Jago Pakistan

Jago Pakistan Raise Issues and Give awarness

رہبر جان من ♥️
08/03/2026

رہبر جان من ♥️

شہید بھی ہم ہوں اور اسیر بھی ہم  یہ نا انصافی نہیں چلے گی۔انجمن امامیہ گلگت بلتستان۔۔
05/03/2026

شہید بھی ہم ہوں اور اسیر بھی ہم یہ نا انصافی نہیں چلے گی۔
انجمن امامیہ گلگت بلتستان۔۔

گورنر کا بیان پارٹی پالیسی نہیں، پارٹی کے صدر کی حیثیت سے میں جو بولوں گا وہ پارٹی پالیسی ہوگی۔ پارٹی معاملات بیانات سے ...
03/10/2025

گورنر کا بیان پارٹی پالیسی نہیں، پارٹی کے صدر کی حیثیت سے میں جو بولوں گا وہ پارٹی پالیسی ہوگی۔ پارٹی معاملات بیانات سے نہیں چلتے، اس کا اپنا ضابطہ اور طریقہ کار ہوتا ہے۔ کسی جماعت سے اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
امجد حسین ایڈوکیٹ صوبائی صدر پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان

‏“میری زندگی اللہ کے ہاتھ میں ہے، عاصم منیر کے ہاتھ میں نہیں” - عمران خان (8 ستمبر، 2025)
08/09/2025

‏“میری زندگی اللہ کے ہاتھ میں ہے، عاصم منیر کے ہاتھ میں نہیں” - عمران خان (8 ستمبر، 2025)

تحریک انصاف نظریاتی نوجوانوں کی پارٹی ہے سن 1990 سے گلگت بلتستان میں انتخابات کا دور چل رہا ہے پی پی پی ،ن لیگ ،تحریک جع...
08/09/2025

تحریک انصاف نظریاتی نوجوانوں کی پارٹی ہے

سن 1990 سے گلگت بلتستان میں انتخابات کا دور چل رہا ہے پی پی پی ،ن لیگ ،تحریک جعفریہ جو آج کی تحریک اسلامی کے نام سے جانی جاتی ہے تو کبھی ق لیگ جیسی پارٹیاں گلگت بلتستان حکومت کرتی آرہی تھی اس پورے عرصے میں گلگت بلتستان کے لوگ زیادہ تر انہی روایتی پارٹیوں میں ہوا کرتے تھے مجھے یاد ہے میرا تعلق ضلع نگر سے ہے اور میرا پورا راجوا خاندان پاکستان پیپلز پارٹی میں ہوا کرتا تھا آہستہ آہستہ تحریک انصاف نے گلگت بلتستان میں اپنی جگہ بناتی گئی اور خان صاحب کا بیانیہ گلگت بلتستان کے لوگوں کو سمجھ آتا گیا
لوگوں نے دیکھا ایک نئی پارٹی گلگت بلتستان میں ایک نئے بیانیہ کے ساتھ آرہی ہے لیکن لیڈر عمران خان کی شخصیت کسی سے ڈھکی چھپی تھی نہیں اور اپنی زندگی میں خان صاحب نے جو اس قوم کے لئے کیا تھا وہ بھی قابل دیداور تھا لوگوں کو خان صاحب کا نظریہ اور پارٹی کا منشور دل و دماغ میں رچ بسنے لگا اور کثیر تعداد میں لوگوں نے تحریک انصاف کی طرف رکھ کرنا شروع کئے جس میں اکثریت نوجوانوں کی تھی اور آج بھی ہے

نوجوانوں کا روایتی پارٹیوں کو چھوڑ کر ایک نئی پارٹی کی طرف رکھ کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ یہ پارٹی یوتھ کے موقف کو پروموٹ کرتی ہے اور جو بابے پہلے سے پارٹیوں پر قابض ہیں اور مرنے کے بعد اپنے بیٹوں کو اسی منصب پر بیٹھا کے جاتے ہیں جس کی وجہ سے نیا ٹیلنٹ اوپر نہیں آرہا تھا اور وہی خاندانی چہرے بار بار قوم کو دیکھنے کو ملتی تھی لیکن تحریک انصاف اور عمران خان نے اس بت کو ایسا توڑا کہ آج وہی بابے پریشان ہیں کہ کیو آج کا جوان ہماری پارٹی کی طرف رخ نہیں کرتا ،کیو ہر جوان تحریک انصاف کا گن گاتا ہے

