GHIZER TIMES

GHIZER TIMES To explore the beauty of nature and as well the cultures.

افسوسناک خبر مشہور  ، شاعر، ادیب اور استاد، وزیر الواعظ   لاہور میں انتقال کر گئے۔خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم کی میت آج...
08/09/2026

افسوسناک خبر
مشہور ، شاعر، ادیب اور استاد، وزیر الواعظ لاہور میں انتقال کر گئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم کی میت آج صبح ہوائی جہاز کے ذریعے سکردو منتقل کی جائے گی۔ نمازِ جنازہ آج شام 4 بجے گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کی روح کو ابدی سکون عطا فرمائے اور تمام اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور چاہنے والوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔ 🤲

06/09/2026

#گلگت میں بچوں سے زیادتی اور صنفی تشدد کے خلاف آگاہی واک جی بی آر ایس پی اور یونیسف کے تعاون سے #گلگت میں بچوں سے زیادتی اور صنفی تشدد کے خلاف آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ واک گرلز ڈگری کالج سے شروع ہو کر وزیرِ اعلیٰ سیکرٹریٹ تک نکالی گئی۔
واک میں طالبات، وکلا، #سماجی کارکنان اور سول #سوسائٹی کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے بچوں اور خواتین کے تحفظ، تشدد کے خاتمے اور ایک #محفوظ و پُرامن معاشرے کے قیام کے حق میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔
مقررین نے اپنے #خطاب میں کہا کہ بچوں سے زیادتی اور صنفی تشدد جیسے سنگین واقعات کی روک تھام کے لیے معاشرے میں بھرپور آگاہی، مؤثر قانونی کارروائی اور متاثرہ افراد کو بروقت سماجی و قانونی معاونت فراہم کرنا ناگزیر ہے۔
شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بچوں اور خواتین کے تحفظ کے لیے اجتماعی کوششوں کو مزید مؤثر بنایا جائے گا اور تشدد کے خلاف آواز بلند کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
Gilgit Baltistan Assembly

جب بچوں کا بچپن محفوظ نہ رہےتحریر: اقبال بجاڑکسی معاشرے کے زوال کا اندازہ صرف اس بات سے نہیں لگایا جاتا کہ وہاں جرائم کت...
05/09/2026

جب بچوں کا بچپن محفوظ نہ رہے

تحریر: اقبال بجاڑ

کسی معاشرے کے زوال کا اندازہ صرف اس بات سے نہیں لگایا جاتا کہ وہاں جرائم کتنے بڑھ گئے ہیں، بلکہ اصل سوال یہ ہوتا ہے کہ معاشرہ اپنے کمزور ترین افراد کے ساتھ کتنا کھڑا ہے۔ اگر ایک کمسن بچہ اپنے ہی ماحول میں خود کو محفوظ محسوس نہ کرے، اپنی تکلیف بیان کرنے سے ڈرے اور بڑوں کو اس کی حفاظت کے لیے آواز اٹھانے کے بجائے خاموشی اختیار کرنا آسان لگے، تو ہمیں رک کر سوچنا ہوگا کہ مسئلہ صرف ایک فرد کا نہیں، پورے معاشرے کا ہے۔

گلگت بلتستان ایک ایسا خطہ رہا ہے جہاں خاندانی نظام، روایات، سماجی اقدار اور باہمی احترام کو غیر معمولی اہمیت حاصل تھی۔ ایک وقت تھا کہ معاشرے میں معمولی سی تبدیلی بھی لوگوں کی توجہ حاصل کر لیتی تھی۔ بازار میں اگر کوئی خاتون دوپٹے کے بغیر نظر آ جاتی تو مرد حضرات گھروں میں جا کر بھی حیرت سے اس کا ذکر کرتے تھے۔ آج اس مثال کو کسی کے لباس پر اعتراض کے طور پر نہیں، بلکہ اس دور کی سماجی حساسیت کی علامت کے طور پر دیکھنے کی ضرورت ہے۔ سوال یہ ہے کہ جب ہمارا معاشرہ ظاہری معاملات پر اتنا حساس تھا تو آج کمسن بچوں کے تحفظ جیسے بنیادی انسانی مسئلے پر ہماری حساسیت کیوں کم ہوتی جا رہی ہے؟

