلہ حسن مس یونیورس میں چوتھی مرتبہ نمائندگی کا موقع مل رہا ہے۔

اب مصباح ارشد عالمی سطح پر ہونے والے مس یونیورس 2026 کے مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی، جہاں مختلف ممالک کی امیدواریں شرکت کریں گی۔

ان کے انتخاب کے بعد سوشل میڈیا پر بھی صارفین کی جانب سے مبارک باد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

مارننگ شو میزبان ندا یاسر نے خواتین کے جم جانے اور خود کو فٹ رکھنے کے حوالے سے معاشرتی رویوں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے ک...
22/08/2026

مارننگ شو میزبان ندا یاسر نے خواتین کے جم جانے اور خود کو فٹ رکھنے کے حوالے سے معاشرتی رویوں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض گھرانوں میں خواتین کو جم جانے کی اجازت اس لیے نہیں دی جاتی کہ انہیں خدشہ ہوتا ہے کہ وہاں جا کر خواتین کی سوچ بدل سکتی ہے۔

ایک حالیہ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ندا یاسر نے کہا کہ اب خواتین کے لیے الگ جم اور مخصوص اوقات موجود ہیں، اس لیے مسئلہ صرف مردوں کی موجودگی نہیں۔

ان کے مطابق بعض لوگوں کو یہ خدشہ ہوتا ہے کہ جم میں خواتین کی دوسری خواتین سے دوستی ہوگی، ان کی سوچ میں تبدیلی آئے گی اور وہ زیادہ خودمختار اور بااختیار بنیں گی۔

ندا یاسر نے ماضی اور موجودہ طرزِ زندگی کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ پہلے خواتین گھریلو کام خود کرتی تھیں، پیدل خریداری کے لیے جاتی تھیں اور روزمرہ زندگی میں جسمانی سرگرمی زیادہ تھی، جبکہ اب سہولیات بڑھنے کے باعث جسمانی سرگرمی کم ہوگئی ہے۔

بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا کی پرانی تصاویر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جنہیں دیکھ کر مداح ان کی خوبصورتی کی ...
22/08/2026

بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا کی پرانی تصاویر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جنہیں دیکھ کر مداح ان کی خوبصورتی کی تعریف کرتے نظر آئے۔

سوشل میڈیا پر تمنا کو ’ملکی بیوٹی‘ کے لقب سے بھی پکارا جاتا ہے، جو ان کے مداحوں میں خاصا مقبول ہے۔

وائرل تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے بعض صارفین نے کہا کہ تمنا کو یہ لقب بلاوجہ نہیں ملا، بلکہ ان کی دلکش اور روشن شخصیت واقعی اس نام سے میل کھاتی ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ انہیں ایسے ہی مفت میں ’ملکی بیوٹی‘ نہیں کہا جاتا، وہ واقعی اس لقب کی حقدار ہیں۔

تمنا بھاٹیا کے مداح ماضی سے ہی ان کے فیشن، انداز اور خوبصورتی کو سراہتے رہے ہیں۔ اداکارہ بھی اس لقب سے جڑی مداحوں کی محبت کو سراہتی ہیں، تاہم وہ اس بات پر زور دے چکی ہیں کہ خواتین کو صرف ظاہری خوبصورتی تک محدود نہیں کرنا چاہیے۔

سندھ کے وزیرِ ثقافت ذوالفقار علی شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے اداکارہ ماہرہ خان اور اداکار فہد مصطفیٰ ک...
22/08/2026

سندھ کے وزیرِ ثقافت ذوالفقار علی شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے اداکارہ ماہرہ خان اور اداکار فہد مصطفیٰ کے نام قومی اعزاز کے لیے تجویز کیے گئے تھے، تاہم وفاقی حکومت نے انہیں اعزاز دینے کی منظوری نہیں دی۔

وزیرِ ثقافت نے یہ بات ایک تقریب میں گفتگو کے دوران کہی، جہاں فہد مصطفیٰ کے والد اور معروف اداکار صلاح الدین تونیو بھی موجود تھے۔ ان کے انکشاف کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع ہوگئی ہے۔

بعض صارفین نے ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کو قومی اعزاز کا مستحق قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے نمایاں نام ہیں اور ملکی و بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق رواں برس بھی دونوں کے نام قومی اعزازات کی فہرست میں شامل نہیں تھے، جبکہ مہوش حیات اور سجل علی سمیت ان کے بعض ہم عصر اور جونیئر اداکاروں کو یہ اعزاز مل چکا ہے۔

بالی ووڈ اداکار سہیل خان کی سابق اہلیہ سیما سجدیہ نے طلاق کے بعد اپنی زندگی، تنہائی اور دوبارہ رشتے میں آنے سے متعلق کھل...
22/08/2026

بالی ووڈ اداکار سہیل خان کی سابق اہلیہ سیما سجدیہ نے طلاق کے بعد اپنی زندگی، تنہائی اور دوبارہ رشتے میں آنے سے متعلق کھل کر بات کی ہے۔

ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں زندگی میں کسی مرد کی کمی محسوس ہوتی ہے تو سیما نے کہا کہ طویل دن کے بعد وہ اپنے کتوں کے پاس گھر واپس جانا زیادہ پسند کرتی ہیں۔

سیما کے مطابق وہ اب تنہا رہنے کی عادی ہو چکی ہیں اور انہیں اپنی کمپنی پسند ہے۔ اگرچہ وہ ایسے ساتھی کو پسند کر سکتی ہیں جس کے ساتھ سفر، اچھا کھانا اور وقت گزارا جا سکے، تاہم وہ موجودہ زندگی سے مطمئن ہیں۔

سابق شوہر سہیل خان کے بارے میں سیما نے کہا کہ طلاق کے بعد دونوں نے اختلافات اور تلخ مراحل کا سامنا کیا، لیکن اب وہ اپنے دونوں بیٹوں کی خاطر بہترین ٹیم ہیں اور میاں بیوی کے مقابلے میں بہتر دوست ہیں۔

سہیل اور سیما نے 1998 میں شادی کی تھی جبکہ 2022 میں دونوں کی طلاق ہوگئی۔

Address

MR KIYANI Road
Karachi
7400

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Showbiz Matters posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Establishment

Send a message to Showbiz Matters:

Shortcuts

Share