It goes on

It goes on In your darkest moments when it feels like no one can understand the storm that you're weathering, turn to yourself or turn to me.. A listener!!

21/03/2026

Eid Mubarak everyone ❤️❤️

جنگل میں شیر نے حکم جاری کر دیا کہ آج سے ہر سینئر جانور جونیئر جانور کو چیک کر سکتا ہے 😁😁بلکہ سزا بھی دے سکتا ہے😜 باقی ج...
11/07/2025

جنگل میں شیر نے حکم جاری کر دیا کہ آج سے ہر سینئر جانور جونیئر جانور کو چیک کر سکتا ہے 😁😁
بلکہ سزا بھی دے سکتا ہے😜

باقی جانورں نے تو اسے نارمل لیا پر 🐵بندر نے 🐰خرگوش کو پکڑ لیا🤫

اور رکھ کے چپیڑ کڈ ماری 👋

اور پوچھا کہ ٹوپی کیوں نہیں پہنی 👒

خرگوش بولا سر میرے کان لمبے ہیں

اس لیے نہیں پہن سکتا😎

بندر نے کہا اوکے جاؤ 😏

اگلے دن فیر خرگوش چہل قدمی کر رہا تھا😂

بندر نے اسے بلایا اور رکھ کے ایک کان کے نیچے دی👋👋

اور پوچھا ٹوپی کیوں نہیں پہنی 👒

خرگوش نے روتے ہوے کہا😭😭😭

سر کل بھی بتایا تھا کہ کان لمبے ہیں نہیں پہن سکتا 🐰🐰

بندر نے کہا اوکے گیٹ لاسٹ 😡

تیسرے دن فیر بندر نے سیم حرکت کی تو😞 🐰خرگوش 🐯شیر کے پاس گیا اور ساری کہانی بتائی 🎤🎤

شیر نے بندر کو بلایا اور کہا ایسے تھوڑی چیک کرتے ہیں🤨🤨

اور بھی سو طریقے ہیں😐😐

جیسے تم خرگوش کو بلاؤ اور کہو جاؤ سموسے لاؤ,🥘

اگر وہ صرف سموسے لائے تو پھڑکا دو چپیڑ اور کہو چٹنی کیوں نہیں لائے🍜🍜

فرض کرو اگر وہ دہی والی چٹنی لے آئے تو لگاؤ چپیڑ اور کہو آلو بخارے والی کیوں نہیں لائے🧆

اور اگر وہ آلو بخارے والی لے آئے تو ٹکا دینا کہ دہی والی کیوں نہیں لائے 😏😂

خرگوش نے یہ ساری کنورسیشن سن لی 😒😒

اگلے دن بندر نے خرگوش کو بلایا🐰🐵

اور کہا جاؤ سموسے لاؤ 😂

خرگوش بھاگا بھاگا سموسے لے آیا 🐰

بندر نے پوچھا چٹنی لائے ہو 😒

خرگوش بولا یس سر 😎

بندر نے فیر پوچھا کون سی 🤔🤔

خرگوش بولا سر دہی والی اور آلو بخارے والی دونوں لے کر آیا ہوں😁

🐵بندر نے رکھ کے ایک چپیڑ👋ماری اور پوچھا🤔

توں اے دس ٹوپی کیوں نئیں پائی 😒😁🤔

😐😂😂😂😂😂😂😂

27/06/2025

دریائے سوات میں ڈوبنے والے معصوم لوگ آخری لمحے تک بے بسی کی تصویر بن کر یہ انتظار کرتے رہے کہ شاید کوئی انہیں بچا لے گا، مگر انہیں اندازہ نہ تھا کہ جن کی یہ ذمہ داری ہے، ان کی ترجیحات کچھ اور ہیں۔

تازہ غزلموسموں  کا  اثر نہیں ہو گاشہر میں تو مگر نہیں ہو گاعشق سے قبل ہم نے سوچا تھاچھوڑ دیں  گے  اگر نہیں ہو  گااب  نہ ...
27/06/2025

