17/08/2026
پے پال اکاؤنٹ بنانے کے لیے آپ کے پاس کسی ایسے ملک کا فون نمبر ہونا چاہیے جہاں پے پال باضابطہ طور پر دستیاب ہو۔ آپ اپنے کسی دوست یا رشتہ دار کے نمبر پر بھی پے پال اکاؤنٹ بنا سکتے ہیں۔
پے پال اکاؤنٹ بناتے وقت اپنا نام، تاریخِ پیدائش اور ای میل استعمال کریں، جبکہ ایڈریس اور فون نمبر اسی ملک کے فراہم کریں جہاں پے پال باضابطہ طور پر دستیاب ہے۔ پہلے پرسنل اکاؤنٹ بنائیں، پھر اسے بزنس اکاؤنٹ میں تبدیل کریں۔ بزنس اکاؤنٹ میں تبدیل کرنے کے بعد اسے اپنے پیج کے ساتھ لنک کر سکتے ہیں۔
پے پال اکاؤنٹ کیسے بنانا ہے، اس حوالے سے میں پہلے ہی ایک ویڈیو بنا چکا ہوں، جو میرے پیج پر موجود ہے۔ اسی پوسٹ کے کمنٹ میں بھی ویڈیو کا لنک دیا گیا ہے۔ آپ وہ ویڈیو دیکھ کر اکاؤنٹ بنانے کے طریقہ کار کو سمجھ سکتے ہیں۔