Yasin Spring Festival

Yasin Spring Festival This ancient spring festival, spanning two days, is a vibrant testament to the rich cultural heritage of Gilgit-Baltistan.

Despite the passage of time, this centuries-old celebration remains an integral part of the region's identity, continuing to thrive

22، 23 مارچ 2026- خلفائے یاسین سے مشاورت کے بعد جشن تخم ریزی یاسین ہر سال کی طرح اس سال 22 اور 23 مارچ 2026 کو روایتی جو...
17/03/2026

22، 23 مارچ 2026-

خلفائے یاسین سے مشاورت کے بعد جشن تخم ریزی یاسین ہر سال کی طرح اس سال 22 اور 23 مارچ 2026 کو روایتی جوش و خروش سے منایا جائے گا ، آپ تمام حضرات کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے -

After consultation with the Khulfa-e-Yasin, the Yasin Spring Festival will be celebrated with traditional fervor on March 22-23, 2026, as it is every year. You are cordially invited to participate.

Fort Hotel Yasin & Communal HuBCordially invites you to the3-Day Ice Hockey Championship 2026Sultanabad, YasinJoin us fo...
22/01/2026

Fort Hotel Yasin & Communal HuB

Cordially invites you to the

3-Day Ice Hockey Championship 2026

Sultanabad, Yasin

Join us for an exhilarating display of skill and sportsmanship as teams compete for the top prize!

Opening Ceremony:
Saturday, 24th January 2026 | 12:00 PM

Final Match:
Monday, 26th January 2026

Venue: Sultanabad, Yasin

Enjoy live traditional music by the talented musicians of Bujayote!

Come cheer on your favorite teams and make unforgettable memories!

We look forward to seeing you there! 🎿🏒️

رسم "تخم ریزی"(بی گانیک/بو یایوم)کے متعلق تاریخی حقائق۔تحریر و تحقیق: عبدالمرادکسی بھی رسم کا اس قوم کے اقدار سے گہرا تع...
01/03/2025

