Main Aur Urdu

Main Aur Urdu "اردو زبان کی خوبصورتی، ادب، شاعری اور جذبات — سب کچھ ایک جگہ۔ میں اور اردو، آپ کے دل کی آواز۔"

13/11/2025

Parveen Shakir Best Lines

13/11/2025

"آج وہ مر گیا جو تھا ہی نہیں"08-November-2002زاہدہ حنا سے علیحدگی جون کے لیے بڑا صدمہ تھی۔ وہ نیم تاریک کمرے میں پہروں ت...
08/11/2025

"آج وہ مر گیا جو تھا ہی نہیں"
08-November-2002
زاہدہ حنا سے علیحدگی جون کے لیے بڑا صدمہ تھی۔ وہ نیم تاریک کمرے میں پہروں تنہا بیٹھے رہتے۔ سگرٹ اور مشروب نے بھی ان کی صحت متاثر کی۔ 8 نومبر (2002) کو "جون ایلیاء" اس جہانِ فانی سے کُوچ کر گئے۔

بے قراری سی بے قراری ہے
وصل ہے اور فراق طاری ہے

جو گزاری نہ جا سکی ہم سے
ہم نے وہ زندگی گزاری ہے
#محبت #اردوشاعری
Main Aur Urdu Najam Fellows حلقہ فکر و ادب Urdu Virsa Adil Shahzad Mah Dil Kashif Javeed

30/10/2025

دانشور کہلانے والو
تم کیا سمجھو

مبہم چیزیں کیا ہوتی ہیں
تھل کے ریگستان میں رہنے والے لوگو

تم کیا جانو
ساون کیا ہے

اپنے بدن کو
رات میں اندھی تاریکی سے

دن میں خود اپنے ہاتھوں سے
ڈھانپنے والو

عریاں لوگو
تم کیا جانو

چولی کیا ہے دامن کیا ہے
شہر بدر ہو جانے والو

فٹ پاتھوں پر سونے والو
تم کیا سمجھو

چھت کیا ہے دیواریں کیا ہیں
آنگن کیا ہے

اک لڑکی کا خزاں رسیدہ بازو تھامے
نبض کے اوپر ہاتھ جمائے

ایک صدا پر کان لگائے
دھڑکن سانسیں گننے والو

تم کیا جانو
مبہم چیزیں کیا ہوتی ہیں

دھڑکن کیا ہے جیون کیا ہے
سترہ نمبر کے بستر پر

اپنی قید کا لمحہ لمحہ گننے والی
یہ لڑکی جو

برسوں کی بیمار نظر آتی ہے تم کو
سولہ سال کی اک بیوہ ہے

ہنستے ہنستے رو پڑتی ہے
اندر تک سے بھیگ چکی ہے

جان چکی ہے
ساون کیا ہے

اس سے پوچھو
کانچ کا برتن کیا ہوتا ہے

اس سے پوچھو
مبہم چیزیں کیا ہوتی ہیں

سونا آنگن تنہا جیون کیا ہوتا ہے Main Aur Urdu
#اردوشاعری #محبت

24/10/2025

Jaun elia ki kahani | untold story of jaun elia
#محبت #اردوشاعری Najam Fellows Main Aur Urdu حلقہ فکر و ادب Urdu Virsa Mah Dil Kashif Javeed

روح نے عشق کا فریب دیاجسم کو جسم کی عداوت نےجون ایلیا Najam Fellows حلقہ فکر و ادب Kashif Javeed Mah Dil Adil Shahzad Ma...
22/10/2025

روح نے عشق کا فریب دیا
جسم کو جسم کی عداوت نے
جون ایلیا
Najam Fellows حلقہ فکر و ادب Kashif Javeed Mah Dil Adil Shahzad Main Aur Urdu Urdu Virsa Dream Gamer
#محبت #اردوشاعری

22/10/2025

انفرادیت پرست
ایک انساں کی حقیقت کیا ہے
زندگی سے اسے نسبت کیا ہے

آندھی اٹھے تو اڑا لے جائے
موج بپھرے تو بہا لے جائے

ایک انساں کی حقیقت کیا ہے

ڈگمگائے تو سہارا نہ ملے
سامنے ہو پہ کنارا نہ ملے

ایک انساں کی حقیقت کیا ہے

کُند تلوار قلم کر ڈالے
سرد شعلہ ہی بھسم کر ڈالے

زندگی سے اسے نسبت کیا ہے
ایک انساں کی حقیقت کیا ہے
#محبت #اردوشاعری

20/10/2025

شاعر : ساغر صدیقی
آواز : کاشف جاوید
بات پھولوں کی سنا کرتے تھے
ہم کبھی شعر کہا کرتے تھے

مشعلیں لے کے تمہارے غم کی
ہم اندھیروں میں چلا کرتے تھے

بکھری بکھری ہوئی زلفوں والےاکثر
قافلے روک لیا کرتے تھے

اب کہاں ایسی طبیعت والے
چوٹ کھا کر جو دعا کرتے تھے

آج گلشن میں شگوفے ساغرؔ
شکوۂ باد صبا کرتے تھے
#محبت Najam Fellows حلقہ فکر و ادب Urdu Virsa Adil Shahzad Main Aur Urdu

19/10/2025

Mery shehar jall rahy hen
Mery log marr rahy hen
Urdu ghazal by Abaidullah Aleem
غزل : عبید اللہ علیم
آواز : کاشف جاوید
میں یہ کس کے نام لکھوں جو الم گزر رہے ہیں
مرے شہر جل رہے ہیں مرے لوگ مر رہے ہیں

کوئی غنچہ ہو کہ گل ہو کوئی شاخ ہو شجر ہو
وہ ہوائے گلستاں ہے کہ سبھی بکھر رہے ہیں

کبھی رحمتیں تھیں نازل اسی خطۂ زمیں پر
وہی خطۂ زمیں ہے کہ عذاب اتر رہے ہیں

وہی طائروں کے جھرمٹ جو ہوا میں جھولتے تھے
وہ فضا کو دیکھتے ہیں تو اب آہ بھر رہے ہیں

بڑی آرزو تھی ہم کو نئے خواب دیکھنے کی
سو اب اپنی زندگی میں نئے خواب بھر رہے ہیں

کوئی اور تو نہیں ہے پس خنجر آزمائی
ہمیں قتل ہو رہے ہیں ہمیں قتل کر رہے ہیں
Najam Fellows حلقہ فکر و ادب Urdu Virsa Main Aur Urdu Adil Shahzad Mah Dil Kashif Javeed Dream Gamer #اردوشاعری #محبت

18/10/2025

شاعر : شکیب جلالی
آواز : کاشف جاوید
کبھی اس سبک رو ندی کے کنارے گئے ہی نہیں ہو
تمہیں کیا خبر ہے

وہاں ان گنت کھردرے پتھروں کو
سجل پانیوں نے

ملائم رسیلے، مدھر گیت گا کر
امٹ چکنی گولائیوں کو ادا سونپ دی ہے

وہ پتھر نہیں تھا
جسے تم نے بے ڈول، ان گھڑ سمجھ کر

پرانی چٹانوں سے ٹکرا کے توڑا
اب اس کے سلگتے تراشے

اگر پاؤں میں چبھ گئے ہیں تو کیوں چیختے ہو؟
#محبت #اردوشاعری Najam Fellows Main Aur Urdu حلقہ فکر و ادب Urdu Virsa Adil Shahzad Kashif Javeed Mah Dream Gamer

Address

Faisalabad
Jaranwala
37250

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Main Aur Urdu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category