Harf Zaad

Harf Zaad This page is to enhance the interest of people in literature and to increase the knowledge of litera

تازہ غزلتو جو روٹھے مری پُر سوگ فضا ہوتی ہےیہ بھی کیا طور ہے؟ تھوڑی تو وفا ہوتی ہےزندگی میں تو کبھی کھُل کے بھی جی لیتا ...
04/01/2024

تازہ غزل

تو جو روٹھے مری پُر سوگ فضا ہوتی ہے
یہ بھی کیا طور ہے؟ تھوڑی تو وفا ہوتی ہے
زندگی میں تو کبھی کھُل کے بھی جی لیتا ہوں
تب، کسی دوست کی جب سالگِرہ ہوتی ہے
میرا ہر لمحہ عبادت میں گزر جاتا ہے
دُور جاتے ہو تو پھر ساری قضا ہوتی ہے
جاؤ! اک روز تو آنا ہے پلٹ کر لیکن
پھر کہاں باقی کسی طور حیا ہوتی ہے
ایسی حالت میں نیا سال منایا ہے ابھی
ایک اک دن یہ غزہ میں جو عزا ہوتی ہے
یہ نیا سال مبارک ہو تمہیں لوگوں کو
میرے اندر تو قیامت سی بپا ہوتی ہے
مجھ کو تم کیا ہو تمہیں اب میں بتاؤں کیسے
جیسے بیمار کو محسوس شفا ہوتی ہے
مجھ کو محسن سے تو بھرپور شکایت ہوگی
بِن بتائے بھی محبت کی بقا ہوتی ہے؟

محسن عباس Mohsin Abbas

؂ایسی حالت میں نیا سال منایا ہے ابھی     ایک اک دن یہ غزہ میں جو عزا ہوتی ہے؂یہ نیا سال مبارک ہو تمہیں لوگوں کو     میرے...
02/01/2024

؂ایسی حالت میں نیا سال منایا ہے ابھی
ایک اک دن یہ غزہ میں جو عزا ہوتی ہے
؂یہ نیا سال مبارک ہو تمہیں لوگوں کو
میرے اندر تو قیامت سی بپا ہوتی ہے
محسن عباس
90 دن ہونے کو ہیں غزہ میں مسلسل بمباری کو! ہیروشیما اور ناگاساکی کا رونا رونے والی ورلڈ ہیومن رائٹس آرگنائزیشنز کہاں مر گئی ہیں؟ غزہ مکمل تباہ ہونے کے دہانے پر ہے😭💔
International Rescue Committee International Rescue Committee - UK Open Society Foundations International Committee of the Red Cross International Committee of the Red Cross Pakistan International Committee of the Red Cross Philippines International Committee of the Red Cross Lebanon International Committee of the Red Cross Myanmar International Committee of the Red Cross International Federation of Red Cross and Red Crescent Societies اليونيسف بالعربية - UNICEF in Arabic UNICEF Malawi Human rights Human Rights Campaign Why are all of you Silent on ?? Model United Nations
United Nations please play role in stopping the Ghaza-Israel war! MOIC - Model Organization Of Islamic Co-operation where are you? Why not taking any action. Almost 90 days of continuous bombing in Ghaza! why have stopped posting against this tyranny?

یہ بات بھی رازوں میں بھلا ہے کہ نہیں ہے؟امت سے محمد ص کو گِلہ ہے کہ نہیں ہے؟پوچھے یہ اگر اب بھی تو پھر حیف نہیں ہے؟توُ خ...
15/05/2023

یہ بات بھی رازوں میں بھلا ہے کہ نہیں ہے؟
امت سے محمد ص کو گِلہ ہے کہ نہیں ہے؟
پوچھے یہ اگر اب بھی تو پھر حیف نہیں ہے؟
توُ خود ہی گنہگار ہے، کیا ہے کہ نہیں ہے؟
کیا خوش تھی وہ تم سے کہ جو تھی جز وِ محمد ص؟
کیا اب بھی محمد ص کو گِلہ ہے کہ نہیں ہے؟
دُکھ تیرے بڑوں نے بھی دیا آلِ نبی ص کو
جو تُو نے دیا درد، دیا ہے کہ نہیں ہے؟
اُن لوگوں نے پہلو کو شکستہ کیا محسن
تربت کو مگر تُو نے کیا ہے کہ نہیں ہے

