Chenab Club Faisalabad Elections

Chenab Club Faisalabad Elections Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Chenab Club Faisalabad Elections, CLUB ROAD, FAISALABAD., Faisalabad.

Since 2015, this page is dedicated for Annual Election of Chenab Club Faisalabad Pakistan

Chenab Club is the 3rd largest + oldest Gentleman Club of Pakistan after Karachi Gymkhana and Lahore Gymkhana

Chenab Club was established in 1910 by British Raj.

چناب کلب الیکشن 2026ء سر پہ آ گئے - موجودہ رجیم کے چند ماہ باقی! کلب کے سالانہ الیکشن میں کسی بھی الائنس کا کردار ختم۔ ا...
06/06/2026

چناب کلب الیکشن 2026ء سر پہ آ گئے - موجودہ رجیم کے چند ماہ باقی!

کلب کے سالانہ الیکشن میں کسی بھی الائنس کا کردار ختم۔ امیدوار کی انفرادی کمپین، شخصیت، میل ملاپ اور کردار ہی حتمی طور پہ جیتنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ گزشتہ سال 2025ء الیکشن میں پروگریسو الائنس اور گریٹر الائنس کے سیکرٹری کے امیدوار منتخب نہیں ہو سکے جبکہ کلب ممبران نے اپنی مرضی کے امیدوار کو بطور آنریری سیکرٹری منتخب کیا جسے کوئی بھی دور دور تک سیکرٹری کےمقابلے میں نہیں سمجھ رہا تھا۔

اس سال کرپشن کا خاتمہ اور گزشتہ ادوار کے فرانزک آڈٹ کا نعرہ لے کر میدان میں آنے والا امیدوار ہی پہلی پوزیشن حاصل کر سکے گا۔ کلب ممبران کے امانت شدہ فنڈز میں کروڑوں کی خرد برد کرنیوالوں کا الیکشن میں یوم حساب قریب آ گیا۔

کلب کے سالانہ الیکشن کے حوالے سے 30 جون 2026ء تک کے تمام بقایا جات اور بیلنس کلئیر کرنے کا نوٹس جاری ہو گیا جس سے سالانہ الیکشن کے انعقاد کا پہلا اہم ترین مرحلہ شروع ہو گیا ہے۔

تمام ایسے ممبران جو آئندہ سالانہ الیکشن 2026ء میں مختلف عہدوں کے لیے بطور امیدوار حصہ لینے کے خواہشمند ہیں اور جو ووٹ ڈالنے کے لیے بھی اہل ہونا چاہتے ہیں وہ 30 جون تک اپنا مئی کا بل مکمل کلئیر کریں۔

سالانہ الیکشن کی ووٹر لسٹ یکم جولائی 2026ء کو کلب نوٹس بورڈ پہ آویزاں کر دی جائے گی۔

Important Announcement for Chenab Club Members regarding Club Election 2026!

The role of any alliance in the annual election of the club is over. Individual campaign, personality, interaction with members and character of the candidate will ultimately help in winning. Last year, in the election of 2025, the candidate of the secretary of the Progressive Alliance and the Greater Alliance could not be elected, while the club members elected the candidate of their own choice as the honorary secretary, who was not considered by anyone to compete for the secretary till the end of campaign.

This year, only the candidate who comes to the field with the slogan of ending corruption and forensic audit of the previous periods will be able to get the first position. The day of reckoning for those is finally near who embezzled millions of rupees in the trust funds of the club members.

Don't miss out on your chance to participate in the upcoming elections. Please ensure to clear your outstanding club dues by 30th June, 2026 to maintain your eligibility for contesting, proposing, seconding, or casting your vote.

Members are requested to clear their May 2026 Bill and any outstanding club dues on or before 30th June 2026.

Kindly note that, in accordance with the Club's election regulations, only members whose accounts are fully settled by the due date shall be eligible to contest, propose, second, or vote in the forthcoming Club Elections 2026۔


Chenab Club Election 2026 👇Friends Group held an important meeting with regard to upcoming Club Election 2026. Brainstor...
10/05/2026

Chenab Club Election 2026 👇

Friends Group held an important meeting with regard to upcoming Club Election 2026. Brainstorming and positive debate occurred among the group members. Pervez Khalid Sheikh, Hamza Khalid and other prominent members of the group participated in this meeting.

