Anas Rasheed

Anas Rasheed [email protected] Im a writer

آج کا روزنامہ اسلام ملاحظہ ہو
28/09/2025

آج کا روزنامہ اسلام ملاحظہ ہو

28/08/2025

ابھی حالیہ سیلاب کی معلومات کے لیے میڈیا کا استعمال شروع ہی کیا تھا تو معلوم ہوا کہ اس وقت صرف پاکستان میں ہی سیلاب نہیں بلکہ سعودی عرب ۔ انڈیا ۔ ارض پاک ۔ اور الجزائر اور یمن میں بھی سیلابی صورتحال ہے اور غیر معمولی نقصانات ہورہے ہیں
امت مسلمہ کی بڑی تعداد اس عذاب کی لپیٹ میں ہے
حیرت انگیز طور پر وقت بھی یکساں ہے

10/08/2025

ترکیہ، بنگلہ دیش، انڈونیشیا اور ملائیشیا… یہ وہ ممالک ہیں جن کے وجود کے وقت اسلام کا نعرہ زبان پر نہیں تھا، مگر آج ان ممالک میں عمارتوں کی پیشانی پر، منصوبوں کی اساس میں اور حکمرانوں کے وژن میں اسلام کی خوشبو بسی ہوئی ہے۔ سرکاری بجٹ سے عالی شان مساجد تعمیر ہوتی ہیں، شہر شہر مینار اُبھرتے ہیں، اور گاؤں گاؤں اذان کی صدا مضبوط چھتوں اور خوبصورت گنبدوں سے گونجتی ہے۔

لیکن دوسری طرف، ایک ایسی ریاست بھی ہے جو لا الہ الا اللہ محمد الرسول اللہ کے اعلان کے ساتھ دنیا کے نقشے پر اُبھری جسے ہم پاکستان کہتے ہیں ایٹمی طاقت ہونے کے باوجود اس کی کمزوری یہ ہے کہ یہاں مساجد کی تعمیر تو دور کی بات، مخیر حضرات کے خون پسینے کی کمائی سے بنائی گئی مساجد کو بھی گرانے کی تیاریاں ہو رہی ہیں
یہ کیسی عجیب ستم ظریفی ہے کہ ہمارے ہاں منبر و محراب ہر حکومت کے نشانے پہ رہتے ہیں

خبر یہ ہے کہ پاکستان کے دل، اسلام آباد میں، سبز ماحول کی آڑ میں پچاس مساجد کو نوٹس جاری ہو چکے ہیں، گویا درختوں کا سایہ تو چاہیے مگر میناروں کا سایہ ناگوار ہے۔ اور افسوس کی انتہا یہ ہے کہ اس فہرست میں پاکستان کی پہچان، فیصل مسجد، بھی شامل ہے وہی مسجد جسے دیکھ کر غیر بھی پاکستان کے ایمان کا اعتراف کرتے ہیں

ہم اس ملک کو اسلامی ریاست کیسے کہیں جہاں نہ تو ہم اہلیانِ غزہ کے زخم پر مرہم رکھ سکتے ہیں، اور نہ ہی اپنے وطن میں مساجد و مدارس کی حفاظت کر سکتے ہیں؟ جہاں ہر سال عبادت گاہوں میں خودکش دھماکے ہوتے ہیں، وہاں اب مساجد کے مسمار ہونے کا خطرہ بھی سر پر ہے۔

اسلام آباد کے یہ نوٹس محض کاغذی نہیں
بلکہ یہ ہماری فکری کمزوری اور ہماری اجتماعی بےحسی کی نشان دہی کرتی ہیں شاید ہمیں یاد نہیں کہ مینار ٹوٹ جائیں تو اذانیں دب نہیں جاتیں
مگر یہ بھی سچ ہے کہ جب مینار گرانے والے ہاتھ، ریاست کے ہاتھ بن جائیں، تو اس ریاست کی بنیادیں متزلزل ضرور ہونے لگتی ہیں
تاریخ ان گھٹیا فیصلہ سازوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی

مصر کا موجودہ فرعون ڈکٹیٹر عبد الفتاح السیسی کا ہر ہر قدم صہی۔۔ونی غلامی کا منہ بولتا ثبوت ہے البتہ فلس۔۔طین کے حق میں ب...
07/08/2025

