AHKAM UL ISLAM

AHKAM UL ISLAM for Islamic info contact me,
Whatsapp:03461303069

19/09/2026

*انقلابِ ایران کے بعد اسرائیل مضبوط کیوں ہوا؟ یہ ہے وہ سچ جو کوئی نہیں بتاتا*
آج کہا جاتا ہے کہ عرب بزدل ہیں انہوں نے کبھی اسرائیل سے جنگ نہیں کی، یہ تاریخ کا سب سے بڑا جھوٹ ہے

1948 سے لے کر 1979 تک عرب دنیا اسرائیل کے خلاف سیسہ پلائی دیوار تھی

_1948 کی جنگ:_ مصر، اردن، شام، عراق، سعودی عرب، لبنان نے مل کر اسرائیل پر حملہ کیا
_1956 کی جنگ:_ مصر اکیلا اسرائیل، برطانیہ اور فرانس سے لڑا
_1967 کی جنگ:_ مصر، اردن، شام، عراق بمقابلہ اسرائیل
_1973 کی جنگ:_ مصر اور شام نے اسرائیل کو ناکوں چنے چبوا دیے، سعودی عرب نے تیل کا ہتھیار استعمال کر کے امریکہ کی کمر توڑ دی، الجزائر، مراکش، کویت، لیبیا، تیونس تک نے اپنے فوجی دستے بھیجے

اس وقت اسرائیل خوف میں تھا کہ عرب متحد ہیں

_پھر 1979 میں خمینی انقلاب آ گیا اور اسرائیل کی قسمت بدل گئی_

انقلاب کے بعد ایران نے اعلان کیا ہم اسرائیل کو مٹا دیں گے، القدس آزاد کرائیں گے، لیکن پریکٹیکل میں کیا کیا؟

ایران نے اسرائیل پر ایک گولی نہیں چلائی، بلکہ ان تمام عرب ممالک میں اپنی پراکسیز بنانی شروع کر دیں جنہوں نے اسرائیل سے جنگ کی تھی

1 - _جس لبنان نے 1948 میں اسرائیل سے جنگ کی تھی_ وہاں حزب اللہ بنا دی، آج لبنان کی فوج کمزور، حزب اللہ کی ریاست کے اندر ریاست، لبنان تباہ، اسرائیل محفوظ

2 - _جس شام نے 3 جنگیں اسرائیل سے لڑی تھیں_ وہاں زینبیون، فاطمیون، حزب اللہ بھر دی، شام میں 10 لاکھ سنی مسلمان قتل ہوئے، 50 لاکھ دربدر ہوئے، شامی فوج ختم، اسرائیل آج روزانہ شام پر بمباری کرتا ہے کوئی جواب نہیں

3 - _جس عراق نے 1948، 1967، 1973 میں اسرائیل سے جنگ کی تھی_ وہاں 2003 کے بعد بدر بریگیڈ، عصائب اہل الحق، کتائب حزب اللہ بنا دیں، عراق آج خانہ جنگی میں، اسرائیل محفوظ

4 - _یمن جو کبھی عرب اتحاد کا حصہ تھا_ وہاں حوثی کھڑے کر دیے، یمن تباہ، آج وہی حوثی سعودی عرب، پاکستان کے دوست ممالک پر میزائل مارتے ہیں، اسرائیل پر نہیں

5 - _خود سعودی عرب_ جس نے 1948 اور 1973 میں فوج اور تیل سے اسرائیل کے خلاف مدد کی تھی، آج اسی سعودیہ پر انہی پراکسیز سے حملے ہو رہے ہیں

یعنی فارمولا سمجھو

پہلے عرب اسرائیل سے لڑتے تھے
انقلاب ایران کے بعد عرب آپس میں لڑنے لگے
ایران نے ہر اس ملک میں آگ لگا دی جس نے کبھی اسرائیل سے جنگ کی تھی
نتیجہ کیا نکلا؟ عرب کمزور، ایران کے پراکسی گروپ مضبوط، اور اسرائیل سب سے زیادہ محفوظ