رسم "تخم ریزی"(بی گانیک/بو یایوم)کے متعلق تاریخی حقائق۔
تحریر و تحقیق: عبدالمراد

کسی بھی رسم کا اس قوم کے اقدار سے گہرا تعلق ھوتا ہے اور اس کے پس پردہ بہت سے محرکات ھوتے ہیں رسم در اصل ثقافت کی عکاس ہے ۔گلگت بلتستان اور چترال کی ثقافت اور رسم و رواج میں بڑا فرق نہیں ۔تاہم تخم ریزی واحد رسم ہے جو یاسین کی حد تک محدود ہے۔ یہ رسم اس وادی میں زمانہ قدیم سے مارچ کے مہینے میں بڑی جوش و خروش سے منایا جاتا ہے موجودہ زمانے میں مقامی لوگوں کے نسبت غیر مقامی لوگ اس تہوار میں ذیادہ دلچسپی لے رھے ہیں اور خطہ یاسین جس تیز رفتاری سے سیاحت کی جانب گامزن ہے اس میں اس تہوار کا کلیدی کردار ہے ۔تین دنوں پر مشتمل اس تہوار کے مختلف مراحل سے تو سبھی علم رکھتے ہیں مگر اس کی تاریخی پس منظر تا حال پردہ اخفا میں ھے کہ یہ رسم اس علاقے میں کب سے اور کیوں منایا جاتا ھے ؟ اس کے بارے میں ورشیگوم میں دو ہی روایات اور قیاس ارائیاں پائی جاتی ہیں کچھ لوگوں کے نزدیک جب شہزادہ ازر جمشید کے ہاتھوں ادم خور تھم شیری بدت کی شکست ھوئی اور وہ مارا گیا تو رعایا نے اس خوشی میں اس کے تمام قلعے مسمار کیے جن میں یاسین کا قلعہ تھماراۓ بھی شامل تھا اور تخم ریزی کی صورت میں سالانہ جشن منانا شروع کیے مگر اس روایت سے کئی سوالات جنم لے رہے ہیں کہ یہ رسم دوسرے علاقوں میں کیوں نہیں ہے؟ اور اس جشن کا کھیتی باڑی سے کیا تعلق بنتا ہے ؟ کیونکہ اس رسم کے دوران کھیتی باڑی کے لیے نیت باندھی جاتی ہے اور پیدوار میں فروانی کے لیے مخصوص دعائیہ کلیمات پڑھی جاتی ہے۔
دوسری روایت جو حقیقت کے قریب نظر اتا ہے جس کو تیلتی تھم سے منسوب کرتے ہیں لیکن تیلیتی تھم کا دور قبل مسیح بتایا جاتا ھے جوکہ قیاس کے سوا کچھ نہیں کیونکہ اس رسم کے دوران جو نیتی یا دعائیاں کلیمات پڑھی جاتی ہیں ان میں تیلتی تھم کے ساتھ عیش تھم کا بھی ذگر ملتا ہے جوکہ ھم عصر نکلتے ہیں۔ عیش تھم کا نام میران ہنزہ کے شجرہ میں بھی اتا ہے جبکہ میرزہ غلام مرتضی کے نزدیک نادر رائیس کو ورشیگوم کے علاقے میں عیش بیگ کا نام دیا گیا تھا تاہم عبدالحمید خاور اور شاہ حسین گہتوی کے مطابق تیلتی تھام کے لڑکے مغلوٹ اور گرگس تھے۔
ورشیگوم کی ایک اور روایت کے مطابق تیلتی تھم کے بعد عیش تھم اور اس کے بعد سوملکی دور کا اغاز ہوتا ہے اہم تاریخی واقعہ اور مستنعد خاندانی شجرہ کی روح سے سوملک اول چوہدھویں صدی کا بادشاہ تھے۔ واضع رہے کہ سوملکی سرداروں نے کشمیر کی باڈہ پور سے افغانستان کی نورستان تک صدیوں اپنی راج دہانی قائم رکھی تھی۔
تختوخطتن/تخت ہا جہاں اس رسم کا دوسرا راونڈ پرفارم کیا جاتا ہے رات کو یہاں سے رخصتی کے بعد اس گھر کے مالک سے کھتی باڈی کا افتتاح کراتے ہیں ورشیگوم کے کچھ روایات میں اس قبیلہ کو یاسین کی اولین قبیلہ کہا جاتا ہے جس کے ناطے اس قبیلہ کے لوگوں سے کھیتی باڈی کا اغاز کراتے ہیں اس قبیلہ کے لوگوں یعنی قوم ملتشے اف یسین منچ کے مطابق تختوخطتن ان کی اباواجداد کا تعمیر کردہ گھر ہے یہ قبیلہ (ملتشے) ہنزہ کی مشہور قبیلہ "خاندان درامتنگ" کا ایک متوازی شاخ ہے عہد عتیق ریاست ہنزہ کے مصنف حاجی قدرت اللہ بیگ کے مرتب کردہ شجرہ نسب کا مختلف زاویوں سے جائزہ لیا جاۓ تو قبیلہ درامتنگ اف ہنزہ،قبیلہ ملتشے اف یاسین، قبیلہ معشوقے اف یاسین ، قبیلہ بروشے اف نگر(غالبا)یاسین کے علاوہ قبیلہ چھمرے (غالبا)سنگل،چھٹور کھن، چھسی اور چترال ان تمام ذیلی شاخوں کی موجودہ نسلیں بارہ اور تیرہ پشتوں قبل درم چھرم بن درم ہرائی میں مل جاتی ہیں جن کا ہنزہ میں میوی تھم کے عہد میں قتل عام کیا گیا تھا۔ ،ایک روایت یہ بھی بیان کیا جاتا ہے کہ اس قتل عام میں ایک فرد زندہ بچا تھا جس کے ہاتھ سے تخم ریزی کیا گیا اس حوالے سے محقق برادرم جناب ظفراقبال کا بھی یہی کہنا ہے کہ ہنزہ میں جس طرح تخم ریزی اس خاندان کے فرد سے کرایا گیا یاسین میں تخم ریزی بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ہنزہ میں قتل عام کے بعد اس خاندان کے افراد مختلف جگہوں میں سکونت اختیار کیے ، جس میں یاسین بھی شامل ہے ۔

