یوسی یٹ گڑھ اپڈیٹس

یوسی یٹ گڑھ اپڈیٹس Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from یوسی یٹ گڑھ اپڈیٹس, Dera Allah Yaar, Jhatpat.

یوسی یٹ گڑھ و محمود گڑھ سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ورکر آفیشل پیج ہے برائے مہربانی اس کو فالو اور شیئر لازمی کریں اب ہم بھی اپنے مسائل دنیا کو دیکھائیں گیں ۔ بس آپ سب کا سپورٹ چائے ۔۔۔

سریاب میں دن دہاڑے MCB بینک میں ڈکیتی، مسلح افراد رقم لے کر فرارکوئٹہ کے علاقے سریاب میں دن دہاڑے MCB بینک کو مسلح افراد...
15/09/2026

سریاب میں دن دہاڑے MCB بینک میں ڈکیتی، مسلح افراد رقم لے کر فرار
کوئٹہ کے علاقے سریاب میں دن دہاڑے MCB بینک کو مسلح افراد نے لوٹ لیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے بینک میں داخل ہو کر اطمینان سے واردات کی اور مبینہ طور پر بڑی رقم اپنے قبضے میں لے کر موقع سے فرار ہوگئے۔
یوسی یٹ گڑھ اپڈیٹس

عوامی لیڈر ایم پی اے جعفرآباد انجینئر عبدالمجید بادینی کا ایک اور وعدہ وفاجعفرآباد کے نوجوان طلبہ و طالبات سے کیا گیا وع...
15/09/2026

عوامی لیڈر ایم پی اے جعفرآباد انجینئر عبدالمجید بادینی کا ایک اور وعدہ وفا
جعفرآباد کے نوجوان طلبہ و طالبات سے کیا گیا وعدہ پورا ہونے جا رہا ہے۔ ان شاء اللہ کل صبح یونیورسٹی بس پہنچا کر طلباء و طالبات کے حوالے کر دی جائے گی۔
75 سال بعد جعفرآباد کے نوجوانوں اور طلبہ کی آواز کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ تاریخ گواہ رہے گی کہ جعفرآباد میں پہلی مرتبہ ایک عوامی نمائندے نے نوجوانوں کی روزانہ آمدورفت کی مشکلات کو سمجھا اور ان کے لیے عملی قدم اٹھایا۔
ہمارے نوجوان روزانہ یونیورسٹی آنے جانے میں مشکلات کا سامنا کرتے تھے، مگر اب ان کی یہ مشکل کم ہونے جا رہی ہے۔ یہ صرف ایک بس نہیں، بلکہ نوجوانوں کے بہتر مستقبل کی طرف ایک قدم ہے۔
دعوے نہیں، عملی کام—ان شاء اللہ جعفرآباد کے نوجوانوں کے لیے اجتماعی کام اسی طرح جاری رہیں گے ❤️
یوسی یٹ گڑھ اپڈیٹس

15/09/2026

پولیس تھانہ بختیار آباد کے حدود بھاگ تا بختیار آباد روڈ پر بھاگ شہر سے جیکب آباد جانے والے ویگن کو نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے تمام مسافروں سے نقدی موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے

ڈیرہ مراد جمالی ، چیکنگ کے دوران روکنے کی کوشش، صوبائی وزیر ایکسائز کا بھائی گاڑی سے اہلکار ٹکر مار کر فرار، زخمی حالت م...
14/09/2026

ڈیرہ مراد جمالی ، چیکنگ کے دوران روکنے کی کوشش، صوبائی وزیر ایکسائز کا بھائی گاڑی سے اہلکار ٹکر مار کر فرار، زخمی حالت میں سکھر منتقل،سیکورٹی ذرائع

آٹھ بہنوں کا اکلوتا بھائی، ایک بےبس باپ کا واحد سہارا، منگھو پیر میں پولیس کی وردی میں ملبوس مبینہ ڈاکوؤں کے ہاتھوں شہید...
14/09/2026