یہ ساری باتیں میں اس لئے نہیں کر رہا کہ میں تحریک انصاف میں ہوں بلکہ اس پارٹی میں رہ کر میں نے خود اندر سے دیکھ لیا ہے کہ آیا سچ میں یہ پارٹی نوجوانوں کو موقع دیتی ہے یا نہیں اور الحمدللہ ثابت بھی ہوا ہے کہ یہاں یہ نہیں دیکھا جاتا کہ یہ جوان اس منسٹر کا بیٹا ہے ،اس کاروباری کا بیٹا یا اس نمبردار کا بیٹا ہے جس کا زندہ مثال میں خود ہوں جس وقت گلگت بلتستان میں آئی ایس ایف گلگت بلتستان لیول پر تنظیم سازی ہو رہی تھی تب مجھے اعلی قیادت کی جانب سے میسج موصل ہوا کہ ہم آپ کو آئی ایس ایف گلگت بلتستان کے کابینہ میں لینا چاہ رہے ہیں اگر آپ ٹائم دے سکتے ہو تو آپ بتا دے ہم آپ کا نام ٹاپ لسٹ میں شامل کرئنگے
میرے وہم و گماں میں بھی نہیں تھا کہ کبھی ایسا ہوگا کیونکہ نہ میری وہ عمر تھی تو نہ میرا اس لیول کا اثر رسوخ کہ میں صوبائی لیول پر کوئی عہدے کے بارے میں سوچوں جب یہ میسج ملا تو مجھے اندازہ ہوا کہ آج میں جس جگے میں کھڑا ہوں بخدا کی قسم اپنی مستقبل کی درست سمت میں کھڑا ہوں یہ خیال میرے زہن میں آیا اور میں نے ہاں بول دیا جو بات تحریک انصاف کو سب سے ممتاز کرتی ہے اور مجھے جو سب سے بہترین پہلو لگا وہ یہ کہ نہ کسی نے میرے خاندان کے بارے میں پوچھا نہ کسی نے میرے والد کے پیشے کے بارے میں بلکہ اس قیادت نے صرف اور صرف اگر میری سلیکشن کی ہے تو میری زاتی ٹیلنٹ کے بنیاد پر جس پر صوبائی صدر اویس محبوب داد کے مستحق ہیں اور اس صدر کے ساتھ کام کرتے ہوئے فخر بھی محسوس ہو رہا ہے جس کا نظریہ میرٹ کے بنیاد پر پارٹی کو گلگت بلتستان میں مظبوط کرنا
الحمد اللہ اس کے بعد تحریک انصاف کے صوبائی قیادت نے اس نا چیز کو صوبائی لیول پر ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری جیسے اہم عہدے سے نوازا جس پر میں خالد خورشید ،امجد علی شاہ اور اویس محبوب بھائی کا جتنا بھی دل سے شکریہ ادا کروں کم ہے

اس لئے آج بھی میں اپنے سرکل کے تمام نوجوانوں کو باور کراتا رہتا ہوں کہ نوجوانوں کا مستقبل تحریک انصاف میں جہاں خاندان اور والد کے پیشے کو نہیں بلکہ ٹیلنٹ ،قابلیت اور ذہانت کو دیکھا جاتا ہے اس لئے اے گلگت و بلتستان کے نوجوانوں آئے اس پارٹی کے ہاتھوں کو مظبوط سے مظبوط تر بنائے اور اپنا بھی اور اپنے آنے والے نسلوں کا مستقبل سنوارنے
شکریہ

منجانب : یاداش حسین عقابی
ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری آئی ایس ایف گلگت بلتستان