یاسین کی اولین قبائل میں قدیم بروشو کے علمبردار غلبشیرے/ہلبی سرفہرست ہیں ۔ ناصرالملک کے مرتب کردہ شجرہ انساب اقوام چترال کی رو سے چترال میں اس خاندان کی ایک ذیلی شاخ "پنین شاوے " کی شجرہ غلوبشر سے 1930 تک سترہ نسلیں بنتی ہے اسی طرح موجوہ دور تک اس خاندان کی اکیس و بائیس پشتیں نکلی ھوگی راقم کے علم کے مطابق یاسین کے ستاسی میں سے اناسی خاوندوں کا شجرہ تیرہ پشتوں سے ذیادہ نہیں غلوبشیرے/ہلبی کے علاوہ بسپاہے اف تھوئی ,غلغوے اف ہیولتی، ناصرے،بلیسے اف برکلتی،میرانے ،اف ہندور بھی یاسین کے قدیم قومیتوں میں شامل ہیں۔واضع رہے کہ میران سوملک اول کے وزیر تھے۔

روایت میں شامل ہے کہ یاسین میں جب پہلی بار کھیتی باڈی کا اغاز ھوا تو شیروٹ سے مغل برنس یا سلطان ڈوقو نامی ذمیندار کو بمعہ کھیتی باڈی کے اوزار یاسین بولایا گیا انھوں نے یہاں کھتی باڈی کے طور طریقوں سے لوگ کو اشنا کرایا ۔دعایہ کلیمات میں کھتی بارڈی کے اوزار و لوازمات کا با قاعدہ ذکر ملتا ھے جیسے درچ،ہارنژ،ہاشک ،ھوسچ وغیرہ اگر لوگ پہلی بار زمینداری شروع کرتے تو یہ اوزار کے نام کہا سے اگۓ ؟؟ چینی سیاح ہیون سانگ ساتویں صدی کو یہاں اکر اس خطے کا نام "پولیولو" پایا ھے وہ لوگوں کے سماجی،ثقافتی روءیوں کے مطالعہ بعد کہتا ہے یہ علاقہ گندم و دالیں، سونا اور چاندی پیدا کرتا ہے ہیونسانگ کی طرح مارکو پولو بھی تیرہویں صدی میں اپنی سفر کے دوران ان علاقوں کو مجموعی طور پر "بلور" کا نام دیتے ہیں ہیون کی برعکس انھوں نے زراعت پر کوئی بات نہیں کی ہے البتہ لوگوں کی بدوباش ،رہن سہن کو ضرور چھیڑا ہے . اسے یہ اندزہ ھوتا ھے کہ اس وقت ذرخیز اور میدانی علاقوں میں لوگ کھیتی بارڈی کرتے تھے اور طور طریقوں سے بھی واقف تھے جوں جوں ابادی میں اضافے کے ساتھ ساتھ پہاڈی اور بنجر علاقے بھی اباد ھونا شروع ھوۓ یاسین میں تخم ریزی کی شروعات بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ھوگئ ۔

درحقیقت یہ خالص بروشو رسم ہے جسے یاسین کے بروشو نے برشسکی ذبان کی طرح ذندہ رکھا ہے دعایہ کلیمات سے یہ بھی انداذہ ہوتا ہے کہ اس رسم کا مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں کیونکہ ان کلیمات میں کوئی بھی ایک لفظ قرانی نہیں اسے یہ بھی انداذہ ہوتا ہے کہ یہ رسم ان علاقے میں اسلام کی امد سے قبل ہی منایا جاتا تھا اسلام کی امد پر بھی مورخین میں اختلاف پایا جاتا ہے ۔میرزہ محمد حیدر دوغلات کے مطابق جب وہ ترکوں کی قیادت کرتے ہوۓ 1540 کو بلور پر یلغار کیا تو اس وقت یہاں کے حکمران مسلمان جبکہ رعیا بے دین تھے.

