Hafiz Izhar Ali

Hafiz Izhar Ali Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Hafiz Izhar Ali, Performance & Event Venue, Ghulistan e Johar block 16, Karachi.
(2)

14/07/2026

📖 علم کی روشنی ہر بچے تک

الحمدللہ!

بلتستان، ضلع روندو کی وادی شوت میں جہاں دینی تعلیم کا کوئی باقاعدہ مرکز موجود نہیں تھا اور بچے قرآنی تعلیم سے محروم تھے، وہاں Al-Murtaza Welfare Foundation نے آپ کے تعاون سے مدرسہ باقرالعلوم قائم کیا۔

آج اللہ کے فضل سے سینکڑوں بچے اس دینی مرکز میں قرآنِ کریم، تجوید اور بنیادی اسلامی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ یہ صرف ایک مدرسہ نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے علم، اخلاق اور دین کی روشنی کا مرکز ہے۔

ہم اپنے تمام مخیر حضرات اور معاونین کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جن کے تعاون سے یہ عظیم خدمت ممکن ہوئی۔ ان شاء اللہ آپ کے مسلسل تعاون سے ہم مزید ایسے دینی و فلاحی منصوبے جاری رکھیں گے۔

اللہ تعالیٰ تمام طلبہ کے علم میں برکت عطا فرمائے، اساتذہ کرام کو بہترین اجر عطا فرمائے، اور تمام معاونین کے مال و جان میں بے شمار برکتیں نازل فرمائے۔ آمین۔

Al-Murtaza Welfare Foundation
Compassion • Education • Empowerment

14/07/2026
بسم اللہ الرحمٰن الرحیمعیدِ غدیر امتِ مسلمہ کے لیے ولایت، ہدایت اور دین کی تکمیل کا عظیم دن ہے۔ اس مبارک موقع پر ہم سب ک...
04/06/2026

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

عیدِ غدیر امتِ مسلمہ کے لیے ولایت، ہدایت اور دین کی تکمیل کا عظیم دن ہے۔ اس مبارک موقع پر ہم سب کو چاہیے کہ ہم حضرت امیر المؤمنین امام علیؑ کی سیرت، عدل، تقویٰ اور خدمتِ خلق کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔

رسولِ اکرم ﷺ نے غدیر کے مقام پر فرمایا:

"مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَهٰذَا عَلِيٌّ مَوْلَاهُ، اَللّٰهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ"

"جس کا میں مولا ہوں، یہ علیؑ بھی اس کے مولا ہیں۔ اے اللہ! جو علیؑ سے محبت رکھے تو اس سے محبت فرما اور جو علیؑ سے دشمنی کرے تو اس سے دشمنی فرما۔"

عیدِ غدیر کے اس پُرمسرت موقع پر آپ سب کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں ولایتِ اہلِ بیتؑ پر ثابت قدم رہنے اور ان کی تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

عیدِ غدیر مبارک

✨📖 بسم اللہ الرحمن الرحیم"فَاقْرَءُوا مَا تَيَسَّرَ مِنَ الْقُرْآنِ"(پس تم جتنا آسانی سے قرآن پڑھ سکتے ہو پڑھ لیا کرو)اس...
22/04/2026

✨📖 بسم اللہ الرحمن الرحیم

"فَاقْرَءُوا مَا تَيَسَّرَ مِنَ الْقُرْآنِ"
(پس تم جتنا آسانی سے قرآن پڑھ سکتے ہو پڑھ لیا کرو)

اسی قرآنی حکم کی روشنی میں مدرسہ خدیجہؑ ڈمبوداس کی جانب سے ایک بابرکت اور روح پرور پانچ روزہ درسِ قرآن کا انعقاد کیا گیا۔ اس نورانی محفل میں ڈمبوداس اور تھوار کے سینکڑوں معزز خواہران نے بھرپور شرکت کر کے قرآنِ مجید سے اپنی وابستگی کو مزید مضبوط کیا۔

📌 اس پروگرام کی نظامت کے فرائض جناب تطہیر حسین صاحب نے احسن انداز میں انجام دیے، جبکہ درسِ قرآن کی سعادت قاری حافظ اظہار علی نے حاصل کی۔

📖 درس کے دوران خواہران کو:

تلاوتِ قرآن کی اہمیت

قرأتِ صحیحہ کے اصول

تجوید کے بنیادی قواعد
سے نہایت سادہ اور مؤثر انداز میں آگاہ کیا گیا۔

✨ قاری حافظ اظہار علی نے خصوصی طور پر قرآن کو درست انداز میں پڑھنے (تجوید) کی افادیت پر روشنی ڈالی اور خواتین کو عملی رہنمائی فراہم کی، تاکہ وہ قرآنِ مجید کی تلاوت کو خوبصورت اور صحیح طریقے سے ادا کر سکیں۔

🌸 یہ پانچ روزہ روحانی سفر نہ صرف علم و آگاہی کا ذریعہ بنا بلکہ خواتین کے دلوں میں قرآن سے محبت اور لگاؤ کو مزید بڑھانے کا سبب بھی بنا۔

🤲 اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس بابرکت کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ہم سب کو قرآنِ مجید کو سمجھنے، پڑھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

#تجوید

درس قرآن ( قرائت و تجوید)برائے خواتین معلم - قاری حافظ اظہار علی نام - مدرسہ ام المؤمنین خدیجہ س مقام - ڈمبوداسبروز منگل...
21/04/2026

درس قرآن ( قرائت و تجوید)برائے خواتین
معلم - قاری حافظ اظہار علی
نام - مدرسہ ام المؤمنین خدیجہ س
مقام - ڈمبوداس
بروز منگل تا ہفتہ
21 اپریل تا 25 اپریل
وقت :- دوپہر 3:00 تا 4:30
رابطہ تطہیر حسین
0345 2030766

08/04/2026

ایران: ایران نے ثالثوں کو باضابطہ طور پر مطلع کر دیا ہے کہ جب تک لبنان میں جنگ بندی کا اعلان نہیں ہو جاتا، وہ جمعے کو ہونے والے مذاکراتی سیشن میں شرکت نہیں کرے گا۔

21/03/2026

‏مسلمان چاہے ایرانی شیعہ ہوں یا افغان سنی سب ہمارے دشمن ہیں۔ امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگستھ

Address

Ghulistan E Johar Block 16
Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hafiz Izhar Ali posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Establishment

Send a message to Hafiz Izhar Ali:

Shortcuts

Share