13/07/2026
وزیر داخلہ سندھ
وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی جانب سے ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو ، کشمور پولیس اور پوری ٹیم کو 7 سالہ مغوی بچی زینت سولنگی کو بحفاظت بازیاب کرانے پر شاباش۔
کشمور پولیس نے بروقت انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے مغوی بچی کو بحفاظت بازیاب کرایا، وزیر داخلہ سندھ۔
کارروائی کے دوران ایک اغوا کار اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، وزیر داخلہ سندھ۔
معصوم بچی کی بحفاظت بازیابی کشمور پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیت، جرات اور مؤثر حکمت عملی کا ثبوت ہے، وزیر داخلہ سندھ۔
عوام کے جان و مال کا تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہیں، وزیر داخلہ سندھ۔
سکندر بلوچ
ترجمان و میڈیا کنسلٹنٹ
وزیر داخلہ و قانون سندھ