15/07/2026
چھوٹے بچے کو دیکھ لیں۔۔
وہ دوسروں کو دیکھ کر کھانا سیکھتا ہے، بولنا سیکھتا ہے، چلنا سیکھتا ہے، سلام کرنا سیکھتا ہے۔
یعنی انسان شروع ہی سے دوسروں کو دیکھ کر سیکھتا ہے۔ یہی عادت بڑی عمر میں بھی ہمارے ساتھ رہتی ہے۔ فرق صرف اتنا ہے کہ اب ہم چلنا نہیں سیکھ رہے ہوتے، بلکہ فیصلے کرنا سیکھ رہے ہوتے ہیں۔