Sariki Waseeb Bhakkar

Sariki Waseeb Bhakkar Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Sariki Waseeb Bhakkar, street 10B, Bhakkar.

سرائیکی وسیب بھکر، بھکر دی ثقافت، تاریخ، خبراں تے عوامی آواز دا پلیٹ فارم اے۔ اساں تھل تے کچہ دے ورثے، مقامی مسائل، فن، ادب، سیاحت تے مثبت سرگرمیاں نوں اجاگر کریندے آں۔ تھل دی شان، کچہ دی پہچان، بھکر دی آواز

27/06/2026

🚨 سرگودھا ۔منتہا زہرہ قتل کیس: انصاف کے مطالبے پر عوامی غصہ، حنیف کریانہ سٹور کی عمارت میں مبینہ توڑ پھوڑ 🚨

27/06/2026
27/06/2026

یہ تونسہ ہے، اور یہ ویڈیو بھی آج ہی کی ہے۔ اس میں بھی بارہ سے پندرہ افراد ایک ہی شخص پر تشدد کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ وجہ چاہے کچھ بھی ہو، کسی فرد کو ہجوم کی صورت میں گھیر کر مارنا نہ قانونی ہے، نہ اخلاقی اور نہ ہی انسانی اقدار کے مطابق۔ ایسے واقعات نہ صرف قانون کی عملداری پر سوال اٹھاتے ہیں بلکہ معاشرے میں عدم تحفظ کے احساس کو بھی بڑھاتے ہیں۔ اس غیر انسانی رویے کا سدباب کب ہوگا، کون کرے گا، اور کب تک لوگ خاموش تماشائی بن کر ایسے مناظر دیکھتے رہیں گے؟ قانون اپنے ہاتھ میں لینے کے بجائے ہر معاملے کا فیصلہ قانون اور ریاستی اداروں کے ذریعے ہونا چاہیے۔

26/06/2026

وزیر موصوف نے اساتذہ کو بھی نشئی سمجھ رکھا ہے جو پنکھے اور ٹونٹیاں چوری کرتے ہیں۔
الزام تو کوئی ڈھنگ کا لگائیں

سکینہؑ کو یقین ہے کہ چچا عباسؑ پانی لائیں گے۔‎
25/06/2026

سکینہؑ کو یقین ہے کہ چچا عباسؑ پانی لائیں گے۔

سمجھدار لوگ اپنی اپنی رائے دیں
25/06/2026

سمجھدار لوگ اپنی اپنی رائے دیں

25/06/2026

جب تک سانس ہے تب تک لبیک یا حسین رض

*پنکھے چوری کا الزام استاد پر، اربوں کے قرضے کا حساب کس سے؟؟؟*ہم نے ایک بیان سنا کہ اساتذہ سکولوں کے پنکھے اتار کر لے جا...
25/06/2026

*پنکھے چوری کا الزام استاد پر، اربوں کے قرضے کا حساب کس سے؟؟؟*

ہم نے ایک بیان سنا کہ اساتذہ سکولوں کے پنکھے اتار کر لے جاتے ہیں۔
چلیے مان لیتے ہیں کہ اگر کوئی فرد ایسا کرتا ہے تو وہ قابلِ مذمت ہے، اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ لیکن ایک سوال قوم کو بھی پوچھنے کا حق ہے۔

اگر آج پاکستان اربوں ڈالر کا مقروض ہے تو کیا یہ قرض اساتذہ نے لیا تھا؟
اگر آج پیدا ہونے والا ہر بچہ بھی قرض کے بوجھ تلے آنکھ کھولتا ہے تو کیا اس کی ذمہ داری کسی استاد پر عائد ہوتی ہے؟

کیا اساتذہ بینکوں سے کروڑوں اور اربوں کے قرض لے کر پھر معاف کرواتے رہے ہیں؟
کیا قومی خزانے کے بڑے بڑے سکینڈلز میں اساتذہ کے نام سامنے آئے؟
کیا بیرونِ ملک جائیدادیں، محلات، اکاؤنٹس اور آف شور کمپنیاں اساتذہ کی نکلیں؟
کیا ترقیاتی منصوبوں میں کمیشن لینے کے الزامات اساتذہ پر لگتے رہے ہیں؟
کیا ٹھیکیدار ٹھیکے لینے کے لیے اساتذہ کے دفاتر کے چکر لگاتے ہیں؟
کیا سرکاری خریداریوں میں اربوں کے گھپلے اساتذہ کرتے ہیں؟
کیا بیرونِ ملک سے ملنے والے قیمتی تحائف اونے پونے داموں خریدنے کی خبریں اساتذہ کے بارے میں آتی ہیں؟
کیا قومی اداروں کو خسارے میں دھکیلنے والے اساتذہ ہیں؟
کیا مہنگے پروٹوکول، سرکاری مراعات، شاہانہ اخراجات اور بے جا خرچیاں اساتذہ کے کھاتے میں لکھی جاتی ہیں؟

اگر جواب نہیں ہے تو پھر قوم کے اصل مسائل سے توجہ ہٹا کر بار بار استاد کو ہی کٹہرے میں کیوں کھڑا کیا جاتا ہے؟

استاد کی تنخواہ، اس کے گھر کا کرایہ، بچوں کی فیس، بجلی کا بل اور روزمرہ کی ضروریات سب کے سامنے ہیں۔ وہ تو آج بھی اپنی جیب سے چاک، چارٹ، رنگ اور بعض اوقات بچوں کی مدد تک کرتا ہے۔

تنقید ضرور کریں، احتساب ضرور کریں، لیکن انصاف کے ساتھ۔
اگر ایک استاد کی غلطی پورے طبقے پر نہیں ڈالی جا سکتی تو پھر چند افراد کی کوتاہی کو بنیاد بنا کر لاکھوں اساتذہ کی عزت پر سوال اٹھانا بھی درست نہیں۔

قومیں اپنے استاد کو مشکوک بنا کر نہیں، باوقار بنا کر ترقی کرتی ہیں۔
آج سوال صرف اساتذہ کا نہیں، سوچ کا ہے۔

ملک کے مسائل کا اصل ذمہ دار کون ہے؟ وہ جو نسلیں بناتا ہے یا وہ جو فیصلے کرتا ہے؟

آپ کیا سمجھتے ہیں، عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانے کے لیے سب سے آسان ہدف استاد کو بنانا ہے یا نہیں؟
SAIMA MALIK Mianwali


25/06/2026

کروڑ بھکر روڈ ،ٹبی خورد میں سبیل کا پانی پلاتے ہوئے 8سال کا بچہ تیز رفتار کار کے نیچے آنے سے جانبحق

Address

Street 10B
Bhakkar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sariki Waseeb Bhakkar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share