As the Chenab Club Annual Election 2026 is almost 6 months away. So now the excitement and election activities are gradually increasing.

آئندہ چناب کلب الیکشن 2026ء کے حوالے سے فرینڈز گروپ نے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں الیکشن کے تناظر میں ممبران نے سیر حاصل بحث اور گفتگو کی۔ اس موقع پہ گروپ چئیرمین پرویز خالد شیخ، حمزہ خالد اور دیگر ممبران بھی موجود تھے۔

جیسا کہ چناب کلب سالانہ الیکشن 2026ء میں 6 ماہ کا عرصہ تقریباً رہ گیا ہے۔ تو اب ماشاءاللہ چناب کلب الیکشن 2026ء کی گہما گہمی اور انتخابی سرگرمیوں میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے

Friends of Rana Haider Nawaz hosted a gathering in his honour with regard to his election campaign of Executive Member C...
15/04/2026

Friends of Rana Haider Nawaz hosted a gathering in his honour with regard to his election campaign of Executive Member Chenab Club 2026.

Mian Younas Advocate, Shiekh Ammar Saeed, Abdullah Akhter, Irfan Aizad, Bilal Zaigham and others were present at this occasion.

رانا حیدر نواز امیدوار ایگزیکٹو ممبر چناب کلب 2026ء کےاعزاز میں ان کے دوستوں نے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔

اس موقع پر شیخ عمار سعید، میاں یونس ایڈووکیٹ، عرفان ایزد، بلال ضیغم، عبداللہ اختر و دیگر بھی موجود تھے۔

1st Candidate for Executive Member Chenab Club Election 2026 - Rana Haider Nawaz;Friends of Rana Haider Nawaz have start...
20/02/2026

1st Candidate for Executive Member Chenab Club Election 2026 - Rana Haider Nawaz;

Friends of Rana Haider Nawaz have started his election campaign for the upcoming Chenab Club Elction 2026.

Ch Ghulam Mustafa Yasin, Malik Arif Ehsan, Mian Shahzad Siddique and others were also present on this occasion.

چناب کلب الیکشن 2026 کے پہلے امیدوار ایگزیکٹو ممبر رانا حیدر نواز

رانا حیدر نواز کے دوستوں نے ان کی الیکشن مہم برائے ایگزیکٹو ممبر چناب کلب کا آغاز کر دیا ہے۔

چوہدری غلام مصطفٰی یاسین، ملک عارف احسان، میاں شہزاد صدیق و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

چناب کلب فیصل آباد الیکشن 2025ء رزلٹ - بڑا اپ سیٹ! محترمہ عبیرہ حلیم صاحبہ سیکرٹری منتخب، شکیل انوربد ترین شکست سے دوچار...
28/11/2025

چناب کلب فیصل آباد الیکشن 2025ء رزلٹ - بڑا اپ سیٹ!
محترمہ عبیرہ حلیم صاحبہ سیکرٹری منتخب، شکیل انوربد ترین شکست سے دوچار

چناب کلب فیصل آباد کے سالانہ الیکشن 2025ء میں سب سے زیادہ ووٹ لے کر آزاد امیدوار ڈاکٹر عبیرہ حلیم ملک صاحبہ آنریری سیکرٹری منتخب، تمام تر جوڑ توڑ کے باوجود سابق سیکرٹری اصغر علی کے حمایت یافتہ گریٹر الائنس کے شکیل انور سیکرٹری منتخب نہ ہوسکے۔

ممبران ایگزیکٹو کے طور پہ شیخ مزمل سلیم،شیخ خرم شفیق،میاں شکیل احمد اور میاں نعیم کامیاب رہے۔

بطور ایگزیکٹوممبر ناکام رہنے والے امیدواران میں مظہر نسیم ورک، رومانہ صلاح الدین چیمہ، نعیم عزیز سندھو، ڈاکٹر دل آویز مجاہد چٹھہ اور رانا منیر احمد شامل۔