تازہ غزل

موسموں کا اثر نہیں ہو گا
شہر میں تو مگر نہیں ہو گا

عشق سے قبل ہم نے سوچا تھا
چھوڑ دیں گے اگر نہیں ہو گا

اب نہ کرنا ہمیں نظر انداز
ہم سے صرفِ نظر نہیں ہو گا

اور کیا ہونا ہے تجھے کھو کر؟
تجھ کو کھونے کا ڈر نہیں ہو گا

ہم نے بھی لوٹ کر نہیں آنا
تو بھی بارِ دگر نہیں ہو گا

کون جائے گا پھر سفر پر یوں
تو اگر ہم سفر نہیں ہو گا

تم نے گھر کر لیا مرے دل میں
اب مرا کوئی گھر نہیں ہو گا

شہر سے لوٹ آئیں گے بچّے
گھر میں بوڑھا شجر نہیں ہو گا

تو وہ نقصان ہے مرا جس پر
صبر لازم ہے، پر نہیں ہو گا

شکریہ پٹھانوں ہماری جوتی ہمارے پاؤں سے اتار کر اپنے ہاتھوں میں لیکر اسے اچھے سے پالش کر کے دوبارہ ہمارے پاؤں کے سامنے تر...
15/12/2023

شکریہ پٹھانوں

ہماری جوتی ہمارے پاؤں سے اتار کر اپنے ہاتھوں میں لیکر اسے اچھے سے پالش کر کے دوبارہ ہمارے پاؤں کے سامنے ترتیب سے رکھنے والے

ہمارے گلی محلے میں سے کچرہ اٹھا کر ٹھکانے لگانے والے

ہمارے بچوں کو چھلیاں ابال کر نمک مصالحہ ڈال کر کھلانے والے

ہمارے بازاروں میں پھلوں کے ٹھیلے لگا کر روزی کمانے والے

سادی کپڑے جوتی کی دکان بنا کر کم خرچ کر ہزار کی جوتی ہزار کا جوڑا پانچ سو سات سو میں آوازیں لگا کر بلا کر ہماری من مرضی کے ریٹ پر ہمیں دینے والے

ہماری مسجدوں کے پہلی صف کے نمازی

ہمارے ماحول معاشرے میں ٹوپی اور برقعے کا کلچر عام رکھنے والے

ہمارے بازاروں میں ہاتھوں میں شاپر مسواک دانداسہ لیے کھڑے

ہمارے مکانوں کی بنیادیں کھودنے والے

ہمارے کھیتوں سے گُررررررر گُررررررر کٹر چلا کر لکڑیاں کاٹ کر دینے والے

گینتی بیلچہ اٹھاۓ چوک چوراہوں پر مزدوری کے انتظار میں بیٹھے

پلاسٹک کے برتن موٹر سائیکل پر لاد کر پھیری کر کے ہمارے دیہاتوں میں بیچنے والے

سوکھی روٹی لوہا لین کے صدائیں لگا کر اپنے بچوں کی روزی کمانے والے

ہمیں لچھے دار پراٹھے اور نشیلی چاۓ بنا کر کھلانے پلانے والے

مچھلی سٹائل تکون سٹائل شہد مکھن چاکلیٹ پیزا آلو قیمہ والے پراٹھے متعارف کروانے والے ہمیں کھلانے والے

منڈیوں میں ہاتھ ریڑھی چلا کر سبزی فروٹ پک اینڈ ڈراپ کرنے والے

واللہ آپ نے ہماری جتنی خدمت کی اتنی کوئی قوم آج تک نہ کر سکی ہے نہ آئندہ تاریخ میں ہماری خدمت کرے گی

تم ہمارے دلوں کے شہزادے تھے ہو اور تاقیامت رہو گے تم سے ہمارے گلی محلوں کی ہماری بستیوں کی رونق تھی تم ہمارے بھائی تھے ہو اور رہو گے ۔

کاپیڈ

ہماری مسجدوں کی پہلی صفوں کے لوگ

اللہ تعالیٰ آپکا حامی و ناصر ہو

میں آج آپکو خوش رہنے کا ایک راز بتاتی ہوں میری زندگی بھی عام لوگوں کی طرح ہی ہے ، کبھی سرد کبھی گرم ، میں اکثر سوچتی تھی...
09/12/2023