آٹھ بہنوں کا اکلوتا بھائی، ایک بےبس باپ کا واحد سہارا، منگھو پیر میں پولیس کی وردی میں ملبوس مبینہ ڈاکوؤں کے ہاتھوں شہید ہوگیا۔
گزشتہ 6 روز سے ایک بےبس باپ اپنے اکلوتے بیٹے کے جسدِ خاکی کے ہمراہ دھرنا دیے بیٹھا ہے، مگر افسوس کہ اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔
یہ کیسی ریاست ہے جہاں ایک غریب باپ 6 دن تک اپنے جوان بیٹے کی لاش کے ساتھ انصاف کا منتظر رہے؟
اگر یہی واقعہ کسی بااثر جاگیردار، سرمایہ دار یا طاقتور شخصیت کے گھر میں پیش آیا ہوتا تو خدا کی قسم، پوری ریاست اپنی ایڑی چوٹی کا زور لگا دیتی اور ملزمان کو ڈھونڈ نکالتی۔
غریب کا خون آخر کب تک سستا سمجھا جاتا رہے گا؟
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے کی شفاف اور فوری تحقیقات کی جائیں، ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور اس بےبس باپ کو انصاف فراہم کیا جائے۔
خاموشی بھی ظلم کا ساتھ دینے کے مترادف ہے۔

13/09/2026

ڈیرہ اللہ یار
اطائی ڈاکٹر کی غفلت سے معصوم بچے کی جان چلی گئی غلط انجکشن لگانے سے ۔ ذریع

اب شاید یہ سوچ رہے ہیں کہ یوسی یٹ گڑھ کے عوام کو اگلا کیا بہانہ بنایا جائے؟پہلے وعدے کیے گئے، مگر افسوس… وہ وعدے عملی شک...
13/09/2026

اب شاید یہ سوچ رہے ہیں کہ یوسی یٹ گڑھ کے عوام کو اگلا کیا بہانہ بنایا جائے؟

پہلے وعدے کیے گئے، مگر افسوس… وہ وعدے عملی شکل اختیار نہ کر سکے۔

اب یوسی یٹ گڑھ کے عوام صرف باتوں پر یقین نہیں کریں گے، عوام اب کام دیکھنا چاہتی ہے۔

وعدے بہت ہو گئے، دعوے بھی بہت سن لیے…
اب وقت ہے کہ باتوں کے بجائے عملی کام کیا جائے!

یوسی یٹ گڑھ کے عوام کو بہانے نہیں، ترقی چاہیے۔

یوسی یٹ گڑھ اپڈیٹس

یہ وہ واحد ایم پی اے ہے، جسے ڈھائی سال ہو گئے، مگر آج تک یوسی یٹ گڑھ میں روڈ کی منظوری نہیں دی۔ ایم پی اے بننے سے پہلے ا...
12/09/2026

یہ وہ واحد ایم پی اے ہے، جسے ڈھائی سال ہو گئے، مگر آج تک یوسی یٹ گڑھ میں روڈ کی منظوری نہیں دی۔ ایم پی اے بننے سے پہلے اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کو گواہ بنا کر کہا تھا کہ ایک روپے کا بھی بجٹ نہیں کاٹوں گا۔ اب عوام پوچھتی ہے، وعدہ کہاں گیا؟
یوسی یٹ گڑھ اپڈیٹس

الحمدللہ! یوسی یٹ گڑھ کے گوٹھ محمد حیات مری میں میر عمر خان جمالی صاحب کی کاوش سے بجلی کے کھمبے، ٹرانسفارمر اور تاریں نص...
11/09/2026

الحمدللہ! یوسی یٹ گڑھ کے گوٹھ محمد حیات مری میں میر عمر خان جمالی صاحب کی کاوش سے بجلی کے کھمبے، ٹرانسفارمر اور تاریں نصب کر کے بجلی بحال کر دی گئی۔ اہلِ علاقہ نے اس اقدام پر میر عمر خان جمالی صاحب کا شکریہ ادا کیا۔
Mir Abdul Haseeb Khan Jamali 🤔

10/09/2026

یوسی یٹ گڑھ والوں
ظالم کے خلاف جب تک متحد ہو کر اسکا ہاتھ نہیں
روکیں گے تو باری باری سب کی باری آئے گی ، ہر کسی
پر ایسا ظلم ہوتا رہے گا

وقت آگیا ہے کہ ظالم کا ہاتھ مل کر ہمیشہ ہمیشہ کے
لئے روکا جائے.
یوسی یٹ گڑھ اپڈیٹس

Address

Dera Allah Yaar
Jhatpat
80500

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when یوسی یٹ گڑھ اپڈیٹس posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share