سیکرٹری کلب بننے کا خواب دیکھنے والے امیدوار شکیل انور کو معزز ممبران نے مسترد کر دیا۔ محترمہ عبیرہ حلیم صاحبہ کو کلب ممبران نے کسی بھی ذات برادری، گروپ، الائنس سے بالاتر ہوکر والہانہ ووٹ دئیے اور جیت سے ہمکنار کیا۔

شکیل انور کی آنریری سیکرٹری کے عہدے پہ یہ دوسری شکست ہے۔ اس سے قبل چودہ سال پہلے 2011ء میں چوہدری عامر عزیز نے بھی شکیل انور کو سیکرٹری کی سیٹ پہ 513 ووٹوں کی لیڈ سے ہرا دیا تھا۔

چناب گروپ (جٹ برادری) کے دونوں امیدواران نعیم عزیز سندھو اور مظہر نسیم ورک شکست سے دوچار ہو گئے۔

مظہر نسیم ورک 35 سال پرانے سینئر ترین ممبرتھے اور تمام امیدواران میں عمر رسیدہ ترین بھی تھے ۔ انہوں نے اپنی 70 سالہ زندگی کا پہلی دفعہ کوئی انتخاب لڑا تاہم ایگزیکٹو ممبر کا الیکشن بھی ہار گئے۔

ایگزیکٹو کمیٹی کے 4 منتخب اور 4 نامزد اراکین میں اب جٹ برادری کا کوئی نمائندہ موجود نہیں ہے۔

2002ء سے جب سیکرٹری کا ڈائریکٹ الیکشن شروع ہوا، تب سے لے کر 24 سال میں صرف ایک جٹ آنریری سیکرٹری چوہدری عامر عزیز مرحوم منتخب ہوئے تھے۔

الیکشن سے قبل جٹ گروپوں نے اس سال کلب سیکرٹری جٹ برادری سے ہونے کا دعوٰی کیا تھا تاہم کوئی ایگزیکٹو ممبر بھی منتخب نہ ہو سکا۔

2002ء سے ڈائریکٹ سیکرٹری کا الیکشن شروع ہوا۔ اب تک 24سال میں 6 راجپوت (رائے واجد علی ملا کر)، 6 ارائیں، 5 چنیوٹی شیخ، 2 ملک، 2 جالندھری شیخ،1 سید،1 لوکل شیخ اور صرف 1 جٹ آنریری سیکرٹری بننے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

گزشتہ 24 سال میں 14 بار بزنس مین، 7 بار ڈاکٹرز، 2 بار سرکاری افیسرز اور 1 بار وکیل آنریری سیکرٹری کے عہدے پہ براجمان ہو سکے ہیں۔

2004 میں منتخب ہونے والے ملک نوید ایزد کے بعد ملک برادری سے ہی ڈاکٹر عبیرہ اب 21 سال بعد 2025ء میں منتخب ہوئی ہیں۔

محترمہ عبیرہ ملک کا تعلق شہر فیصل آباد کے ایک معروف سیاسی و سماجی خاندان سے ہے۔ ان کے والد تحریک انصاف کے مقامی رہنما جناب حلیم اسلم ملک ہیں۔ حلیم اسلم ملک پیپلز پارٹی سے کافی عرصہ وابستہ رہے اور PPP کے پلیٹ فارم سے 2002ء اور 2008ء میں صوبائی اسمبلی کا الیکشن بھی لڑ چکے ہیں۔

محترمہ عبیرہ ملک کے بھائی حنظلہ حلیم ملک بھی چناب کلب کی سیاست میں بہت فعال ہیں۔ حنظلہ ملک کو حالیہ سابقہ سیکرٹری اصغر علی نے چند ماہ قبل دسمبر2024ء میں کلب گیٹ پہ ہونے والی ایک لڑائی کے بعد سسپینڈ کر دیا تھا اور تھانہ سول لائن فیصل آباد میں ان کے خلاف FIR بھی درج کروائی تھی۔