قائداعظم یونیورسٹی میں مرحوم یاور عباس کی یاد میں شمعیں روشن، نوجوانوں کا جدوجہد جاری رکھنے کا عزمگلگت بلتستان کے نوجوان...
27/06/2025

قائداعظم یونیورسٹی میں مرحوم یاور عباس کی یاد میں شمعیں روشن، نوجوانوں کا جدوجہد جاری رکھنے کا عزم

گلگت بلتستان کے نوجوانوں نے آج قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں معروف سماجی و سیاسی کارکن مرحوم یاور عباس کی یاد میں شمعیں روشن کیں۔ نوجوانوں نے یاور عباس کی جرات مند، اصولی اور مزاحمتی زندگی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

انسانی حقوق اور جمہوری آزادی کے لیے یاور عباس کی بے خوف جدوجہد کو سراہا اور کہا کہ وہ نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ پورے ملک کے نوجوانوں کے لیے ایک مثالی کردار تھے۔

مزید براں یاور عباس کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی، اور نوجوانوں نے ان کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ یاور کی آواز کبھی خاموش نہیں ہوگی، اور ان کے نظریات کو ہر حال میں زندہ رکھا جائے گا

پہاڑ سے اترتے کیوں نہیں ؟؟میں پہاڑ سے اتر کر گاوں جاوں گا تو پولیس رات کے کسی بھی وقت گھر پر چھاپہ مارے گی، گھر والوں کو...
25/06/2025

پہاڑ سے اترتے کیوں نہیں ؟؟

میں پہاڑ سے اتر کر گاوں جاوں گا تو پولیس رات کے کسی بھی وقت گھر پر چھاپہ مارے گی، گھر والوں کو پریشان اور اہل محلہ کو ہراساں کرے گی، کسی جعلی ایف آئی آر میں گرفتار کر کے تھانوں، عدالتوں اور زندانوں میں گھمائیں گے، اس لئے میں اپنی زندگی پہاڑوں پر گزار رہا ہوں، یاور عباس کی باتیں کانوں میں بار بار گونچ رہی ہے۔
یاور عباس نگر سے تعلق رکھتا تھا، کراچی میں محنت مزدوری کر کے تعلیم حاصل کر رہا تھا، تعلیم کی وجہ سے شعور میں اضافہ ہوا تو دھرتی گلگت بلتستان کی محرومی کا احساس ستانے لگا، سوشل میڈیا پر اپنے وطن سے اظہار محبت کی پوسٹیں لگائی تو کالا قانون فورتھ شیدول میں ڈالا گیا، کام کاج،تعلیم محنت مزدوری،سب کچھ چھین لیا گیا، مجبورا واپس گلگت بلتستان آنا پڑا۔ یہاں آتے ہی انہیں سوشل میڈیا پر گلگت بلتستان کی پہاڑوں کی تحفظ میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ لگانے پر دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا، جیل سے ضمانت پر رہائی ملی تو عدالتوں کی مسلسل طلبی اور فورتھ شیڈول کی سفری بندش کی وجہ سے نہ کراچی واپس جا سکا اور نہ ہی گاوں میں سکون سے رہنے دیا گیا۔
یاور عباس ریاستی جبر سے تنگ آکر پہاڑ پر چڑ گئے، اس کے پاس ایک موبائل تھا، یہ موبائل لے کر پہاڑ پر چڑھنے والا گلگت بلتستان کا ایک عظیم مزاحمتکار تھا، یہ اپنے موبائل سے گلگت بلتستان کے پہاڑوں اور خوبصورت وادیو ں کی تصاویر بناتا اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتا تھا، اس طرح اور اپنی دھرتی کو دنیا میں اجاگر کرنے اور اپنی مزاحمتی جد و جہد کو جاری رکھے ہوئے تھے کہ اچانک 24 جون کو مہم جوئی کے دوران پہاڑ کی دامن نے اسے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے اپنی آغوش میں پناہ دی، بر داس کی دامن میں پناہ لینے ہی یاور عباس کو فورتھ شیڈول، دہشت گردی، غداری کے مقدمات، پولیس کی چھاپے اور نا معلوم کی دھمکی آمیز کالوں سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے آزادی ملی اب جبکہ آج یاور عباس کو منوا کرپہاڑ سے نیچے لایا جا چکا ہے اور انہیں اس وطن کی مٹی کے سپرد کیا جا چکا ہے جس سے اسے عشق تھا۔یاور عباس پہاڑ سے نیچے اتر چکاہے اور ان کی پہاروں کو بچانے کے لئے کی جانے والی جد وجہدتاریخ رقم کر چکی ہے۔