کمسن بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور زیادتی کی کوشش کے واقعات کی خبریں کسی بھی مہذب معاشرے کے لیے انتہائی تشویش ناک ہونی چاہئیں۔ ہر واقعے کے بعد ملزم کی گرفتاری یقیناً ضروری ہے، لیکن صرف گرفتاری کافی نہیں۔ ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ ایسے جرائم جنم ہی کیوں لیتے ہیں، بچے خطرے کو پہچاننے کے قابل کیوں نہیں، والدین شکایت سامنے آنے پر کس حد تک تیار ہیں اور تعلیمی اداروں میں بچوں کے تحفظ کا عملی نظام کہاں موجود ہے۔

بچے کو محفوظ بنانا گھر سے شروع ہوتا ہے۔ والدین کو بچوں کے ساتھ ایسا اعتماد قائم کرنا ہوگا کہ وہ کسی بھی نامناسب رویے کے بارے میں بلاخوف بات کر سکیں۔ بچوں کو عمر کے مطابق ذاتی حدود، محفوظ اور غیر محفوظ رویے اور مدد حاصل کرنے کے طریقے سمجھانا وقت کی ضرورت ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اگر کوئی بچہ کسی شخص کے خلاف شکایت کرے تو اسے ڈانٹنے یا خاموش کرانے کے بجائے پہلے سنا جائے۔ کئی جرائم اس وقت مزید سنگین ہو جاتے ہیں جب بچے کی پہلی فریاد ہی نظر انداز کر دی جاتی ہے۔

تعلیمی اداروں کی ذمہ داری بھی محض کتاب اور امتحان تک محدود نہیں ہونی چاہیے۔ اسکول انتظامیہ کو بچوں کے تحفظ کے لیے واضح پالیسی، شکایات کے محفوظ نظام اور اساتذہ کی تربیت یقینی بنانی چاہیے۔ کسی استاد، ملازم یا دوسرے فرد کے بارے میں شکایت سامنے آئے تو اسے ادارے کی عزت کا مسئلہ بنانے کے بجائے بچے کی حفاظت کو اولین ترجیح دی جانی چاہیے۔ ادارے کی ساکھ حقیقت چھپانے سے نہیں، بلکہ شفاف اور ذمہ دارانہ رویے سے قائم ہوتی ہے۔

ریاست اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کردار اس سے بھی زیادہ اہم ہے۔ پولیس کو ایسے مقدمات میں فوری کارروائی کے ساتھ ساتھ متاثرہ بچے کی عزت، شناخت اور نفسیاتی تحفظ کا خیال رکھنا چاہیے۔ تفتیش شفاف ہو، شواہد محفوظ کیے جائیں اور مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ قانون کی گرفت جتنی مضبوط ہوگی، مجرموں کے لیے خوف بھی اتنا ہی زیادہ ہوگا۔

سول سوسائٹی، علما، صحافی اور معاشرے کے بااثر افراد کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ہمیں صرف اس وقت آواز نہیں اٹھانی چاہیے جب کوئی واقعہ سامنے آئے۔ بچوں کے تحفظ کے لیے مستقل آگاہی، والدین کی رہنمائی اور معاشرتی سطح پر گفتگو ضروری ہے۔ خاموشی کسی مسئلے کو ختم نہیں کرتی، اکثر خاموشی مسئلے کو مزید طاقت دیتی ہے۔

