Bazm-e-Haree

Bazm-e-Haree " میں صاحب معنیٰ ہوں میرا کام تو ہے نا " Ashiq Haree
Harikon Ghangche Gilgit Baltistan (Land of Peace love and beauty)

29/07/2025

میں آچکا تھا یہاں یہ جہان بنتے سمے
صدائے کن سے یہ کون و مکان بنتے سمے

میں لوح تھا کہ قلم ٹھیک سے یہ یاد نہیں
میں لکھ رہا تھا اصول زبان بنتے سمے

(عاشق ہری)

27/04/2025

شہ بطحی کے مدینے کی طرف دیکھتا ہوں 💚

22/04/2025

صلائے عام ہے یارانِ نکتہ داں کے لئے 🍁👇

Follow the Bazm e Haree channel on WhatsApp:

23/03/2025

" عصر کا وقت تھا "
عصرِ حاضر کی بگڑی ہوئی شکل و صورت پہ نوحہ کناں ،
میں مسافر کی مانند تنہا مدینے کی گلیوں میں پھرتا ہوا ایک پھاٹک پہ آ کر رکا
سر بسر ،مو بہ مو ، ناامیدی کی دلدل میں دھنستا چلا جا رہا تھا
اچانک مری گوش پر اک صدائے حسیں آ پڑی
ایسی آواز تھی !
جو مری روح پر چھا گئی
جو مرے سوختہ دل کی تاروں کو تھی چھیڑتی
اُس صدائے حسیں سے مرے جسم کے گوشے گوشے میں جنبش ہوئی
میں تھکا ماندہ ،بکھرا ہوا
اس صدائے حسیں کی طرف آ گیا
یک بہ یک میری نظریں اٹھیں تو میں کیا دیکھتا ہوں !
حرم کے صحن میں
نور کا دائرہ یک زباں ہو کے
ذکرِ الہی میں مشغول تھے
نور کے دائرے سے ،وہ جو بقعہءنور تھا
میری جانب بڑھے نور ہی نور تھا
ان کی روشن جبیں ،ان کی روشن شبیہ
میں نے جھک کر کہا ،
"چوں ماہ در ارض و سما تاباں توئی تاباں توئی
رشکِ ملک نورِ خدا انساں توئی انساں توئی"
صلی علی مصطفی
باعثِ کن فکاں ،فخر و محبوبِ ربِ زمان و مکاں
تری شان "لَوْ لاکَ لَمَا خَلَقْتُ السَّمَوٰاتِ وَالأرْضَ" ہے
تجھ پہ لاکھوں کروڑوں ،درود و سلام
اک مسافر ہوں میں کہ تھکا ماندہ ،بکھرا ہوا
شہرِ سکردو سے آیا ہوں میں
مصطفی ،میرے آقا
فقط اک نگاہِ کرم مجھ خطا کار پر ،مجھ سیہ کار پر
عصرِ حاضر کی بگڑی ہوئی شکل و صورت پہ نوحہ کناں ،کُو بہ کُو ،دشت در دشت اور شہر در شہر پھرتا ہوا
تیری چوکھٹ پہ آیا ہوں میں
فقط اک نگاہِ کرم مجھ خطا کار پر
اکمل

سر لامکان سے طلب ہوئیں 💚
27/01/2025

سر لامکان سے طلب ہوئیں 💚

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bazm-e-Haree posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Establishment

Send a message to Bazm-e-Haree:

Share

Category