26/04/2026
گردش حالات میں شامل نہیں ہیں آپ ابھی
ہجر کے درد سے واقف نہیں ہے آپ ابھی
زیست میری جو بدل ڈالے چند لمحوں میں
باکمال ایسے وظائف میں نہیں ہے آپ ابھی
گنگناتے ہو میری غزل بڑے شوق کے ساتھ
میرے افکار سے خائف نہیں ہے آپ ابھی
ہر ایک شخص ہو حامی یہ ناممکن ہے
ایسے پائے کہ منافق نہیں ہے آپ ابھی
دے تسلی جو شِین پختہ دلائل کے ساتھ
شمار ایسے مشائخ میں نہیں ہے آپ ابھی
#اردومشاعرہ #مشاعرہ #ریختہ