ہمیں یہ فرق بھی سمجھنا ہوگا کہ معاشرتی اقدار کا تحفظ صرف لباس، ظاہری پابندیوں یا روایتی طور طریقوں کا نام نہیں۔ کسی معاشرے کی اصل اخلاقی قدر اس وقت سامنے آتی ہے جب وہ اپنے بچوں، خواتین، بزرگوں اور دیگر کمزور افراد کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔ اگر ہم اپنے ماضی کی روایات پر فخر کرتے ہیں تو ہمیں ان روایات کے بنیادی اصول، یعنی عزت، ذمہ داری، حیا اور کمزور کے تحفظ کو بھی زندہ رکھنا ہوگا۔

گلگت بلتستان کی شناخت اس کے پہاڑوں اور وادیوں سے بڑھ کر اس کے لوگوں کی تہذیب اور روایات سے ہے۔ ہمیں ترقی کے ساتھ اپنی اجتماعی ذمہ داری بھی مضبوط کرنا ہوگی۔ ورنہ سڑکیں، عمارتیں اور جدید سہولیات تو بن جائیں گی، مگر اگر ہمارے بچے محفوظ نہ رہے تو ہم کس ترقی پر فخر کریں گے؟

ایک بچے کا محفوظ بچپن کسی بھی معاشرے کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔ ہمیں فیصلہ کرنا ہوگا کہ ہم صرف واقعات کے بعد افسوس کرنے والا معاشرہ بننا چاہتے ہیں یا ایسا معاشرہ جہاں جرم سے پہلے ہی بچے کے گرد تحفظ کی ایک مضبوط دیوار موجود ہو۔

 #غذر: نوبہار میں سیلاب سے شدید نقصانات، انتظامیہ سے فوری اقدامات کا مطالبہگزشتہ رات ہونے والی شدید بارش کے باعث نوبہار ...
05/09/2026

#غذر: نوبہار میں سیلاب سے شدید نقصانات، انتظامیہ سے فوری اقدامات کا مطالبہ
گزشتہ رات ہونے والی شدید بارش کے باعث نوبہار کے مقام پر سیلاب نے تباہی مچا دی۔ سیلابی ریلے کی زد میں آکر گشگش جماعت خانہ منہدم ہوگیا، جبکہ مظفر حسین ولد صدر علی کا نیا مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ خوش قسمتی سے حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
سیلاب کے باعث مزید تین افراد کی فصلیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں، جبکہ پھل دار درختوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ مختلف مقامات پر تقریباً 9 جگہوں پر سڑکیں مکمل طور پر بلاک ہوگئی ہیں، جس کے باعث آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
انتظامیہ سے پُرزور مطالبہ ہے کہ متاثرہ سڑکوں کی فوری بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں، متاثرہ خاندانوں اور کسانوں کے نقصانات کا فوری جائزہ لیا جائے اور سیلاب متاثرین کو فوری مالی و ہنگامی امداد فراہم کی جائے۔
قدرتی آفت سے متاثرہ لوگوں کو اس مشکل گھڑی میں فوری سرکاری مدد کی اشد ضرورت ہے۔
Syed Jalal Ali Shah Gilgit Baltistan Assembly DC Ghizer

نادر چوک گلگت میں مبینہ اغواء کی کوشش — فوری تحقیقات کا مطالبہنادر چوک گلگت میں سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی سے ایک بچی کے...
04/09/2026

نادر چوک گلگت میں مبینہ اغواء کی کوشش — فوری تحقیقات کا مطالبہ
نادر چوک گلگت میں سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی سے ایک بچی کے مبینہ اغواء کی کوشش اور بچی کی جانب سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچانے کا واقعہ انتہائی تشویشناک اور افسوسناک ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پوری واردات کے مناظر کیمرے میں محفوظ ہیں۔
اگر تحقیقات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اس واقعے میں واقعی کوئی سرکاری گاڑی یا سرکاری اہلکار ملوث تھا تو یہ نہ صرف انتہائی سنگین جرم بلکہ عوام کے اعتماد کے ساتھ بھی ایک بڑا دھوکا ہوگا۔
عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے چلنے والی سرکاری گاڑیاں عوام کی حفاظت اور خدمت کے لیے ہوتی ہیں، ہماری بیٹیوں کو نشانہ بنانے کے لیے نہیں۔
حکومت اور متعلقہ ادارے فوری، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کریں، سی سی ٹی وی سمیت تمام شواہد کا جائزہ لیا جائے اور حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں۔ اگر کوئی سرکاری اہلکار ملوث پایا جائے تو اسے قانون کے مطابق سخت ترین کارروائی کا سامنا کرنا چاہیے۔
عوام کو محافظ چاہیے، شکاری نہیں۔

