12/07/2025
حسین ع تجھ پہ سلام و درود بے حد ہو
ترے حریف پہ لعنت کا طوقِ سرمد ہو
نبی ص بدستِ دعا ہیں حضورِ برحق میں
ہمارے آل کے دشمن کا فیصلہ بد ہو
نبی ص سے آلِ نبی ص کو الگ کرے جو بھی
دعا سلام ہو یا پھر درود ہو، رد ہو
خدا نے چاہا جہاں بھر میں طاہر و اطہر
حسن، حسین، علی، فاطمہ، محمد ص ہو
امام ہو تو علی ع ہو بصورتِ دیگر
علی نہیں تو " علی" سا ہی قامت و قد ہو
کھلے اُسی پہ ہی منہاجِ بائے بسمِ اللّٰہ
حروف داں ہو کوئی یا شناسِ ابجد ہو
علی کا چاہنے والا جہاں بھی ملتا ہے
حسین لگتا ہے کیسا ہی خال ہو خد ہو
قسم خدا کی جہنم حرام ہو جائے
ذرا بھی دل میں اگر حبِ٘ آلِ احمد ہو
یہ آرزو ہے محمد نبی ص کے روضے پر
کوئی سلام بہ وابستگانِ مرقد ہو
ضیاء بلتستانی ✍🏼
Zia Baltistani
゚