میں آج آپکو خوش رہنے کا ایک راز بتاتی ہوں
میری زندگی بھی عام لوگوں کی طرح ہی ہے ، کبھی سرد کبھی گرم ، میں اکثر سوچتی تھی کہ "میں ہی کیوں؟ "
لیکن میں اب الحمدللہ کہتے نہیں تھکتی۔۔
ہر چھوٹی چھوٹی بات پر ، صبح صحیح سلامت اٹھ جانے پر، ناشتہ بنانے لگوں تو ہر چیز کے میسر ہونے پر ، ناشتہ کر کے سب کے اپنے کام کاج پر جانے پر ، کہ اللّٰہ پاک نے روزگار لگایا ہوا، سب کے ٹھیک صحت مند ہونے پر ، عزت کی چھت میسر ہونے پر ۔۔
ہر چھوٹی چھوٹی نعمت مجھے اندر سے خوشی دیتی ہے، کیونکہ محسوس ہوتا ہے کہ ہم اور ہمارے اعمال تو ان سب کے قابل بھی نہیں ہیں ، یہ تو اللّٰہ کی رحمت ہے کہ ہمیں نواز رکھا ہے، ہم اسکا بھی کہاں حق ادا کر پاتے ہیں ۔۔
مجھے جو ملا ہے، میسر ہے میرا دل اس پر مطمئن ہوجاتا ہے، کسی کی طرف دیکھ کر کبھی اپنا سکون برباد نہیں کرتی ، بھئی اسکو جو ملا ہے مجھ سے چھین کر تو نہیں دیا گیا، اس کا نصیب تھا اسے مل گیا۔۔
ناشکری تو میسر نعمتوں کو بھی آہستہ آہستہ کھا جاتی ہے ، اور پھر بے سکونی الگ جینا حرام کرتی ہے، کبھی خود سے اونچے لوگوں کو مت دیکھیں ، میں روز آفس جاتے سڑکوں پر نجانے کتنے ایسے لوگوں کو دیکھتی ہوں جن سے ہماری زندگی لاکھوں درجے بہتر ہے، ہم ان میں سے بھی تو ہوسکتے تھے نا ، لیکن یہ تو اللّٰہ کی شان ہے جو ہمیں اتنا دے رکھا ہے۔۔
اسلئے جب ہر چھوٹی سے چھوٹی نعمت پر آسانی پر الحمدللہ کہتی ہوں ، تو دل پرسکون ہوتا ہے، روح کا بوجھ کم ہونے لگتا ہے، میری زندگی اس شکر کی عادت نے بہت آسان کردی ہے ، شکر عاجزی پیدا کرتا ہے اور عاجزی اللّٰہ کو پسند ہے۔

ایک سانپ ایک جگنو کا پیچھا کر رہا تھا جگنو جو صرف چمکنے کے لئے جیتا تھا۔جگنو رک گیا اور سانپ سے کہا:"کیا میں آپ سے تین س...
19/10/2023

ایک سانپ ایک جگنو کا پیچھا کر رہا تھا جگنو جو صرف چمکنے کے لئے جیتا تھا۔
جگنو رک گیا اور سانپ سے کہا:
"کیا میں آپ سے تین سوال پوچھ سکتا ہوں؟"
سانپ نے کہا ہاں۔

1- کیا میں اس مخلوق سے تعلق رکھتا ہوں جو آپ کی غذا ہے؟
سانپ نے کہا نہیں۔

2 .کیا میں نے آپ کو کچھ کہا؟
سانپ نے کہا نہیں۔

3 پھر تم۔ تم مجھے کیوں ہڑپ کرنا چاہتے ہو؟
"سانپ نے جواب دیا، "کیونکہ میں تم کو چمکتا دیکھ کر برداشت نہیں کر سکتا۔"

کہانی کا اخلاقی سبق...
اکثر، کچھ لوگ آپ کو چمکتا دیکھ کر کھڑے نہیں ہو سکتے، اور اسی لئے وہ سانپوں کی طرح کام کرتے ہیں، خاموش اور آپ کو تباہ کرنے کے لئے تیار رہتے ہیں!

کڑوا سچ جہاں بہت سے سانپ اپنے مفاد کی خاطر کسی اور کو چمکنے نہیں دیتے۔

منقول

Address

Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when It goes on posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share