فخرِ گاہکوچ بالاکِرن، دخترِ برک شاہگاہکوچ بالا کے لیے یہ ایک قابلِ فخر اور خوشی کا موقع ہے کہ ہماری ہونہار بیٹی کِرن نے ...
31/08/2026

فخرِ گاہکوچ بالا

کِرن، دخترِ برک شاہ

گاہکوچ بالا کے لیے یہ ایک قابلِ فخر اور خوشی کا موقع ہے کہ ہماری ہونہار بیٹی کِرن نے لاء (Law) کی ڈگری کامیابی سے مکمل کر لی ہے۔

کِرن کی یہ کامیابی ان کی محنت، مستقل مزاجی اور تعلیم کے لیے لگن کا ثبوت ہے۔ ایک بیٹی کا اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے اپنے مقصد کی جانب کامیابی سے قدم بڑھانا نہ صرف اس کے والدین بلکہ پورے علاقے کے لیے باعثِ مسرت اور فخر ہوتا ہے۔

والدِ محترم برک شاہ اور پورے خاندان کو اس شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ یقیناً والدین کے لیے اس سے بڑھ کر خوشی کی بات کیا ہوگی کہ ان کی بیٹی اپنی محنت سے ایک اہم تعلیمی منزل عبور کرے۔

کِرن کی یہ کامیابی گاہکوچ بالا کی ان تمام بیٹیوں کے لیے بھی ایک خوبصورت مثال ہے جو اپنے مستقبل کے لیے بڑے خواب دیکھتی ہیں۔ دعا ہے کہ آج کی یہ کامیابی کل مزید بڑی کامیابیوں کا آغاز بنے۔

اللہ تعالیٰ کِرن کے علم و عمل میں برکت عطا فرمائے، انہیں قانون کے شعبے میں مزید کامیابیاں دے اور ان کے مستقبل کو روشن فرمائے۔ آمین۔

25/08/2026

وزیرِ تعلیم گلگت بلتستان، — گلگت بلتستان اسمبلی
گلگت بلتستان ہے، یہاں کے لوگ میرے اپنے ہیں۔ ❤️
مجھے حکومت کی طرف سے کسی سیکیورٹی گارڈ یا ذاتی سیکیورٹی کی ضرورت نہیں۔ میرے لیے گلگت بلتستان کے عوام ہی میری طاقت اور میری حفاظت ہیں۔
وزیر تعلیم نے #دو ہزار سرکاری نوکریوں کا اعلان کردیا اور ساتھ اپنے سرکاری گارڈ مین کو بھی واپس کر دیا مذید تفصیلات دیکھئیے
وزیرِ تعلیم، گلگت بلتستان
Aman Ali Amir Gilgit Baltistan Assembly

25/08/2026

غذر: میں وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی علی شاہ کا دورہ
وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی نے ایمت اشکومن کا دورہ کیا، جہاں عوام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر سید جلال علی شاہ نے کے حل کے لیے اہم اعلانات کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ دو ہفتوں کے اندر ایمت اے کلاس #ڈسپنسری میں مستقل #ڈاکٹر تعینات کیا جائے گا۔
انہوں نے #چٹورکھنڈ تا کے کام کو تیز کرنے اور ایمت تک ری کارپٹنگ کرانے کا بھی اعلان کیا۔
سید جلال علی شاہ نے کہا کہ آنے والے پانچ سالوں میں عوام کو درپیش مشکلات اور بنیادی مسائل میں ہر ممکن حد تک کمی لائی جائے گی اور علاقے کی ترقی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور علاقے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔
Syed Jalal Ali Shah Amjad Hussain Advocate DC Ghizer

