Jatt

Jatt انہی پتھروں سے چل کر آ سکتے ہو تو آومیرے گھر کے راستے می?

25/08/2019

‏میں اگر چاہوں بھی تو
شاید کبھی نہ لکھ سکوں!
اُن لفظوں کو ..
کہ جنہیں پڑھ کر
تُم سمجھ سکو ..
کہ مُجھے تُم سے
محبت کتنی ہے ..!

16/08/2019
15/08/2019

اے گردشِ ایام ____ هم سے بے سود نہ الجھ،
هم نے هر رنگ میں جینے کی قسم کھائی هے__!!!

کوئی خوش جمال ہوگا،کوئی بے مثال ہوگا ۔۔ہمیں کس سے ہے محبت تمہیں نام کیوں بتائیں
14/08/2019

کوئی خوش جمال ہوگا،کوئی بے مثال ہوگا ۔۔
ہمیں کس سے ہے محبت تمہیں نام کیوں بتائیں

کوئی تو ہوتاجو عید کے دن یہ پوچھ لیتا یہ شیو کیونکر بڑھی ہوئی ہےیہ الجھے بکھرے سے بال کیوں ہیں؟ سیاہ سوگی لباس پہنے یہ ک...
13/08/2019

کوئی تو ہوتا
جو عید کے دن یہ پوچھ لیتا
یہ شیو کیونکر بڑھی ہوئی ہے
یہ الجھے بکھرے سے بال کیوں ہیں؟
سیاہ سوگی لباس پہنے یہ کس کے غم میں پڑے ہوئے ہو
کوئی تو ہوتا
جو عید کے دن گلے لگا کے یہ پوچھ لیتا
بتاو ایسے اُداس کیوں ہو
یہ سوجھی ہوئی آنکھیں سیاہ حلقے، بتاو بھی ناں یہ سوگ کیسا، یہ روگ کیسا
کوئی تو ہوتا جو عید کے دن یہ پوچھ لیتا

08/08/2019

سب پوچھتے ہیں کہ
تُم نے شاعری کیوں چھوڑ دی ؟
مدتوں سے کچھ کیوں نہیں لکھا ؟؟
کیسے کہے دوں
کہ اب دُکھ
لفظوں میں بیان نہیں ہوتے ____!!

07/08/2019

تم!
میری امید نہیں۔۔۔۔
بلکہ۔۔۔
میرا یقین ہو۔۔۔

07/08/2019

میری زندگی میں یونیورسٹی کے قیمتی ترین پہلے چھ ہفتوں اور ان چھ ہفتوں میں تم سے ہونے والی چند ایک ملاقاتیں اور ان ملاقاتوں میں ہونے والا تمہارا دیدار مجھے آج بھی یاد ہے
تمہارے لہجے کی نرمی اور جملوں کا بہاؤ میرے ذہن میں اب بهی نقش ہے-لیکن مجھے یقین ہے کہ تمہارے دل میں میرے لیے نرم گوشہ موجود ہے
میں نے تم سے محو گفتگو ہو جانے کی بہت کوشش کی لیکن تمہاری معصومیت بھری سادگی اور ترچھی نگاہوں نے مجھے جکڑے رکھا ♡ تمہاری معصوم سی مسکراہٹیں اور دلکش نینوں سے وابستہ یادیں میری ڈگری کا حصول ہونگی۔
اور ہاں!! سامنے رہا کرو۔میں یونیورسٹی صرف تمہیں دیکھنے آتا ہوں
بہت کچھ تو کہنانہیں آتا اور نہ ہی مبالغہ آرائی کے فن میں کچھ خاص کمال رکھتا ہوں پر پھر بھی یہ کہنا چاہوں گا کہ
میں اتنا لکھ نہیں پاتا جتنا محسوس کرتا ہوں

میرے درد کا کچھ حصہ تم لے کر تو دیکھو....!
جان جاؤ گے کے میں شاعری کیوں کرتا ہوں....!

07/08/2019

''ادائیں ان کی کرتی ہیں پریشان مجھ کو♡
نظر جھکا کر مسکرانہ ان کا جان لیتا ہے ''♡
جیسے ہی عصر کی اذان سنائی دی گزرے ہوئے دنوں کے لمحے آنکھوں کے سامنے عیاں ہو گئے اور میں اپنی منزل کی طرف بڑھنے لگا ابھی راستے میں ہی تھا کہ اس کشمکش میں کھویا ہوا کہ خدا جانے وہ کنٹین پر آئے گی بھی یا نہیں،اسی سوچ میں میرے ہاتھ سے موبائل زمین بوس ہو گیا۔اسی سوچ کے محور میں میں کب کنٹین پر پہنچ گیا مجھے خبر ہی نہ ہوئی
ابھی اپنی جگہ پر براجمان ہوا ہی تھا کہ میری نظر دائیں طرف پڑی اور نظر پڑتے ہی ایسا لگا جیسے میں نشے میں ہوں میری آنکھیں سرخ ہو گئی۔ جب کسی کی تڑپ دور سے کھینچ لاتی ہو تو ایسی کیفیت ہو جاتی ہے۔وہ شباب جیسے ہونٹ، نزاکت سے بھری پلکیں ، لمبے بال، موٹی موٹی آنکھیں اور لرزش کے ساتھ چلنا مجھے دیوانہ کر گیا۔
آنکھوں سے شروع ہو کر کہانی الفت تک جا پہنچی
جب ہم کو ہوش ایا تو بات محبت تک جا پہنچی

Address

انہی پتھروں سے چل کر آ سکتے ہو تو آومیرے گھر کے راستے میں کوئی کہکشاں نہیں ہے
Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jatt posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share