Urdu Adab اردو ادب

Urdu Adab  اردو ادب دور بیٹھا غبار میرؔ اس سے
عشق بن یہ ادب نہیں آتا

15/11/2025

ہمیں خبر تھی کہ اک روز یہ بھی ہونا ہے
کہ ہم کلام کریں گے کوئی سنے گا نہیں
افتخارعارف

Urdu Adab اردو ادب

03/11/2025

‏تمام عمر میں ھر صبح کی اذان کے بعد
اِک اِمتحان سے گزرا ، اِک اِمتحان کے بعد

خْدا کرے کہ کہیں اور گردشِ تقدیر
کِسی کا گھر نہ اْجاڑے مِرے مکان کے بعد

دَھرا ھی کیا ھے مِرے پاس نَذر کرنے کو
تِرے حضور، مِری جان! میری جان کے بعد

‏یہ راز اْس پہ کُھلے گا جو خود کو پہچانے
کہ اِک یقین کی منزل بھی ھے گمان کے بعد

یہ جرم کم ھے کہ سچائی کا بھرم رکھا
سزا تو ھونی تھی مجھ کو مرے بیان کے بعد

مِرے خدا اِسے اپنی امان میں رکھنا
جو بچ گیا ھے مِرے کھیت میں لگان کے بعد

ساقی امروہوی

Urdu Adab اردو ادب

03/11/2025

خدا کا شکر کہ اُس نے مری ہنسی لے لی
وہ مجھ سے نعمتِ گریہ بھی چھین سکتا تھا

عدنان محسن

Urdu Adab اردو ادب

02/11/2025

یہ کیا کہ اک جہاں کو کرو وقفِ اضطراب
یہ کیا کہ ایک دل کو شکیبا نہ کر سکو

ایسا نہ ہو یہ درد بنے دردِ لا دوا
ایسا نہ ہو کہ تم بھی مداوا نہ کر سکو

شاید تمھیں بھی چین نہ آئے مرے بغیر
شاید یہ بات تم بھی گوارا نہ کر سکو

کیا جانے پھر ستم بھی میسر ہو یا نہ ہو
کیا جانے یہ کرم بھی کرو یا نہ کر سکو

اللہ کرے جہاں کو مری یاد بھول جائے
اللہ کرے کہ تم کبھی ایسا نہ کر سکو

میرے سوا کسی کی نہ ہو تم کو جستجو
میرے سوا کسی کی تمنا نہ کر سکو

کیوں چاہتا ہوں تم کو تبسّم یہ ہے وہ راز
چاہو بھی تم اگر، کبھی افشا نہ کر سکو

(صوفی غلام مصطفٰی تبسم)

02/11/2025

روشن تمام کعبہ و بت خانہ ہو گیا
گھر گھر جمالِ یار کا افسانہ ہو گیا

صورت پرست کب ہوئے معنی سے آشنا
عالم، فریبِ طور کا افسانہ ہو گیا

چشمِ ہوس ہے شیفتۂ حسن ظاہری
دل آشنائے معنیِ بیگانہ ہو گیا

آساں نہیں ہے آگ میں دانستہ کودنا
دیوانہ شوقِ وصل میں پروانہ ہو گیا

کیفیتِ حیات تھی دم بھر کی میہماں
لبریز پیتے ہی مرا پیمانہ ہو گیا

اشکوں سے جام بھر گئے ساقی کی یاد میں
کچھ تو مآلِ مجلسِ رندانہ ہو گیا

دیر و حرم بھی ڈھے گئے جب دل نہیں رہا
سب دیکھتے ہی دیکھتے ویرانہ ہو گیا

کل کی ہے بات جوش پہ تھا عالمِ شباب
یادش بخیر آج اک افسانہ ہو گیا

آئینہ دیکھتا ہے گریباں کو پھاڑ کر
وحشی اب اپنا آپ ہی دیوانہ ہو گیا

کیا جانے آج خواب میں کیا دیکھا یاسؔ نے
کیوں چونکتے ہی آپ سے بیگانہ ہو گیا

(مرزا یاس یگانہ چنگیزی)
Urdu Adab اردو ادب

02/11/2025

میرے محبوب دیس کی گلیو
تم کو اور اپنے دوستوں کو سلام
اپنے زخمی شباب کو تسلیم
اپنے بچپن کے قہقہوں کو سلام

