GB Dardic Network

GB Dardic Network گلگت بلتستان کی آواز عوام کی ترجمان۔

جی بی ایل اے 9 سکردو حلقہ نمبر 3 کے ریٹرننگ افسر فیصل گوندل کے پاس اب تک 31 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج...
05/09/2026

جی بی ایل اے 9 سکردو حلقہ نمبر 3 کے ریٹرننگ افسر فیصل گوندل کے پاس اب تک 31 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج موصول ہوچکے ہیں۔
موصولہ نتائج کے مطابق کاچو اختر ناشاد 4,323 ووٹ لے کر پہلے جبکہ وزیر سلیم 2,750 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

الیکشن ٹربیونل گلگت بلتستان نے  GBA-4 نگر-I سے منتخب رکن محمد علی اختر کی بنیادی اہلیت کے خلاف زیر دفعہ 165 الیکشن ایکٹ ...
29/08/2026

الیکشن ٹربیونل گلگت بلتستان نے GBA-4 نگر-I سے منتخب رکن محمد علی اختر کی بنیادی اہلیت کے خلاف زیر دفعہ 165 الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت از خود نوٹس لیتے ہوئے 10 روز میں تحریری جواب طلب کرلیا*
گلگت: ()الیکشن ٹربیونل گلگت بلتستان کے جج مشتاق محمد نے حلقہ GBA-4 نگر-I سے منتخب رکن گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی محمد علی اختر کی بنیادی اہلیت کے خلاف زیر دفعہ 165 الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت ازخود نوٹس لیتے ہوئے بنیادی نامزدگی کے بارے میں 10 روز کے اندر تحریری جواب طلب کر لیا ہے۔ الیکشن ٹربیونل گلگت بلتستان، گلگت کی جانب سے جاری از خود نوٹس کے مطابق محمد علی اختر ساکن موضع گلملت، تحصیل سکندر آباد، ضلع نگر، حالیہ عام انتخابات مورخہ 7 جون 2026 میں حلقہ GBA-4 نگر-I سے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور انہوں نے رکن اسمبلی کی حیثیت سے حلف بھی اٹھایا۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ریکارڈ کے جائزے، بالخصوص بینکنگ جج، چیف کورٹ کی جانب سے سول متفرق درخواست نمبر 1357/2025 میں مورخہ 27 اپریل 2026 کو جاری کردہ حکم سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ نامزدگی کے کاغذات جمع کرانے کی تاریخ، یعنی 20 اپریل 2026 کو محمد علی اختر الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعات 230 اور 231 کے تحت انتخابات میں حصہ لینے کے لیے نااہل تھے۔ٹربیونل کے مطابق اس حوالے سے پہلی وجہ یہ بیان کی گئی ہے کہ محمد علی اختر نیشنل بینک آف پاکستان سے حاصل کیے گئے قرض کے عدالتی طور پر نادہندہ (Adjudged Defaulter) تھے اور عدالتی ڈگری کے تحت ان پر 80 لاکھ روپے کی ادائیگی لازم تھی۔نوٹس میں دوسری وجہ یہ بیان کی گئی ہے کہ انہوں نے 20 اپریل 2026 کو جمع کرائے گئے اپنے نامزدگی کے کاغذات میں مذکورہ نااہلی کو ظاہر نہیں کیا۔الیکشن ٹربیونل نے تیسری وجہ کے طور پر قرار دیا ہے کہ محمد علی اختر نے متعلقہ حلقے سے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے اپنی اہلیت کے بارے میں ریٹرننگ آفیسر کے روبرو ایک غلط حلف نامہ (Affidavit Declaration) جمع کرایا۔الیکشن ٹربیونل نے الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 165 کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے محمد علی اختر کی بنیادی اہلیت سے متعلق ازخود نوٹس (Suo Motu Notice) لیا ہے اور معاملہ اس امر سے متعلق قرار دیا ہے کہ آیا وہ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کی 2026ء تا 2031ء کی مدت کے لیے عام انتخابات میں حصہ لینے کے اہل تھے یا نہیں۔ مزید یہ کہ الیکشن ٹربیونل نے نوٹس کے مطابق محمد علی اختر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نوٹس کی وصولی کے 10 دن کے اندر تحریری جواب جمع کرائیں اور وجوہات بیان کریں کہ مذکورہ بنیادوں پر ان کی رکنیت کیوں منسوخ نہ کی جائے اور حلقہ GBA-4 نگر-I میں ازسرنو انتخابات کا حکم کیوں جاری نہ کیا جائے۔الیکشن ٹربیونل نے واضح کیا ہے کہ اگر مقررہ مدت میں جواب جمع نہ کرایا گیا یا جمع کرایا گیا جواب غیر تسلی بخش پایا گیا تو معاملہ قانون کے مطابق یکطرفہ (Ex-Parte) طور پر فیصلہ کر دیا جائے گا۔

