16/06/2026
اے پاکستان کے عوام!
یہ لڑائی نہ صرف پنجابی کی ہے، نہ پختون کی، نہ بلوچ کی، نہ سندھی کی، نہ کشمیری کی، اور نہ ہی گلگت بلتستان کے لوگوں کی۔ یہ ہم سب کی مشترکہ جدوجہد ہے۔
جب مہنگائی غریب کا چولہا بجھا دے، جب بے روزگاری نوجوانوں کے خواب چھین لے، اور جب انصاف صرف طاقتوروں کے لیے رہ جائے، تو خاموشی جرم بن جاتی ہے۔
آؤ ایک ہوں، نفرتوں اور تقسیم سے اوپر اٹھیں، اور اپنے حقوق، اپنے مستقبل اور اپنی آنے والی نسلوں کے لیے آواز بلند کریں۔
یاد رکھو!
جب قوم متحد ہو جائے تو کوئی طاقت اس کی آواز کو دبا نہیں سکتی۔
ہم پنجابی، پختون، بلوچ، سندھی، کشمیری اور گلگتی نہیں...
سب سے پہلے پاکستانی ہیں۔ 🇵🇰
اتحاد • انصاف • حقوق