13/02/2025
اُٹھائے کچھ وَرق لالے نے، کچھ نرگس نے، کچھ گُل نے
چمن میں ہر طرف بِکھری ہُوئی ہے داستاں میری
لفظوں کی جادوئی دنیا جس کی ہر کہانی میں الگ جہاں بستا ہے۔ آواز اور لہجوں کے اتار چڑھاؤ اور منفرد اندازِ بیان سے مزین داستان گوئی ایک ایسا فن ہے جو سامعین کے ذہنوں اور دلوں پر طلسماتی اثر ڈالتا ہے۔ یہ فن اردو ادب کا اہم جز ہے جس میں قصے کہانیاں اور روایات زبانی طور پر سنائی جاتی ہیں اور اسی فن کی رویات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں طلسمستان داستان گو اپنی منفرد شناخت رکھتے ہیں۔
تو آئیے!! دو روزہ کل کراچی ادبی فیسٹیول – سوزِ سخن کے دوسرے روز داستان گوئی کی اس پررونق محفل میں جہاں نا صرف مشہور کہانیاں رنگین الفاظ اور دلکش اندازِ بیان آپ کے منتظر ہیں بلکہ ریاض بلوچ اور قدیر احمد داستان گو ماضی کی روایات اور حال کی تخلیقات کا حسین امتزاج لے کر حاضرِ محفل ہوں گے۔
بتاریخ: ٢٥ فروری ٢٠٢٥
وقت :صبح ١٠ بجے تا ١١ بجے
بمقام :چائنیز ٹیچرز میموریل آڈیٹوریم، جامعہ کراچی
Forms:
https://linktr.ee/ArtsandCultureSociety/