04/09/2025
فرض کریں آپ ایک "نظریاتی بندے" ہیں اور آپ کو ایسی محفل میں بٹھا دیا جائے جہاں آپ کے مسلک کا چیر پھاڑ ہو رہا ہو۔ دو گھنٹے بیٹھ کے لگے یوں جیسے آپ کا دل و دماغ ہائی بلڈ پریشر کے ساتھ دھماکہ کرنے والے ہیں۔ سوچا: بس! الگ وطن چاہیے… اپنا “جماعتستان” بنا لیتے ہیں۔
اتنے میں آواز آئی:
"احباب! پہلے لنگر کھا لیں۔"
بس پھر کیا تھا، میٹھے چاولوں نے نظریہ بدلا، گارلک چکن نے جذبات ٹھنڈے کیے، نان نے بھائی چارہ جگایا۔ پہلا نوالہ اندر گیا تو سوچ بدلی، دوسرا گیا تو دل نرم پڑ گیا، تیسرے کے بعد بندہ لگا:
“یار سب کلمہ گو ہیں… پلیٹ بڑھاؤ، چکن کا پیس اور ڈال دو!”
دوستو! سچ یہ ہے کہ فرقہ واریت کی سب سے بڑی جڑ بھوک ہے۔ پیٹ خالی ہو تو دوسرا کافر لگتا ہے، اور پیٹ بھر جائے تو وہی بھائی لگتا ہے۔ 🍲😂