19/08/2026
ڈیل یا ڈھیل؟
سابق نااہل خالد خورشید تین سالوں سے روپوش ہیں۔ عدالت کے واضح احکامات کے باوجود وہ آج تک گرفتار نہیں ہو سکے، آخر اس 'پراسرار روپوشی' کے پیچھے کون سی وردی ہو سکتی ہے؟ اگر ان کی جگہ کوئی عام آدمی ہوتا تو اب تک جیلوں اور عدالتوں کے چکر کاٹ کاٹ کر ہسپتال پہنچ چکا ہوتا۔
لیکن کیا کہنے، یہ پی ٹی آئی کا سب سے لاڈلا مفرور ہے! عمران خان جیسے لیڈر جیل کی ہوائیں کھا چکے ہیں، مگر یہ صاحب روپوشی کے نام پر نامعلوم شاہی محلوں میں بیٹھ کر مزے اڑا رہے ہیں۔ ان کے اس شاہانہ فرار کو دیکھ کر یہ بات سو فیصد سچ لگتی ہے کہ قانون کی لاٹھی صرف غریب کی کمر توڑنے کے لیے بنی ہے، امیر اور طاقتور لوگ تو اس کی پہنچ سے کوسوں دور ہوتے ہیں۔
"جب تک ایسے لاڈلے نظام کا مذاق اڑاتے رہیں گے، اس ملک میں غریب کے لیے انصاف کی امید رکھنا ہی بے وقوفی ہے۔"