Haroon'z click

Haroon'z click All Types of PHOTOGRAPHY
Nature Photography
Product Photography
Fashion Shoot
Wedding Shoot

14/08/2026

غریب 17 اور 22 سال کی جواں سال بچیوں کی ایک ہی ساتھ حراست اور ایک ہی تھانہ میں ایک ہی وقت میں “ہارٹ اٹیک” سے موت نے پنجاب اور لاہور پولیس کو ایسا انوکھا ایوارڈ دیا ہے جس پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو “گورننس ایکسیلینس ایوارڈ” پہلی فرست میں ملنا چاہئے، اسد طور، صحافی
سورس: ایکس اکاؤنٹ
واضح رہے کہ تھانہ ٹاؤن شپ میں چوری کے شبہ میں حراست میں لی گئی نند اور بھابھی کی موت ہوئی تھی۔ پولیس نے دونوں کی موت کو منشیات کی اوور ڈوز کی وجہ سے قرار دیا جب کہ جوڈیشل انکوائری میں کہا گیا ہے کہ دونوں کی موت ہارٹ اٹیک سے ہوئی۔

14/08/2026

سوشل میڈیاصارف آر اے شہزاد نے ایکس پر اپنے ایک تبصرے میں دعویٰ کیا ہے کہ پچھلے 5 سال میں بغیر بجلی بنائے کپیسٹی پیمنٹ کے نام پر سات ہزار ارب نجی بجلی گھروں کو ادا کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا یہ رقم 25 ارب 18 کروڑ ڈالر بنتی ہے،پاکستان کی معیشت کو ڈبونے کے لئے ایک یہی چیز کافی ہے۔

14/08/2026

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رانا عاطف نے کہاہے کہ برطانیہ کی معیشت پانچ ٹریلین کی ہے، آپ کو حیرانگی ہوگی کہ برطانیہ کے اندر ٹوٹل 82 گاڑیاں ہیں، اور وہ پول کارز ہیں۔ 82 گاڑیاں ہیں برطانیہ کے اندر، ہمارے ہاں تو میرا خیال ہے کہ ایک ڈپٹی کمشنر، کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کے پاس 82 گاڑیاں ہوں گی۔ اور ملک کا حال یہ ہے کہ ملک کا بال بال قرضے میں بکا ہوا ہے۔وہ 92 نیوز کے پروگرام میں عامرمتین کیساتھ گفتگو کررہے تھے۔ان کامزید کہناتھاکہ سرگودھا کا ڈپٹی کمشنر ہے 104 کنال کے گھر میں رہتا ہے، میانوالی کا ڈپٹی کمشنر 94 کنال کے گھر میں رہتا ہے، فیصل آباد کا ڈپٹی کمشنر 90 کنال کے گھر میں رہتا ہے، ہم تو کالونیل ازم سے باہر نکل ہی نہیں سکے۔میرا ضمیر ہی نہ مانے کہ یہ لوگ کیسے100، 100 کنال کے گھروں کے اندر رہ لیتے ہیں، ۔رانا عاطف کامزید کہناتھاکہ اب بنیادی طور پر ذمہ داری حکومتوں کی ہوتی ہے کہ کسی حکومت نے، کسی سیاسی حکومت نے آج تک اصلاحات نہیں کیں۔ اس کی بڑی وجوہات ہیں۔ کچھ جائز ہیں، کچھ نہیں بھی ہیں، کچھ عذر ہیں، کچھ جائز وجوہات ہیں کہ انہیں کبھی کارکردگی دکھانے کا یا موقع ہی نہیں ملا۔ باقی آپ آ جائیں تنخواہوں کے اوپر۔ آپ نے پارلیمنٹیرینز کی بات کی، دیکھیں، پارلیمنٹیرین کی تنخواہ کو میں جسٹیفائی تو نہیں کروں گالیکن اگر ہر بندہ اپنا کام ٹھیک کرے تو تنخواہوں پر بات ہوسکتی ہے۔

14/08/2026

انڈین یو ٹیوبر شب شنکر مشرا کی گفتگو 🗣️

عمران خان کرکٹ کی دنیا کا ایسا نام جس کے چرچے لاہور سے لے کر دہلی اور لندن تک ہوتے تھے ، عمران خان کو کرکٹ کا یونانی خدا کہا جائے تو غلط نہ ہو گا ، تاریخ میں نہ ایسا کھلاڑی آیا اور نہ اس مقام تک کوئی پہنچ سکا۔

14/08/2026

10 ماہ ہوگئے ہیں، وہ پیش نہیں ہوئیں، عظمیٰ بخاری کو کہنا چاہوں گی کہ کوئی شرم ہوتی ہے، کوئی حیا ہوتی ہے، مگر آپ کو کیا پتا کہ وہ کیا ہوتی ہے، ن لیگ والے اپنے لیڈر کی طرح بھگوڑے ہی ہیں یا کوئی بہادر بھی ہیں جو ہمارا سامنا کرسکیں، فلک جاوید کی عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کو صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی مبینہ جعلی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

27/01/2026

خبر کا سورس لنک پہلے کمنٹ میں ۔۔

27/01/2026
27/01/2026

سندھ میں کروڑوں کی گندم غائب، 9 جنوری کو 64 ہزار 483 تھیلوں کی خوردبرد کی نشاندہی کی گئی، غائب ہونے والی گندم کی مالیت 64 کروڑ 48 لاکھ سے زیادہ ہے، 18 جنوری کو صوبے کے 66 میں سے 52 گوداموں کی جانچ کی گئی، بھولاری گودام سے گندم غائب ہونے کی تصدیق ہوئی

26/01/2026

"میرے دوستوں کی فیکٹری ہے،وہاں HRمیں لوگ لڑائی کر رہے ہیں،انکو مار رہے ہیں کہ خدا کے واسطے نوکری دے دیں۔(کم از کم تنخواہ)37ہزار میں نہیں بلکہ25ہزار میں جاب دے دیں۔ تو ہم جو بیروزگاری کی شرح کا7.1فیصد کا فگر دے رہے ہیں، یہ ڈیٹا ٹھیک نہیں ہے۔ گراؤنڈ پر اس سے کہیں کہیں زیادہ بیروزگاری ہے"۔ ایس ایم تنویر

سورس لنک پہلے کمنٹ میں ۔۔

23/01/2026

حکمران اتحاد کی الیکشن ایکٹ میں ترمیم ، اراکین اسمبلی اور سینیٹ اپنے اثاثے خفیہ رکھ سکیں گے، یہ کیسے عوامی نمائندے ہیں جو عوام سے اپنی جائیدادیں چھپانا چاہتے ہیں، آئی ایم ایف افسران کے اثاثے ظاہر کرنے پر زور دے رہا ہے یہاں حکمرانوں نے اپنے اثاثے خفیہ رکھنے کا قانون بنا لیا ہے۔

سینیئر صحافی اطہر کاظمی کی پروگرام میں گفتگو

Address

H# 1055, Street 105, I-10/4
Islamabad
44000

Telephone

0323-5172284

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Haroon'z click posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Establishment

Send a message to Haroon'z click:

Shortcuts

Share