Ghame-E-Ashiqui

Ghame-E-Ashiqui In this page you found quality poetry, Jobs advertisements, informative contents and much more Please Follow, like and share

26/09/2026
25/09/2026

تازہ غزل
کبھی کبھی مجھے اِتنا دکھائی دیتا ہے
ہر اِک طرف ترا چہرہ دکھائی دیتا ہے

میں اُس سے دُور بھی بھاگوں تو کتنی دوُر بھلا ؟
وہ جتنا دُور ہو اُتنا دکھائی دیتا ہے

بھلے ہو لاکھ بُرا کوئی اِس زمانے میں
نظر ہو اچھی تو اچھا دکھائی دیتا ہے

تمہیں میں پیار بھی تو میری جان کرتا ہوں
تمہیں تو بس مرا غصّہ دکھائی دیتا ہے

وہ چُبھتا کانٹوں کی طرح ہے میری آنکھوں میں
تمہارے ساتھ جو لڑکا دکھائی دیتا ہے

تمہارے سینے پہ سر رکھ کے سو رہا تھا میں
مجھے بھی خواب میں کیا کیا دکھائی دیتا ہے

تو خود کو ایک نظر دیکھ اور مجھکو بھی
جو جیسا ہوتا ہے ویسا دکھائی دیتا ہے

یہ مُمکنات میں شامل ہے دل کا کالا ہو
تمہیں جو شکل سے گورا دکھائی دیتا ہے

کہاں کہاں سے بچوں میں کہاں کہاں سے رُکوں
ہر ایک سمت پہ پہرہ دکھائی دیتا ہے

میں اپنے آپ سے حسام ڈرنے لگتا ہوں
وہ ہاتھ چھوڑ کے جاتا دکھائی دیتا ہے
حمزہ حسام

Address

Korangi
Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ghame-E-Ashiqui posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category