Sada-e-shoaib poetry

Sada-e-shoaib poetry "Meri awaaz meri pehchaan, meri shayari mera armaan. Sada e Shoaib – alfaaz ki woh duniya jahan jazbaat boltay hain."

07/06/2026

یہ عبادت ہے یا عبادت کی توہین
جب کچھ یاد نہ آیا تو خدا یاد آیا
صدائے شعیب

25/05/2026

عبدالستار نیازی

یاد نبی کا گلشن مہکا مہکا لگتا ہے
محفل میں موجود ہیں آقا ایسا لگتا ہے

نام محمد کتنا میٹھا میٹھا لگتا ہے
پیارے نبی کا ذکر بھی ہم کو پیارا لگتا ہے

لب پہ نغمے صل علیٰ کے ہاتھوں میں کشکول
دیکھو تو سرکار کا منگتا کیسا لگتا ہے

آنکھوں میں مازاغ کا کجلا سر طہٰ کا تاج
کیسے کہوں کملی والا ہم جیسا لگتا ہے

غوث قطب ابدال قلندر سب ان کے محتاج
میرا داتا ہر داتا کا داتا لگتا ہے

او ادنیٰٰ کی سیج سجی ہے عرش بریں پر آج
حق کا دلارا باندھ کے سہرا دولہا لگتا ہے

آؤ سنائیں اپنے نبی کو اپنے من کی بات
ان کے علاوہ کون نیازیؔ اپنا لگتا ہے

24/05/2026

دل کے معاملات سے انجان تو نہ تھا

دِل کے معاملات سے ‘ انجان تو نہ تھا
اِس گھر کا فرد تھا کوئی مہمان تو نہ تھا

تِھیں جن کے دَم سے رونقیں شہروں میں جا بسے
وَرنہ ،،، ہمارا گاؤں ‘ یُوں وِیران تو نہ تھا

بانہوں میں جب لیا اُسے‘ نادان تھا ضرور
جب چھوڑ کر گیا مُجھے‘ نادان تو نہ تھا

کٹ تو گیا ہے‘ کیسے کٹا، یہ نہ پُوچھئے
یارو ! سفر حیات کا آسان تو نہ تھا

نیلام گھر بنایا نہیں اپنی ذات کو
کمزور اِس قدر میرا ایمان تو نہ تھا

رَسماً ہی آ کے پُوچھتا ــــــــ فاروقؔ حالِ دل
کُچھ اِس میں اُس کی ذات کا نُقصان تو نہ تھا

(بابائے تھل)
فاروقؔ روکھڑی ²⁰⁰⁸-¹⁹²⁹
انتخاب پیشکش صدائے شعیب

24/05/2026

شمع بزم نبی یاعلی یاعلی
پیر نصیر الدین شاہ نصیر
شمع بزم نبی__یا علیؑ یا علیؑ
ای فداك ابى__یا علیؑ یا علیؑ

شوهر فاطمه دلبر فاطمه
ارفع النسبى__یا علیؑ یا علیؑ

اے جگر پارہء تو حُسینؑ و حَسنؑ
جدِّ غوث جلی___یا علیؑ یا علیؑ

انت مشكل كشا انت شير خدا
انت مولا على___يا علیؑ یا علیؑ

شیخ غوث الوریٰ مرشد اولیاء
پیر ہندالولی____یا علیؑ یا علیؑ

سروری دلبری حیدری صفدری
مرشد ہر ولی____یا علیؑ یا علیؑ

نا خدائے کرم یک نگاہ کرم
صدقہ مہر علیؑ___یا علیؑ یا علیؑ

لطف کن بہ نصیر سگ خویشتن
مرتضیٰ لقبی ___يا علیؑ یا علیؑ

_حضرت پیر سید نصیر الدین نصیر گیلانی چشتی نظامی رحمتہ اللہ علیہ_

20/12/2025

جون ایلیا
کیا حسن اتفاق ہے کہ ان کی گلی میں ہم
اک کام سے گئے تھے ہر کام سے گئے
جون ایلیا
#جونایلیا

19/12/2025

درویش خانہ نہ چلایا کر الفاظوں کے تیر یوں

11/12/2025

پت جھڑ میں بہاروں کی فضا ڈھونڈ رہا ہے
پاگل ہے جو زمانے میں وفا ڈھونڈ رہا ہے
اور کس شہر منافق میں یہ تم آگئے ساغر
اک دوجے کی ہر شخص خطا ڈھونڈ رہا ہے
ساغر صدیقی صاحب
#ساغر

Address

Islamabab
Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sada-e-shoaib poetry posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category