گلگت، اسسٹنٹ کمشنر جگلوٹ کی نگرانی میں محکمہ معدنیات اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے چھموگڑہ میں غیر قانونی کان ک...
25/08/2026

گلگت، اسسٹنٹ کمشنر جگلوٹ کی نگرانی میں محکمہ معدنیات اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے چھموگڑہ میں غیر قانونی کان کنی کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا۔
یہ کارروائی مسیز سلک روٹ انٹرنیشنل (پرائیویٹ) لمیٹڈ کو قانونی طور پر الاٹ شدہ مائننگ لیز کے اندر مبینہ طور پر جاری غیر مجاز کان کنی کی سرگرمیوں کے خلاف عمل میں لائی گئی۔ کارروائی کے دوران غیر قانونی کان کنی میں ملوث متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا، جبکہ معدنیات نکالنے کے لیے استعمال ہونے والے ایکسکیویٹرز، دیگر مشینری اور موقع پر قائم کیمپس و خیموں کو سیل کردیا گیا۔
حکام کے مطابق بعض افراد قانونی لیز، اجازت نامے اور متعلقہ اداروں کی منظوری کے بغیر علاقے میں معدنی وسائل نکالنے میں مصروف تھے۔ ایسی سرگرمیاں نہ صرف قانونی لیز ہولڈر کے حقوق کی خلاف ورزی ہیں بلکہ ان سے سرکاری خزانے کو رائلٹی اور دیگر محصولات کی مد میں نقصان پہنچنے کے ساتھ ساتھ علاقے کے قدرتی ماحول، دریائی نظام، سڑکوں اور مقامی آبادی کے مفادات بھی متاثر ہوتے ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر جگلوٹ کی نگرانی میں مائننگ ڈیپارٹمنٹ اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر غیر قانونی سرگرمیاں بند کرائیں اور استعمال ہونے والی مشینری و عارضی تنصیبات کو تحویل میں لے کر سیل کردیا۔ گرفتار افراد کے خلاف متعلقہ قوانین اور قواعد کے تحت مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ معدنی وسائل کی غیر قانونی نکاسی، سرکاری محصولات کی چوری اور قانونی لیز ہولڈرز کے حقوق کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ غیر قانونی کان کنی میں ملوث افراد، سہولت کاروں اور مشینری فراہم کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
حکام نے مقامی آبادی سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ غیر قانونی کان کنی کی سرگرمیوں کی حوصلہ شکنی کریں اور ایسی کسی بھی سرگرمی کی فوری اطلاع ضلعی انتظامیہ، محکمہ معدنیات یا متعلقہ پولیس اسٹیشن کو دیں، تاکہ علاقے کے قدرتی وسائل، ماحول اور قانونی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔
غیر قانونی کان کنی کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

خنجراب پاس کے ذریعے پاکستان کی چین اور وسطی ایشیائی ممالک سے تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ مالی سال 2025-26 میں چین ...
25/08/2026

خنجراب پاس کے ذریعے پاکستان کی چین اور وسطی ایشیائی ممالک سے تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ مالی سال 2025-26 میں چین سے درآمدات پر ریکارڈ 15 ارب روپے ریونیو حاصل ہوا، جبکہ 2.8 ارب روپے کی پاکستانی اشیا برآمد کی گئیں۔ TIR نظام نے تجارت کو مزید سہل بنایا۔

Address

Gilgit
Gilgit
15600

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GHIZER TIMES posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Establishment

Send a message to GHIZER TIMES:

Shortcuts

Share