تاہم آج وہی حنظلہ حلیم ملک ہی کلب کی سیاست کے کنگ میکر بن کے سامنے آئے ہیں۔ اپنی ہمشیرہ کی جیت میں حنظلہ ملک کے رابطوں اور دھواں دار کمپین نے فیصلہ کن کردار ادا کیا۔

دیکھا جو تیر کھا کے کمیں گاہ کی طرفاپنے ہی دوستوں سے ملاقات ہوگئی! ✨ *CLUB ELECTIONS 2025–26* ✨*Dear Valued Members,*Ple...
20/11/2025

دیکھا جو تیر کھا کے کمیں گاہ کی طرف
اپنے ہی دوستوں سے ملاقات ہوگئی!

✨ *CLUB ELECTIONS 2025–26* ✨

*Dear Valued Members,*

Please note the schedule for Club Elections:

📌Filing of Nomination Papers
*Friday, November 21, 2025*
*6:00 PM – 8:00 PM*

📌Scrutiny of Nomination Papers
*Saturday, November 22, 2025*

📌Withdrawal of Nomination Papers
*Sunday, November 23, 2025*
*Up to 5:00 PM*

📌 Annual General Meeting (AGM)
*Friday, November 28, 2025*
*1:00 PM*

📌 Balloting
*Friday, November 28, 2025*
*3:00 PM – 10:00 PM*

نَصْرٌمِّن اللَّهِ وَفَتْحٌ قَرِيبٌ🤲🕋تیز ہو تیز ہو جدو جہد تیز ہو ✌️⚖️بریکنگ نیوز! ✌️📣👇فرینڈز گروپ چناب کلب کے چئیرمین پ...
07/10/2025

نَصْرٌمِّن اللَّهِ وَفَتْحٌ قَرِيبٌ🤲🕋
تیز ہو تیز ہو جدو جہد تیز ہو ✌️⚖️

بریکنگ نیوز! ✌️📣👇

فرینڈز گروپ چناب کلب کے چئیرمین پرویز خالد شیخ نے اپنے گروپ ممبرز کے ہمراہ پروگریسو الائنس کے امیدواران برائے ایگزیکٹو کمیٹی الیکشن 2025ء نعیم عزیز سندھو اور شیخ مزمل سلیم کے اعزاز میں سپورٹ میٹنگ کا اہتمام کیا۔

اس موقع پر فرینڈز گروپ کے کوآرڈینیٹر حمزہ خالد شیخ نے کہا کہ یہ دونوں امیدواران اعلی اقدار و کردار کے مالک ہیں اور انشاءاللہ کامیاب ہو کے کلب ممبران کی امیدوں پہ پورا اتریں گے۔

Breaking News! ✌️🕋👇

Friends Group Chenab Club Chairman Pervaiz Khalid Sheikh along with his group members organized a support meeting in honor of Progressive Alliance candidates for Executive Committee Election 2025 Naeem Aziz Sindhu and Sheikh Muzammil Saleem.

On this occasion, Hamza Khalid Sheikh, Coordinator of Friends Group, said that these two candidates have high values ​​and character and, God willing, they will be successful and fulfill the expectations of the club members.

سَنَشُدُّ عَضُدَكَ  بِأَخِيك‎ہم تیرے بھائیوں کے ذریعہ سے تیرا ہاتھ مضبوط کریں گے۔۔ (القرآن)بریکنگ نیوز 🤲👍🏻👇مسلم لیگ ن کے...
06/10/2025

سَنَشُدُّ عَضُدَكَ بِأَخِيك
‎ہم تیرے بھائیوں کے ذریعہ سے تیرا ہاتھ مضبوط کریں گے۔۔ (القرآن)

بریکنگ نیوز 🤲👍🏻👇

مسلم لیگ ن کے رہنما، سدا بہار عوامی ایم پی اے PP-115 میاں طاہر جمیل نے اپنے خانوادے بشمول بیرسٹر میاں آفاق طاہر اورچناب کلب ممبرز کے اپنے تمام گروپ سمیت میاں نعیم احمد، انشاءاللہ آنریری سیکرٹری چناب کلب 2025 کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ بابائے فیصل آباد چوہدری شیر علی کی قیادت میں میاں نعیم کی جیت واسطے جان لڑا دیں گے۔

