23/09/2026
**پی آئی اے نے مالدیپ کے لیے جلد براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جن کا آغاز نئے طیاروں کی آمد کے ساتھ متوقع ہے۔**
مالدیپ کی نیشنل اسمبلی کے سپیکر عبد الرحیم عبداللہ کی قیادت میں اعلیٰ سطحی سرکاری وفد نے پی آئی اے ہیڈ آفس کا دورہ کیا، جہاں سی ای او پی آئی اے ایئر وائس مارشل عامر حیات نے وفد کا استقبال کیا۔ ملاقات میں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان براہِ راست فضائی رابطے، سیاحت، تجارت اور عوامی روابط کے فروغ پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
پی آئی اے کے سی ای او نے یقین دہانی کرائی کہ نئے طیارے فضائی بیڑے میں شامل ہوتے ہی مالدیپ کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کر دی جائیں گی، جس سے دونوں ممالک کے درمیان سفری اور تجارتی روابط مزید بہتر ہونے کی توقع ہے۔
Disclaimer: This post is for informational purposes only and is based on publicly available reports. The image is AI generated and is just for reference.