05/08/2026
محنت، دیانت اور سادگی کی ایک بہترین مثال!
آج ایک ہندو محلے کے دورے کے دوران میری ملاقات ایک ہندو پنڈت سے ہوئی۔ دوران گفتگو جب میں نے ان سے پوچھا کہ کیا آپ پنڈتائی یا مذہبی خدمات کے عوض پیسے لیتے ہیں؟ تو ان کا انتہائی خوبصورت اور دل کو چھو لینے والا جواب تھا:
"نہیں، ہم کسی کی محنت کا استحصال نہیں کرتے۔ ہم اپنی خود کی محنت کرتے ہیں، اپنے بازوؤں کے زور پر کماتے ہیں اور حلال کی روزی روٹی کماتے ہیں۔"
یہ سوچ ہر قسم کے تعصب سے بالاتر ہو کر قابلِ تحسین ہے۔ محنت اور حلال رزق کمانے کا یہ جذبہ ہم سب کے لیے ایک روشن مثال ہے۔