Breaking News 👏🏻📣👇

Leader of PML-N, Awami Evergreen MPA PP-115 Mian Tahir Jamil along with his family including Barrister Mian Afaq Tahir and whole Chenab Club Members Group announced full vote and support to Mian Naeem Ahmad, Honorary Secretary Chenab Club 2025. He said that under the leadership of Father of City Faisalabad Chaudhry Sher Ali, we will fight till the last breath for the victory of Mian Naeem.

حَسْبُنَا اللَّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ نِعْمَ الْمَوْلَى وَنِعْمَ النَّصِيرُ• "ہمیں اللہ کافی ہے اور وہ بہترین کارساز ہےب...
06/10/2025

حَسْبُنَا اللَّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ نِعْمَ الْمَوْلَى وَنِعْمَ النَّصِيرُ
• "ہمیں اللہ کافی ہے اور وہ بہترین کارساز ہے

بہت بڑی کامیابی، الحمد للہ! 👇🤲🥇🕋

چناب کلب ڈاکٹرز گروپ کے قائدین میں شامل سرکردہ رہنما، راجپوت برادری کے اہم ترین لیڈر ڈاکٹر رانا ندیم اختر ایم ایس فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے اپنے ساتھیوں سمیت میاں نعیم احمد، انشاءاللہ آنریری سیکرٹری چناب کلب الیکشن 2025ء کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ ڈاکٹر رانا ندیم اختر اور ان کے ساتھیوں کی حمایت کے اعلان نے سارے الیکشن کا پانسہ پلٹ دیا ہے انشاءاللہ

Breaking News Alhamdulillah! 📣👏🏻🏆👇

The leading leader of Chenab Club Doctors Group, A pillar of Rajput Baradri Doctor Rana Nadeem Akhtar MS Faisalabad Institute of Cardialogy (FIC), along with his colleagues, has announced full support for Mian Naeem Ahmed, InshaAllah Honorary Secretary Chenab Club Election 2025. The announcement of the support of Doctor Rana Nadeem Akhtar and his colleagues has turned the tide of the entire election, InshaAllah.

سَنَشُدُّ عَضُدَكَ  بِأَخِيك‎ہم تیرے بھائیوں کے ذریعہ سے تیرا ہاتھ مضبوط کریں گے......... (القرآن)رہنما مسلم لیگ ن سید ع...
05/10/2025

سَنَشُدُّ عَضُدَكَ بِأَخِيك
‎ہم تیرے بھائیوں کے ذریعہ سے تیرا ہاتھ مضبوط کریں گے......... (القرآن)

رہنما مسلم لیگ ن سید علی بلال شاہ صاحب ، ینگ لیڈر سادات گروپ چناب کلب فیصل آباد نے اپنے تمام ساتھیوں سمیت میاں نعیم احمد، انشاءاللہ آنریری سیکرٹری چناب کلب 2025 کی مکمل ووٹ اینڈ سپورٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

چناب کلب کے ینگ ممبرز سید علی بلال شاہ سے بہت زیادہ انسیت رکھتے ہیں اور انہیں اپنا بڑا بھائی مانتے ہیں۔ ان کا یہ اثر و رسوخ بھی میاں نعیم احمد کی جیت میں انتہائی اہم کردار کا حامل ہو گا۔

Leader PMLN Syed Ali Bilal Shah, Young Leader Sadat Group Chenab Club Faisalabad along with his all colleagues; has announced full Vote and Support for Mian Naeem Ahmad, Candidate for Executive Member Chenab Club Election 2025-26

The young members of Chenab Club also have great regard for Syed Ali Bilal Shah Sahib and this influence + deep roots of Shah Sahib will play a vital role in victory of Mian Naeem Ahmed InshaAllah.

Address

CLUB ROAD, FAISALABAD.
Faisalabad
38000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chenab Club Faisalabad Elections posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share