عمر بھر کے لیے تمہارے پاس
رہ گئی ہے شگفتگی میری
آخری رات کے اداس دیو
یاد ہے تم کو بے بسی میری

یاد ہے تم کو جب بھلائے تھے
عمر بھر کے کیے ہوئے وعدے
رسم و مذہب کی اک پجارن نے
ایک چاندی کے دیوتا کے لیے

جانے اس کارگاہ ہستی میں
اس کو وہ دیوتا ملا کہ نہیں
میری کلیوں کا خون پی کر بھی
اس کا اپنا کنول کھلا کہ نہیں

آج کل اس کے اپنے دامن میں
پیار کے گیت ہیں کہ پیسے ہیں
تم کو معلوم ہو تو بتلانا
اس کے آنچل کے رنگ کیسے ہیں

مجھ کو آواز دو کہ صبح کی اوس
کیا مجھے اب بھی یاد کرتی ہے
میرے گھر کی اداس چوکھٹ پر
کیا کبھی چاندنی اترتی ہے

(مصطفیٰ زیدی)

゚viralシ
Urdu Adab اردو ادب

15/10/2025

Big thanks to Zaheerul Hasan Shaikh

for all your support! Congrats for being top fans on a streak 🔥!

29/09/2025

اس کو بھی ہم سے محبت ہو ضروری تو نہیں
عشق ہی عشق کی قیمت ہو ضروری تو نہیں

ایک دن آپ کی برہم نگہی دیکھ چکے
روز اک تازہ قیامت ہو ضروری تو نہیں

میری شمعوں کو ہواؤں نے بجھایا ہوگا
یہ بھی ان کی ہی شرارت ہو ضروری تو نہیں

اہل دنیا سے مراسم بھی برتنے ہوں گے
ہر نفس صرف عبادت ہو ضروری تو نہیں

دوستی آپ سے لازم ہے مگر اس کے لئے
ساری دنیا سے عداوت ہو ضروری تو نہیں

پرسش حال کو تم آؤ گے اس وقت مجھے
لب ہلانے کی بھی طاقت ہو ضروری تو نہیں

سیکڑوں در ہیں زمانے میں گدائی کے لئے
آپ ہی کا در دولت ہو ضروری تو نہیں

باہمی ربط میں رنجش بھی مزا دیتی ہے
بس محبت ہی محبت ہو ضروری تو نہیں

ظلم کے دور سے اکراہ دلی کافی ہے
ایک خوں ریز بغاوت ہو ضروری تو نہیں

ایک مصرعہ بھی جو زندہ رہے کافی ہے صباؔ
میرے ہر شعر کی شہرت ہو ضروری تو نہیں

صبا اکبر آبادی

Urdu Adab اردو ادب

چمن پہ دام پہ درویش مُسکراتا ہے  ہر اِک مُقام پہ درویش مُسکراتا ہے صُراحی بزم میں جب قہقہے اُگلتی ہے سکوتِ جام  پہ  دروی...
29/09/2025

چمن پہ دام پہ درویش مُسکراتا ہے
ہر اِک مُقام پہ درویش مُسکراتا ہے

صُراحی بزم میں جب قہقہے اُگلتی ہے
سکوتِ جام پہ درویش مُسکراتا ہے

ہزار حشر اُٹھا اے تغیرِ دُنیا
تیرے خرام پہ درویش مُسکراتا ہے

شفیق میں خُونِ شہیداں کا رنگ شامِل ہے
فروغِ شام پہ درویش مُسکراتا ہے

کبھی خُدا سے شِکایت‘ کبھی گِلہ خُود سے
مذاقِ عام پہ ــــــــ درویش مُسکراتا ہے

ہَوس مشیر ہو جس بادشاہ کی ساغرؔ
تو اُس غلام پہ ، درویش مُسکراتا ہے

(درویش شاعر)
ساغرؔ صدیقی ¹⁹⁷⁴-¹⁹²⁸
Urdu Adab اردو ادب

حضرت یونس علیہ السلام کی ایمان افروز کہانیAI  فارمیٹ میں
20/05/2025

حضرت یونس علیہ السلام کی ایمان افروز کہانی
AI فارمیٹ میں

Check out Voice of Heart’s video.

15/05/2025

" خمسہ بر غزلِ جون ایلیا " .