28/08/2026

گلگت: گلگت بلتستان کے نئے گورنر کی تعیناتی کے حوالے سے سیاسی حلقوں میں مشاورت کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ گورنر کے منصب کے لیے مختلف ناموں پر غور کیا جا رہا ہے ذرائع کے مطابق انجینئر محمد انور کا نام گورنر گلگت بلتستان کے لیے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آیا ہے۔ ان کے نام نے سیاسی حلقوں میں نئی بحث کو جنم دے دیا ہے اور ممکنہ تعیناتی کے حوالے سے قیاس آرائیاں بھی تیز ہو گئی ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر گلگت بلتستان کی تعیناتی کے معاملے پر اعلیٰ سطح پر مشاورت جاری ہے، جبکہ حتمی نام کا فیصلہ باہمی مشاورت اور متعلقہ فورمز سے منظوری کے بعد متوقع ہے تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی حتمی سرکاری اعلان سامنے نہیں آیا۔ گورنر کی تعیناتی سے متعلق حتمی فیصلہ سامنے آنے کے بعد ہی صورتحال واضح ہو سکے گی۔

27/08/2026

عمران خان ❤️




26/08/2026

گلگت بلتستان قدرت کا وہ حسین شاہکار جہاں پہاڑ جھیلیں اور وادیاں مل کر جنت کا منظر پیش کرتی ہیں۔ 🏔️💚




26/08/2026

پمز ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عمران سکندر ہسپتال میں خوفناک حادثے کے 6 گھنٹے بعد منظر عام پر آئے ہیں اور ان کی ڈھٹائی دیکھیں کیسے سینہ چوڑا کر کے بے خوف جھوٹ بول رہے ہیں ، سوگواران اور عینی شاہدین کے مطابق آگ لگنے کے وقت ڈاکٹروں سمیت عملہ غائب تھا اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں دو گھنٹے بعد آئیں مگر ان کی گفتگو سنیں شرمندگی کی بجائے ڈھٹائی پر ڈٹے ہوئے ہیں جیسے ہمارے حکمرانوں کا رویہ ہے
وزیراعظم کو چاہیے کہ ذمہ داری اور دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئےسب سے پہلے انہیں نوکری سے فارغ کریں

24/08/2026

شعیہ اور سنی کے کھول سے نکلو دنیا چاند پہ گئ ہے،مسلکی تقسیم کی بنیاد پر منصوبہ نہیں دونگا،
وزیراعلی بارگو پائین میں قبرستانوں کیلۓ دونوں مسالک کے نام پر زمین فراہمی کے مطالبے پر برہم ہوگۓ،سمجھایا کہ اب سنی اور شعیہ کرنا چھوڑو ترقی کروگے وگرنہ پستے رہو گے۔۔۔

23/08/2026

عمران خان ❤️
゚

Address

Gilgit Baltistan
Islamabad
44000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GB Dardic Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category