روزنامہ ہنگو

روزنامہ ہنگو علاقائی اور بین الاقوامی نیوز اپڈیٹ | خرید
و فروخت | اور پروموشن | رابطہ: 03339677135
فالو کریں 👈 روزنامہ ہنگو 👉

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 42 روپے تک فی لیٹر کمی کا امکان !عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 3 ماہ کی کم تر...
19/06/2026

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 42 روپے تک فی لیٹر کمی کا امکان !

عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 3 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں۔ پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 22 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 42 روپے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر ایکس ریفائنری قیمت میں 18 روپے 18 پیسے کمی ہوئی ہے۔ پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 245 روپے 16 پیسے سے 226 روپے 98 پیسےہو گئی۔

ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 36 روپے 16 پیسے کمی سے 268 روپے فی لیٹر ہوگئی۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔ حکومت کا ڈیزل پر 27 روپے لیوی بڑھانے کا پلان ہے ۔ پٹرول پرعائد اضافی لیوی 26 روپے کم کرکے ڈیزل پربڑھائی جائے گی ۔ ڈیزل پرلیوی بڑھانے کی وجہ سے پیٹرول پر صارفین کو کم ریلیف ملے گا۔

ناران کا پیارا موسم 🌨🏞
19/06/2026

ناران کا پیارا موسم 🌨🏞


🤣🤪 سینئر صحافی محمد عمیر نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ رحیم یار خان کے ہسپتال نثار میڈیکل کمپلیکس کو ہسپت...
18/06/2026

🤣🤪 سینئر صحافی محمد عمیر نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ رحیم یار خان کے ہسپتال نثار میڈیکل کمپلیکس کو ہسپتال میں بنائے گئے 17 واش رومز کا 62 ہزار 500 روپے ماہانہ ٹیکس موصول ہواہےاور جمع نہ کروانے کی صورت میں قانونی ایکشن لینے کا کہا گیاہے۔

18/06/2026
ابراہیم زئی سے تعلق رکھنے والا نوجوان واجد علی سٹنگ پینے کے بعد جان کی بازی ہار گیا۔ 😮‍💨مختلف رپورٹس کے مطابق ضلع ہنگو م...
17/06/2026

ابراہیم زئی سے تعلق رکھنے والا نوجوان واجد علی سٹنگ پینے کے بعد جان کی بازی ہار گیا۔ 😮‍💨

مختلف رپورٹس کے مطابق ضلع ہنگو میں مبینہ طور پر "سٹنگ" ڈرنک کے استعمال سے متعدد افسوسناک اموات واقع ہوئی ہیں۔ آج بھی ابراہیم زئی سے تعلق رکھنے والا ایک 26 سالہ نوجوان اس مشروب کے استعمال کے بعد جان کی بازی ہار گیا، جو انتہائی تشویشناک ہے۔

لہٰذا اہلِ علاقہ، مشرانِ قوم، علماء کرام، نوجوانوں، دکانداروں، پولیس اور ضلعی انتظامیہ سے پرزور اپیل کی جاتی ہے کہ جب تک اس معاملے کی مکمل تحقیقات نہیں ہو جاتیں اور متعلقہ لیبارٹری رپورٹس سامنے نہیں آ جاتیں، اس وقت تک ضلع ہنگو کے تمام گاؤں، محلوں، بازاروں اور مارکیٹوں میں اس ڈرنک کی فروخت اور استعمال پر احتیاطی طور پر پابندی عائد کی جائے۔

انسانی جانوں کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ کسی بھی ممکنہ خطرے سے عوام کو محفوظ رکھنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو ہر قسم کی آفات اور نقصانات سے محفوظ رکھے۔

اس چھوٹے سے بچے کو کینسر ہے اور ساتھ تصویر میں جو بندہ نظر آرہا ہے یہ اس بچے کے والد کا چچا ہے اور اس کے گردے فیل ہے۔ بچ...
17/06/2026

اس چھوٹے سے بچے کو کینسر ہے اور
ساتھ تصویر میں جو بندہ نظر آرہا ہے یہ اس بچے کے والد کا چچا ہے اور اس کے گردے فیل ہے۔ بچے کے والد کا نام محمد اسرار ہے اور ان کا تعلق ہنگو لختی بانڈے سے ہے۔

اسرار آمے مارکیٹ میں ایک ہوٹل پر کام کرتا ہے جسے وہ اپنا گھر نہیں چلاسکتا تو ان دو مریضوں کا علاج کیسے کرے گا، بچے کے والد کا کہنا ہے کہ اب تو کوئی قرضہ بھی نہیں دیتا اور کئی کئی دن فاقے بھی برداشت کرنے پڑتے ہیں۔

اسرار کا ہنگو کے مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ میری مدد کریں میں بہت زیادہ مجبور ہوں ، کیونکہ گھر کا واحد کفیل جو مشکل سے 14 ، 15 ہزار کماتا ہو وہ گھر کے اخراجات کیسے چلائے گا اور ایسی بڑی بیماریوں کا علاج کیسے کرے گا۔

اس پوسٹ کو ثواب کی نیت سے شئیر کریں۔

اگر اسرار بھائی کے ساتھ کوئی ملنا چاہتا ہو اور تصدیق کرنا چاہتا ہو تو اس نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
ایزی پیسہ اور رابطہ نمبر: 03429232741

مشہور صحافی طارق مغل صاحب کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی، مغل صاحب کو پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔...
16/06/2026

مشہور صحافی طارق مغل صاحب کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی، مغل صاحب کو پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔
آپ سب احباب سے دعاوں کی درخواست ہے۔

1953 کا پرانا 100 کا نوٹ جو کہ بننے کے بعد صرف 3 سال چلا اس کے بعد تبدیل کر دیا گیا۔ اُس وقت پاکستان کا دارالخلافہ کراچی...
16/06/2026

1953 کا پرانا 100 کا نوٹ جو کہ بننے کے بعد صرف 3 سال چلا اس کے بعد تبدیل کر دیا گیا۔ اُس وقت پاکستان کا دارالخلافہ کراچی تھا۔

Address

Samana Road
Hangu
26190

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when روزنامہ ہنگو posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share