GPS Gharib Abad Jehangira Teh Lahor Dis Swabi

GPS Gharib Abad Jehangira Teh Lahor Dis Swabi It is an educational page of GPS Gharib abad Jehangira

Group study during Summer camp under the suppervision of Great Adnan Khan Ustaz.
03/06/2026

Group study during Summer camp under the suppervision of Great Adnan Khan Ustaz.

داخلہ مہم 2026-27محترم خالد اقبال نے گورنمنٹ پرائمری سکول غریب آباد، جہانگیرہ میں نئے تعلیمی سال کے لیے داخلہ مہم کا آغا...
02/06/2026

داخلہ مہم 2026-27

محترم خالد اقبال نے گورنمنٹ پرائمری سکول غریب آباد، جہانگیرہ میں نئے تعلیمی سال کے لیے داخلہ مہم کا آغاز کیا۔ انہوں نے فرداً فرداً والدین سے ملاقات کی اور انہیں سمجھایا کہ وہ اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کروائیں، جہاں مفت کتابیں اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

والدین نے داخلے کے طریقہ کار، عمر کی حد، درکار دستاویزات، سکول کی سہولیات، تدریسی معیار اور اوقاتِ کار کے بارے میں تفصیل سے دریافت کیا، اور اساتذہ نے ان کے تمام سوالات کے تسلی بخش جوابات دیے۔

اس مہم کا بنیادی مقصد علاقے میں شرحِ خواندگی کو بڑھانا اور ان بچوں کو تعلیمی دھارے میں شامل کرنا ہے جو ابھی تک سکول سے باہر ہیں۔

26/05/2026
26/05/2026
Glimpse of Result Day Govt Primary School Ghareeb Abad.
26/05/2026

Glimpse of Result Day
Govt Primary School Ghareeb Abad.

Thanks for being a top engager and making it on to my weekly engagement list! 🎉 Amjid Ali, Twaib Khan, Adnan Khan
22/05/2026

Thanks for being a top engager and making it on to my weekly engagement list! 🎉 Amjid Ali, Twaib Khan, Adnan Khan

22/05/2026

چھٹیوں کا وقت قریب ہے۔ اس ہفتے میری توجہ زیادہ تر ریاضی کے سوالات اور انگلش میں جملے بنانے پر رہی، تاکہ جب بچے چھٹیوں می...
21/05/2026

چھٹیوں کا وقت قریب ہے۔ اس ہفتے میری توجہ زیادہ تر ریاضی کے سوالات اور انگلش میں جملے بنانے پر رہی، تاکہ جب بچے چھٹیوں میں گھر ہو اور اسائنمنٹ کریں تو ان کی مشق بہتر ہو سکے۔ ریاضی میں تین ہندسوں والی ضرب کے سوالات کی وجہ سے بچے کیری لگانے اور حل کرنے میں کافی الجھن محسوس کر رہے تھے۔

پھر مجھے ایک سادہ طریقہ سوجھا۔
میں نے بچوں کو "گھر" کے مثال سے سمجھایا۔

آؤ ضرب کے سوالات حل کریں۔
آؤ پہاڑے دہرائیں۔
اگر جواب 9 سے بڑھ جائے تو اگلے گھر میں کیری بھیج دیتے ہیں۔
دہائی والا حصہ ساتھ والے گھر کو دے دینا، یہی ہوشیار بچے کرتے ہیں۔
نیچے اترنے کے لیے ہم ضرب کے نشان X کو سیڑھی کی طرح استعمال کرتے ہیں۔
اگر سیڑھی نہ لگائی تو سوال غلط ہو جائے گا۔

اس طریقے سے بچوں کو ضرب کا بنیادی خیال سمجھ آ گیا۔ ہاں، کبھی کبھی کیری پر کیری لگانے میں اب بھی کنفیوژن ہو جاتی ہے۔
کوئی بات نہیں، مشق سے سب سیکھ جائیں گے۔
مشق ہی ہر چیز کو بہتر بناتی ہے پیارے بچو

اسی لیے ہماری کلاس میں ایک علیحدہ پریکٹس نوٹ بک ہوتی ہے۔ جب بھی کوئی نیا سبق آتا ہے، ہم فوراً اس پر مشق کرتے ہیں۔

پھر میں کلاس کے ہونہار بچوں کو چھوٹا استاد بنا دیتے ہیں۔
جنہیں سمجھ نہ آ رہی ہو، وہ انہیں آسانی سے سمجھا دیتے ہیں۔

اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ سمجھانے والے بچے کا کانسیپٹ اور مضبوط ہو جاتا ہے اور اس میں خود اعتمادی بھی بڑھتی ہے۔
اس طرح ہم کلاس کا ماحول ایسا بناتے ہیں کہ پڑھائی بھی ہو اور بچے خوش بھی رہیں ❤️

Address

Gharib Abad Jehangira
Jehangira
23620

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GPS Gharib Abad Jehangira Teh Lahor Dis Swabi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category