آج غزہ جل رہا ہے، 40 ہزار بچے شہید ہو چکے ہیں، لیکن ایران کی پراکسیز کا ایک میزائل بھی اسرائیل کو نقصان نہیں پہنچا رہا، سارے میزائل سعودی عرب، بحرین، کویت، پاکستان کے سمندروں کی طرف جا رہے ہیں

اور مزے کی بات، اسرائیل کبھی ان پراکسیز کو ختم نہیں کرتا، کیونکہ اسرائیل جانتا ہے یہی پراکسیز عرب دنیا کو کمزور رکھنے کا بہترین ہتھیار ہیں

یہی ایران کا مڈل ایسٹ میں رول ہے، اسرائیل کا محافظ

اسرائیل کو عرب فوجوں سے خطرہ تھا، ایران نے عرب فوج کو کمزور کر دیا

اب فیصلہ آپ کرو، 1979 سے پہلے اسرائیل غیر محفوظ تھا یا 1979 کے بعد؟

16/09/2026

حوثی کون ہیں،یہ سعودی عرب پر حملے کیوں کررہے؟انکا ایجنڈا کیا ہے؟انکے اعزائم سے فائدہ کس کو ہورہا اور ہوگا۔
-
ویڈیو غور سے دیکھیں

15/09/2026

📢ذرا غور تو کیجئے!!!

🚨یہ خانہ کعبہ کے باہر کے تازہ ترین مناظر ہیں اور مکہ مکرمہ میں جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں ۔ یہ لوگ خود کو مسلمان کہلواتے ہیں۔ یہ کیسی جنگ ہے جس میں اسراـ ئیل محفوظ ہے اور مکہ مکرمہ پر حملوں کا خطرہ ہے ؟

جن لوگوں کو ہر وقت اپنے امام صاحب سے مسلہ رہتا ہے ان کیلئے پیش خدمت ہے ہرقسم کی ٹینشن سے پاک"امام صاحب دامت برکاتہم العا...
15/09/2026

جن لوگوں کو ہر وقت اپنے امام صاحب سے مسلہ رہتا ہے ان کیلئے پیش خدمت ہے ہرقسم کی ٹینشن سے پاک
"امام صاحب دامت برکاتہم العالیہ"
نا کھانے کا غم نا پینے کا،
نا بیماری نا بغض وحسد،
نا فرقہ پرستی نا غیرحاضری،
نا کوئ کام کاج بال بچے🤷‍♂️
😂😂