رفاقت کیا اذیت ہے ؟؟ نہیں تو!
مجھے تم سے محبت ہے ؟؟ نہیں تو!
مجھے کیا خوفِ فرقت ہے؟؟ نہیں تو!
"یہ غم کیا دل کی عادت ہے ؟ نہیں تو!
کسی سے کچھ شکایت ہے ؟ نہیں تو! "

دعا کے بِن ، کسی فریاد کے بِن ،
بدن میں رُوح کی بُنیاد کے بِن ،
بدن کی قید میں صیاد کے بِن ،
"کسی کے بِن ، کسی کی یاد کے بِن
جیے جانے کی ہمت ہے ؟؟ نہیں تو ! "

مِری وحشت سے خِلقت بھی ہے لرزاں!!
خُدا بھی ہو گیا ہے مجھ سے نالاں..
مِرے سینے میں اِک آتش ہے پنہاں!!
"کسی صورت بھی دل لگتا نہیں؟ ہاں!!
تو کچھ دن سے یہ حالت ہے؟ نہیں تو! "

نہیں ہے مجھ کو بھی کسی سے نفرت ،
ہیں سب غم جانتا ہوں رازِ قدرت ،
ہے میرے دکھ سے غافل ، وائے خِلقت!!
"تِرے اِس حال پر ہے سب کو حیرت ،
تجھے بھی اِس پہ حیرت ہے؟ نہیں تو! "

میں اپنی کر کے پھر تفسیر اُس کو ،
دِکھا دوں اُس کی میں تصویر اُس کو ،
مِلائے مجھ سے پھر تقدیر اُس کو ،
"ہے وہ اِک خوابِ بےتعبیر ، اُس کو
بھلا دینے کی نیت ہے ؟؟ نہیں تو ! "

اِک آنسو نے یہ مجھ پر رمز کھولی ،
اِک آیت میں چُھپی ہیں رمز ساری!!
سو خود میں جھانک کر یہ بات پوچھی ،
"ہم آہنگی نہیں دنیا سے تیری..
تجھے اِس پر ندامت ہے؟؟ نہیں تو! "

سبھی غم مجھ سے ہی مرقوم تھا کیا ؟؟
تو میں ہی صبر کو ملزوم تھا کیا ؟؟
میں ' آیةِ صبر ' کا مفہوم تھا کیا !؟؟
"ہوا جو کچھ یہی مقسوم تھا کیا ؟؟
یہی ساری حکایت ہے ؟؟ نہیں تو! "

دلِ مُضطر کی فریادوں سے تجھ کو ،
شبِ ہجراں کی تعبیروں سے تجھ کو ،
سکوتِ شب کی سب یادوں سے تجھ کو ،
"اذیت ناک امیدوں سے تجھ کو ،
اماں پانے کی حسرت ہے؟؟ نہیں تو! "

میں پھر یہ کہہ رہا ہوں کر کے جرات ،
مِری ہر بات میں ہوتی ہے حکمت ،
عطا کیا چیز ہے؟ کیا شے ہے محنت؟
"وہاں والوں سے ہے اِتنی محبت ،
یہاں والوں سے نفرت ہے ؟ نہیں تو! "

وہ یارو چھوڑ کر جو کیا گیا ہے ،
کلیجہ میرا منہ کو آ گیا ہے!!
یہ منظر روح کو دہلا گیا ہے!
"وہ درویشی جو تج کر آ گیا ہے !!
یہ دولت اسکی قیمت ہے؟؟ نہیں تو! "

ہُوا ماضی کے کسی باب میں گُم!
کبھی رنج و الم کی تاب میں گُم!
یہ دنیا ہے حبابِ ناب میں گُم!
"تُو رہتا ہے خیال و خواب میں گُم!
تو اِسکی وجہ فرصت ہے؟ نہیں تو! "

مجھے وحشت سے کچھ حاصل ہوا ہے؟؟
مِرا دشمن خُدا سے بھی بڑا ہے!؟؟
مِرے دل میں کبھی بھی شک رہا ہے؟؟
"سبب جو اِس جدائی کا بنا ہے!
وہ مُجھسے خُوبصورت ہے؟؟؟ نہیں تو !! "

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Urdu Adab اردو ادب posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Establishment

Send a message to Urdu Adab اردو ادب:

Share

Category