مصر کا موجودہ فرعون ڈکٹیٹر عبد الفتاح السیسی کا ہر ہر قدم صہی۔۔ونی غلامی کا منہ بولتا ثبوت ہے
البتہ فلس۔۔طین کے حق میں بیانات مسلم حکمرانوں کی مجبوری ہے

06/08/2025

ارض مقدسہ پہ برپا ہونے والے موجودہ معرکے کی قربانیاں ناقابل تعبیر اور نا قابلِ فراموش ہیں
اسکے اثرات یورپی پبلک پر نمایاں نظر آرہے ہیں
لیکن مغربی حکام آج بھی اسر۔ائییییل کی مکمل پشت پناہی کررہے ہیں
اور جو بیانات ہیں محض عوامی غضب سے بچنے اور سیاسی مفادات پر مبنی ہیں

05/08/2025

مجھے ایسے لوگوں پر حیرت ہوتی ہے جن کی زندگیاں کسی سیاسی شخصیت کی چاپلوسی میں گزر جاتی ہیں ہر وقت انکا کام انہیں لوگوں کے قصیدے پڑھنا ہوتا ہے
ایسی ذہنی غلامی سے اللّٰہ ہمیشہ محفوظ رکھے

29/07/2025

كان ﷺ رقيق القلب، حَسنُ العشرة، يترفق بأصحابه،
ولا يُهينُ أحدًا، مَنَ رَآهُ هَابَهُ، ومن عرفه أحبه

يألفُ النَّاسِ وَيَألفونَهُ لا ينطق بفُحش ولا يَعيبُ على أحد،
ليِّن الجانب، لا يردُ سائلًا وليس بفظ ولا غَليظ.

صلّى الله عليهِ وسلَّم.❤

28/07/2025

قوی گمان ہے کہ جب بندیالوی صاحب قفس کی سختیوں سے خلاصی کے بعد آذاد فضا میں آئیں گے
تو موجودہ حکمرانوں سے خفا نظر آئیں گے
یا کم از کم وہ حکومت کو اس گرفتاری کا ذمہ دار ٹھہرائیں گے
اگر وہ اس پہ تبصرہ نہ بھی کریں تو بھی صاف نظر آرہا ہے
کہ یہ گرفتاری اربابِ حکومت کی جانب سے فرقہ پرستی کے خاتمے کے عنوان سے انجام دی گئی ہے

جب آج کی حکومت ایک گرفتاری کی ذمہ دار ہے تو کیا نبی کے خاندان کے عظیم المرتبت فرزند جس شخص کے دور حکومت میں تختہ مشق بنے رہے
اور مظلومانہ شہادت کا غیر معمولی سانحہ پیش آگیا
تو کیا اس جانی نقصان کی حکومت وقت ذمہ دار نہیں ہوگی ؟؟؟
ضرور ہوگی
رہی بات انکی گرفتاری کی
جسکو باقاعدہ قانونی شکل میں کی گئی ہے
لیکن سوال یہ بھی ہے کہ اگر یہاں قانون حرکت میں آ سکتا ہے تو اصحاب رسول کی توہین و تکفیر کرنے والے فسادی تاجروں کے لیے قانون کی حرکت فالج زدہ شخص کی سی کیوں ہو جاتی ہے ،؟
لیکن یکطرفہ غیر منصفانہ پالیسیوں سے خود قانون نافذ کرنے والوں کے خلاف بد اعتمادی کی فضاء میں اضافہ ہوگا
جو ملک کے لیے اچھی علامت نہیں ہے
فرقہ واریت ختم کریں لیکن ہر فرقہ پرست کو انجام تک پہنچائیں بالخصوص گستاخ

24/07/2025

امت کے بے حس حکمرانوں کے منہ پر تمانچہ رسید کرتے ہوئے مصری عوام غذائی ضروریات سمندر کی نظر کررہے ہیں تاکہ وہ پانی کی موجوں کے ساتھ اہلیانِ غزہ تک پہنچ جائے

Address

Gajju Matta

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Anas Rasheed posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Establishment

Send a message to Anas Rasheed:

Share