Shair O Shairi شعر و شاعری

Shair O Shairi شعر و شاعری شاعری زندگی ہے

26/04/2026

اچھا حافی صاحب کو بھی مصرع چلتا چھوڑ دینے کی عادت ہے۔۔ مگر مدنی منے نے کیا ہی کمال مہارت سے مصرع اٹھایا ہے بھئی واہ سہی ٹکڑ کا منا ٹکڑا ہے بھائی کو۔ مزا نہ آۓ پیسے واپس 🥹🔥

17/03/2026

ایوانِ ستم ساز میں تعزیر سے مت ڈر
سچ کہنے کی ٹھانی ہے تو زنجیر سے مت ڈر

یہ وقت ہے اور وقت گزرتا ہے بہ ہر حال
سو آج کی بدلی ہوئی تصویر سے مت ڈر

منزل کی تمنا ہے تو رستے سے نہ گھبرا
دیکھیں ہیں اگر خواب تو تعبیر سے مت ڈر

کیا پاس ہے منصف کے بجز حرف دلاسہ
انصاف ملے گا تجھے تاخیر سے مت ڈر

دشمن کے ارادوں پہ مگر گہری نظر ہو
میداں میں پڑے ہر تبر و تیر سے مت ڈر

دم توڑ رہے ہیں سبھی فرسودہ روایات
اب تازہ خیالات کی تشہیر سے مت ڈر

گھبرا نہ کبھی عالم ِ امکاں کے سفر سے
افکار ِ جہاں میں نئی تعمیر سے مت ڈر

جو زعم تقدس کا تھا اب ٹوٹ چکا ہے
اے اہل خرد اہل اساطیر سے مت ڈر

رکھ اپنے ارادوں پہ قمر پختہ یقیں اور
اس جبر کی پھیلی ہوئی جاگیر سے مت ڈر

قمر کاظمی || Qammer Kazmie

25/07/2025

میں حیران ہوں کہ کوئی کسی سے اتنا عشق کس طرح کر سکتا ہے جتنا عشق لوگ میرے والد جون ایلیا سے کیا کرتے تھے

21/04/2025

دو سو روپے ، ساحر اور جاوید اختر۔۔۔۔!!

Address

Faisalabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shair O Shairi شعر و شاعری posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category