05/08/2026
🌹صاحبِ مزار کو مظہرِ عونِ الہی و وسیلہ ماننا🌹
امام الاولیاء سیدی داتا گنج بخش ہجویری قدس سرہ نے فرمایا کہ حضرت ابوالعباس مہدی سیاری مَرْوْ کے کھاتے پیتے خوشحال گھرانے کے چشم و چراغ تھے باپ کے فوت ہونے پر آپ کو وراثت میں بہت زیادہ دولت ملی تھی آپ کو پتا چلا کہ فلاں کے پاس رحمتِ عالَم حبیبِ مکرّم صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے دو موئے مبارکہ ہیں آپ نے وہ خرید لیے ان موئے مبارکہ کی برکت سے اللہ تعالٰی نے آپ کو توبہ کی توفیق عطا کی اور آپ کو اللہ تعالٰی نے اپنا ولی بنا لیا_ "واہ رے قسمت"
پھر آپ نے یعنی خواجہ مہدی سیاری نے حضرت خواجہ ابوبکر واسطی کے ہاتھ پر بیعت کر لی اور ان کی خدمت میں رہ کر وہ مقام پایا کہ اولیاء کرام کے ایک گروہ کے امام بن گئے اور پھر جب آپ کے وصال کا وقت قریب آیا تو آپ نے وصیت کی کہ یہ دونوں بال مبارک میرے منہ رکھ دیے جائیں چنانچہ ایسا ہی کِیا گیا اور ان کا مزار مبارک مَرْوْ میں مشہور ہے چنانچہ سرکار داتا گنج بخش قدس سرہ کشف المحجوب میں لکھتے ہیں
”و امروز گَورِ او بمرو ظاہر است مرو ماں بحاجت خواستن آنجا شوند و مہمات از آنجا طلبند و مجرّب است_“ (کشف المحجوب، ص ١٤٣)
یعنی مہدی سیّاری کا مزار شریف مَرْوْ میں مشہور ہے لوگ وہاں اپنی حاجتیں لے کر جاتے ہیں اور وہاں جاکر اپنی مہمات "حاجتیں" طَلَب کرتے ہیں ان کی حاجتیں پوری ہوتی ہیں اور یہ مجرّب ہے_
ثابت ہوا کہ
شاہِ کونین صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے بال مبارک کی بے شمار برکتیں ہیں بال مبارک کی برکت سے ایک دنیا دارکو ولایت ملی بلکہ ولیوں کے سردار بنے اور بال مبارک کی برکت سے لوگوں کی حاجتیں بھی پوری ہوتی ہیں ۔
اللهم صل وسلم وبارك على من بعثته رحمة للعالمين وعلى اله واصحابه اجمعين
تنبیہ:
مندرجہ بالا دو واقعات سے روزِ روشن کی طرح واضح ہوا کہ اولیاء کرام کے مزارات مبارکہ پر اپنی حاجتیں لے کر جانا جبکہ صاحبِ مزار کو مظہرِ عونِ الہی اور وسیلہ مان کر جائیں یہ ہرگز ہرگز شرک نہیں بلکہ خود رسولِ اکرم صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم حاجت براری کے لیے اولیاء کرام کے مزارات پر بھیجتے ہیں... سید علی ہجویری داتا گنج بخش لاہوری رَحمَۃُ اللہِ عَلَیہ نے اس کی تائید فرمائی بلکہ خود سرکار داتا گنج بخش رَحمَۃُ اللہِ عَلَیہ مصیبت کے وقت اولیاء کرام کے مزارات پر جاتے رہے ہیں چنانچہ آپ نے کشف المحجوب میں فرمایا خود مجھے ایک واقعہ پیش آیا تو میں "سلطان العارفین" خواجہ بایزید بسطامی رَحمَۃُ اللہِ عَلَیہ ان کی قبر پر مجاور ہوا تو وہ مشکِل حل ہو گئی_ (کشف المحجوب، ص ٥٠)
https://www.facebook.com/TaifooriNaqshbandi
[البرھان، ص ١٠٥،١٠٦ ١٠٧]
#الصادق الامین
4 اگست، 2026ء
اچھا وہی ہے جس کا انجام اچھا ہے