اعلامیہ             گلگت (پ ر) مرکزی انجمن امامیہ گلگت  بلتستان کا ایک اہم مشترکہ اجلاس قائد ملت جعفریہ آقائے سید راحت ح...
24/05/2025

اعلامیہ

گلگت (پ ر) مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان کا ایک اہم مشترکہ اجلاس قائد ملت جعفریہ آقائے سید راحت حسین الحسینی کے زیر صدارت، صدر مرکزی انجمن امامیہ سید شرف الدین کاظمی و اراکین کا بینہ منعقد ہوا۔ اجلاس میں لینڈ ریفارمز ایکٹ 2025کے حوالے سے بل محرکین حکومتی اراکین صوبائی ا سمبلی اور ترامیم پیش کرنے والے اپوزیشن اراکین صوبائی اسمبلی کے ساتھ الگ الگ منعقد ہونے والے اجلاس کی کاروائی کا بغور جائزہ لیا گیا۔ حکومتی اراکین اسمبلی اور اپوزیشن اراکین اسمبلی کے تمام نکات پر سیر حاصل گفتگو کے بعد مندرجہ ذیل اعلامیہ جاری کیا گیا۔
مرکزی انجمن امامیہ لینڈر یفارمز ایکٹ 2025 کے حوالے سے روز اول سے ہی یہ موقف رکھتی ہے کہ گلگت بلتستان کی زمینیں، قدرتی وسائل پہاڑ کی چوٹی سے دریا کے کنارے تک عوام کی ملکیت ہیں اور ہر موضع میں تمام شرعی و روا جی قوانین واجب الارض نافذ العمل ہیں۔ لینڈ ریفامز ایکٹ 2025سے یہ امید رکھی جارہی تھی کہ اس ایکٹ میں 1986سے تا ایندم الاٹ شدہ زمینیوں کے الاٹمنٹس کو منسوخ کر کے عوامی ملکیت قرار دی جاتی، مگر نہایت افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے اس ایکٹ کے شق نمبر (x)گورنمنٹ لینڈ کی تعریف کے مطابق اب تک کئے جانے والے تمام الاٹمنٹس کو نہ صرف قانونی شکل دی گئیں بلکہ الاٹ شدہ اراضی کو بھی مخفی رکھا گیا ہے جس وجہ اس ایکٹ کی اصل روح مجروح ہو چکی ہے اور گلگت بلتستان کے عوام ہزاروں کنال زمین سے محروم ہوچکے ہیں۔
حکومتی زمین کی تعریف میں ترمیم کرتے ہوئے عوامی زمنیوں پرجو سرکاری تعمیرات بغیر معاوضہ ادا کئے کی گئی ہیں اْن زمنیوں کا اْس علاقے کے باشند گان کو معاوضہ ادا کیا جائے اور وہ الاٹ شدہ اراضی جن پر تاحال کوئی ترقی حیثیت نہیں ہوئی اْن الاٹمنٹس کو منسوخ کر کے علاقے کے حقداران اراضی میں زمینیں تقسیم کی جائیں۔
علاوہ ازیں عجلت میں پیش کئے جانے والے اس لینڈ ریفارمز ایکٹ 2025 نہ صرف قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے بلکہ اپوزیشن کی طرف سے عوامی مفاد میں دی جانے والی ترامیم کو بھی اس ایکٹ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ تمام شقوں کے مطالعے سے یہ بات واضع ہو رہی ہے کہ عوام نمائندوں کے مقابلہ میں بیورکریسی کو طاقتور بنا دیا گیا ہے۔ باب (x) شق نمبر 17 کے تحت انتظامی آفیسران کے فیصلوں کے خلاف مجاز عدالتوں کے دروازے بھی بند کر دئیے گئے ہیں اورعوامی نمائندوں کا کردار علامتی بن گیا ہے اس کے علاوہ بہت ساری شقیں عوامی مفادات سے متصادم ہیں۔
مرکزی انجمن امامیہ لینڈ ریفامز ایکٹ 2025پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مسترد کرتی ہے۔ لہذا گورنر گلگت بلتستان سے درخواست کی جاتی ہے کہ عوامی مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے،اس بل پر دستخط کرنے کی بجائے گلگت بلتستان اسمبلی واپس بھیجا جائے تاکہ اس ایکٹ میں موجود عوامی تحفظات کا ازالہ کیا جاکرحتمی شکل قرار پائے۔بصورت دیگر لینڈ ریفامز ایکٹ 2025کے خلاف شدید عوامی تحریک کا آغاز ہوگا۔