13/09/2026

بات تو ہے مزاح،
لیکن سوچنے کا کام آپ کے ذمہ۔

08/09/2026

ماہرینِ نفسیات (Psychologists) کا ماننا ہے کہ بچے کے سوتے وقت اور صبح بیدار ہونے کے فوراً بعد کے چند منٹ اس کی جذباتی اور ذہنی بالیدگی (Emotional & Mental Development) کے لیے سب سے اہم ہوتے ہیں۔ اس وقت بچہ ذہنی طور پر بالکل پرسکون ہوتا ہے اور اس کے ذہن کی جذباتی پٹی پر لکھی جانے والی ہر بات، ہر احساس اور ہر محبت بھرا لفظ اس کی روح میں اتر جاتا ہے۔ یہ وہ لمحات ہوتے ہیں جب والدین اپنے بچوں کو یہ احساس دلا سکتے ہیں کہ وہ کتنے خاص ہیں، اور یہی وقت ہوتا ہے جب بچوں کے ساتھ ایسی باتیں اور یادیں سانجھی کی جائیں جو ان کی آنے والی پوری زندگی کی رہنمائی کریں۔
الحمدللہ، بطورِ والد میری ہمیشہ سے یہ عادت رہی ہے کہ رات سوتے وقت اپنی بیٹیوں کے ساتھ وقت گزارتا ہوں۔ لائٹیں بند ہونے کے بعد ان کے پاس لیٹ کر انہیں دعائیں، کلمہ اور نماز یاد کروانا میری روزمرہ کی روٹین کا حصہ ہے۔ اگرچہ بعض اوقات سفر یا مصروفیت کی وجہ سے جب میں گھر پر نہ ہوں تو بچیاں میرے بغیر سونے میں تنگی محسوس کرتی ہیں، لیکن اس عادت کے جو روحانی اور تربیتی فوائد سامنے آتے ہیں، وہ بے مثال ہیں۔
حال ہی میں آنے والے میٹرک کے نتائج ہم سب کے لیے ایک لمحہ فکریہ ہیں۔ جب بورڈز کے امتحانات میں ہزاروں بچے اسلامیات جیسے بنیادی مضمون میں فیل ہو رہے ہوں، تو یہ محض بچوں کی ناکامی نہیں بلکہ بطورِ مسلمان والدین ہماری بھی ذمہ داری کا امتحان ہے۔ ہم دنیاوی تعلیم کے لیے مہنگے ٹیوشنز اور اکیڈمیز پر تو لاکھوں روپیا اور وقت صرف کر دیتے ہیں، لیکن کیا ہم نے بطورِ والد اپنی دینی اور تربیتی ذمہ داری خود پوری کی؟
یہ ویڈیو میری سب سے چھوٹی بیٹی کی ہے، جس کی عمر ابھی بمشکل دو سال ہے۔ وہ ابھی ٹھیک سے گفتگو بھی نہیں کر سکتی، لیکن بابا اور مما کہنے کے ساتھ ساتھ اگر اس کی زبان پر کچھ روانگی سے جاری ہے تو وہ کلمہ طیبہ، سونے کی دعا اور درود شریف ہے۔
تربیت کسی عمر یا سکول کی محتاج نہیں ہوتی، یہ گھر کی فضا اور والدین کے ساتھ گزارے گئے انہی چند جذباتی لمحات سے جنم لیتی ہے۔
اللہ تعالیٰ میری اور تمام والدین کی اولادوں کو سلامت رکھے، ان کے نصیب اچھے کرے اور انہیں ہمارے لیے دنیا و آخرت میں آنکھوں کی ٹھنڈک اور صدقہ جاریہ بنائے۔ آمین!
عمار خان یاسر

07/09/2026
05/09/2026

*"خیانت اور اس کی صورتیں"*

1- فون کالز کو ریکارڈ کرنا... خیانت
2- لوگوں کی تصاویر بغیر ان کی اجازت کے بنانا... خیانت
3- موبائل فون کے اسپیکر کو بغیر بتائے کھولنا... خیانت
4- بچوں سے بات چیت میں دھوکے سے معلومات حاصل کرنا... خیانت
5- لوگوں کی راز داریوں کا پیچھا کرنا... خیانت
6- رازوں کو افشا کرنا... خیانت
7- رازوں سے بلیک میل کرنا... خیانت

*رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فتنوں اور انتشار کے دنوں کی کیفیت بیان کرتے ہوئے فرمایا:*
"جب مجلس میں بیٹھنے والا اپنے ساتھ بیٹھنے والے پر بھروسہ نہ کرے۔"

▪️ایک عالم دین نے فرمایا:
"تم ہمیں امانت داری کے ساتھ مجلس میں بیٹھتے دیکھتے ہو، جیسے کہ تم یہ سمجھتے ہو کہ خیانت صرف دینار اور درہم تک محدود ہے،
▪️لیکن سب سے بڑی خیانت یہ ہے کہ کوئی شخص ہمارے ساتھ بیٹھے، ہم اس پر اعتماد کریں، اور پھر وہ ہماری باتوں کو پھیلائے۔
▪️مجالس کے رازوں اور امانتوں کی حفاظت کرو، ورنہ مجالس ختم ہو جائیں گی۔

*اللہ ہمیں اور آپ کو امانت داری کی حفاظت کرنے والوں میں شامل فرمائے۔*

Address

ONLINE
Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AHKAM UL ISLAM posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category