04/08/2026
دل کی اتھاہ گہرائیوں سے محترم مہر محمد آصف صاحب (چیف ایگزیکٹیو برادرز سیرامکس، وائس چیئرمین پاکستان پاٹری ایسوسی ایشن گجرات) کو انجمن آرائیاں تنظیم گجرات کے نائب صدر منتخب ہونے پر وحید اختر مرزا صاحب (چیف ایگزیکٹیو ایڈوانس لائنز فرنیچرز گجرات) دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
یہ کامیابی آپ کی انتھک محنت، بہترین قیادت، اعلیٰ کردار اور سماجی خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو مزید عزت، وقار، صحت، کامیابی اور ترقی سے نوازے، آپ کو اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور آپ کی قیادت میں انجمن آرائیاں تنظیم گجرات مزید مضبوط، متحد اور کامیابیوں سے ہمکنار ہو۔
اس موقع پر برادرز سیرامکس اور ایڈوانس لائنز فرنیچرز کی جانب سے نیک تمناؤں، دلی مبارکباد اور مکمل تعاون کا اظہار کیا جاتا ہے۔
اللہ تعالیٰ آپ کو ہر میدان میں سرخرو رکھے، خدمتِ خلق کی توفیق عطا فرمائے اور آپ کی کامیابیوں میں مزید برکتیں نصیب فرمائے۔ آمین۔ 🌹🤲