جنرل سیکرٹری
مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان

نگر قوم کا اصل مزاحمتی چہرہ ڈاکٹر علی محمد
29/03/2025

نگر قوم کا اصل مزاحمتی چہرہ ڈاکٹر علی محمد

شیخ غلام حیدر نجفی کا واحد ناکارہ اور نالائق بیٹے کے اس پھیکی بیان پر نگر قوم جرات مندانہ رد عمل
29/03/2025

شیخ غلام حیدر نجفی کا واحد ناکارہ اور نالائق بیٹے کے اس پھیکی بیان پر نگر قوم جرات مندانہ رد عمل

نگر: معروف سوشل ایکٹوسٹ نگری فراز گرفتار چھلت پولیس نے معروف سماجی کارکن اور قراقرم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے چیئرمین نگری ...
16/03/2025

نگر: معروف سوشل ایکٹوسٹ نگری فراز گرفتار

چھلت پولیس نے معروف سماجی کارکن اور قراقرم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے چیئرمین نگری فراز کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق، نگری فراز کو ان کی ایک حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ پر حراست میں لیا گیا، جس پر عوامی و طلبہ حلقوں میں شدید ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔ سماجی و سیاسی کارکنان نے اس گرفتاری کو آزادیٔ اظہار پر قدغن قرار دیتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

شناخت درکار ہےراولپنڈیگلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی طالبہ کے ساتھ راولپنڈی کے علاقہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں بینک کے اندر وارد...
15/03/2025

شناخت درکار ہے
راولپنڈی
گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی طالبہ کے ساتھ راولپنڈی کے علاقہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں بینک کے اندر واردات، نامعلوم شخص طالبہ سے یونیورسٹی فیس چھین کر فرار ہوگیا۔ پولیس تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن نے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے لی گئی تصویر سے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔ واقعہ جمعہ کے روز 14 مارچ 2025ء کو پیش آیا۔ متاثرہ طالبہ کا تعلق سکردو سے بتایا جاتا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ طالبہ ایچ بی ایل بینک سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی میں یونیورسٹی کی فیس 80 ہزار روپے جمع کروانے گئی۔ طالبہ کاؤنٹر پر رقم جمع کرانے سے قبل گن رہی تھی کہ اسی دوران بینک کے اندر موجود ایک نامعلوم شخص نے موقع پاتے ہی طالبہ سے رقم چھینی اور فرار ہوگیا۔ متاثرہ طالبہ کے مطابق 80 ہزار روپے میں سے 15 ہزار روپے ہی ملزم کے ہاتھ لگ سکا۔ طالبہ کی طرف سے تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس کو قانونی کارروائی کے لئے تحریری درخواست دے دی گئی ہے۔ دوسری طرف بینک کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے لی گئی ملزم کی تصویر شناخت کے لئے جاری کر دی گئی ہے۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے ۔

Address

Gilgit Baltistan
Gilgit
05811

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jago Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share