اس تہوار کے دوران اگ کو خاص اہمیت دی جاتی ہے تختو ختن میں حیمانز پھر ہل چلانے کے دوران اور واپسی پر جب شعلہ بردار قافلہ قلعہ کی طرف روانہ ھوتی ہے تو اگ کے گھچے لے کر مختلف محلوں سے لوگ اس ریلی میں شامل ھوتے ہیں۔ اگ زرتشی عقیدہ کی علامت ہیں ۔ سید اغا یحئ کے مطابق زرتش مذہب ایران سے شروع ھوکر بعد میں ہندوکش اور وسطی ایشاء تک پھیل گیا تھا۔اس مذہب کے ماننے والے اگ کو مقدس تصور کرکے اس کی پوجا کرتے تھے۔ علاقہ یاسین میں زرتش مذہب کے اثرات و علامات اب بھی پاۓ جاتے ہیں ۔ موجودہ دور میں زرتشی عقیدے کے لوگ اپنے مردوں کو Tower of Silience میں رکھتے ہیں جبکہ قدیم ذمانے میں Dakhma یا Avestan نامی گھروں میں رکھتے تھے اسی طرح سال 1999 کو ایک Dakhma یعنی Avestan یاسین خاص "پیرانن ڈوک" میں بھی دریافت ہوا تھا جہاں کل 22 ثبت ممیز کے ساتھ ہڈیوں کے بقایات کی ایک ڈھیر تھی۔اسی طرح عبدالحمید خاور ایک جگہ میں رسم تخم ریزی سے ملتی جلتی سولینگی نامی زرتشی تہوار کی بھی بات کرتے ہیں۔

مندرجہ بالا اقتباسات کی روشنی میں ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ جشن کم از کم سات سوسال پرانی ایک زرتشی بروشو رسم ہے جس کا تعلق کاشتکاری سے ہیں۔موجودہ دور میں اہلیان یاسین ایک ذندہ قوم ہونے کا ثبوت دیتے ہوۓ خوشوقتے سرکردگان کی قیادت میں اس تہوار کو نہ صرف ذندہ رکھ ہیں بلکہ اس میں جدت پیدا کر کے چارچند لگاے ہیں۔

01/03/2025
جشن تخم ریزی یاسین مبارک ہو -
01/03/2025

جشن تخم ریزی یاسین مبارک ہو -

19/02/2025
"Mark Your Calendars!You are cordially invited to join us for the vibrant Yasin Spring Festival, celebrating its ancient...
19/02/2025

"Mark Your Calendars!

You are cordially invited to join us for the vibrant Yasin Spring Festival, celebrating its ancient traditions and rich cultural heritage!

Date: 25th - 26th February 2025

Location: Roushanout,Yasin Valley, Northern Pakistan

Immerse yourself in the festive atmosphere, filled with:

Traditional music and dance performances
Ancient rituals and ceremonies
Free-style polo matches
Delicious local cuisine

Come, be a part of this unforgettable experience!

We warmly welcome you to join us in celebrating the Yasin Spring Festival 2025!"

19/02/2025
First Sultan Abad Ice hockey Champion Ship 2025 -Yasin
19/01/2025

First Sultan Abad Ice hockey Champion Ship 2025 -

Yasin

26/02/2024

جشن تخم ریزی یاسین 2 اور 3 مارچ کو عوامی جوش و جزبے کے ساتھ یاسین میں منایا جائے گا۔
آپ تمام سے بھر پور شرکت کی دعوت دی جاتی ہے

15/01/2024

Address

Yasin Valley
Gilgit

Telephone

+923157771784

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Yasin Spring Festival posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Establishment

Send a message to Yasin Spring Festival:

Share