✏️محسن عباس✏️

یا زہرا (س) پرسہ قبول فرمائیں 🤲😭🙏

میں دِل سے چاہتا ہوں کہ وہ رُوبرُو نہ ہومیں چُپ رہوں، وہ رو پڑے اور گُفتگو نہ ہواب سے تو ضبطِ عِشق بھی کچھ اِس طرح سے ہو...
29/11/2022

میں دِل سے چاہتا ہوں کہ وہ رُوبرُو نہ ہو
میں چُپ رہوں، وہ رو پڑے اور گُفتگو نہ ہو
اب سے تو ضبطِ عِشق بھی کچھ اِس طرح سے ہو
معشوق سے وصال کی بھی آرزو نہ ہو
اور خیر ہو تمہارے سبھی خیرخواہوں کی
برباد حال میرا بھی کوئی عدو نہ ہو
جتنا 'میں' شہرِ یار میں نیلام ہو گیا
اتنا بے آبرو بھی کوئی خوب رُو نہ ہو
اُس حُسنِ بے مثال کا اب بھی ہوں معترف
بس خوف ہے کہ چرچہ کہیں کُو بہ کُو نہ ہو
محسن یہی دعا ہے کہ اب جو بھی ہو مگر
آنکھوں سے بہتا اشک کبھی آبجو نہ ہو
محسن عباس🌼🍂

21/08/2022

پروردگارا! ہمارا تعلق حُسین علیہ السلام سے ہے یزید سے نہیں🙏❤🖤

آج پھر سے اِس پیج پر عصرِ حاضر کے شعرا کے تعارفی سلسلے کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ آج کے ہمارے شاعر ہیں جناب ریحان زائر صاح...
21/08/2022

آج پھر سے اِس پیج پر عصرِ حاضر کے شعرا کے تعارفی سلسلے کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔
آج کے ہمارے شاعر ہیں جناب ریحان زائر صاحب۔ آپ کا تعلق پنجاب کے شہر گوجرہ سے ہے۔ آپ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں بی ایس انگلش لٹریچر کے طالبعلم ہی۔ آپ نے ملک بھر کے ادبی مقابلہ جات میں سے چالیس سے زائد مقابلے اپنے نام کیے اور ابھی حال ہی میں آپ کو گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے اُس رائٹرز کلب کا صدر منتخب کیا گیا ہے جسکا آپ نے ملک بھر میں نام روشن کیا۔
ریحان زائر صاحب کی ایک غزل پیشِ خدمت ہے:

دو چار ہی ٹوٹے ہیں ابھی خواب ہمارے
بیکار سمجھ بیٹھے ہیں احباب ہمارے

مہتاب سے سیکھا ہے بھٹکنے کا سلیقہ
یہ رات بتا سکتی ہے آداب ہمارے

وہ کھل کے سِمٹ جاتی ہے بانہوں میں ہماری
اِس ڈر سے کھنچے رہتے ہیں اعصاب ہمارے

مہتاب کہاں جائے گا دریا سے نکل کر
بن جائیں اگر نقش سرِ آب ہمارے

جس شوق سے پڑھتا ہے سلیبس کی کتابیں
کھل جائیں گے اُس دل پہ کبھی باب ہمارے

اِس طرح بکھرتے ہیں سبھی چاہنے والے
پھولوں سے بھرے رہتے ہیں تالاب ہمارے

زائر کوئی پڑھ پاتا نہیں ٹھیک سے ہم کو
یہ کون بدل جاتا ہے اعراب ہمارے

ریحان زائر

25/06/2022

آج عصرِ حاضر کے شعرا کے اِس تعارفی سلسلے کے چھٹے شاعر جناب حسین فرید کا تعارف کروایا جا رہا ہے۔آپ یونیورسٹی آف ایجوکیشن ملتان کیمپس سے انگلش لٹریچر میں گریجویشن کے بعد یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب لاہور سے ایم فِل انگلش لٹریچر کر رہے ہیں۔آپ نے آپ نے لِٹریری اینڈ ڈیبیٹنگ سوسائٹی UELDS ملتان کیمپس کی بنیاد رکھی اور صدر بھی رہے۔ آپ کا تعلق پنجاب کے ضلع خانیوال کے شہر تلمبہ سے ہے۔ آپ شاعری کے ساتھ ساتھ ڈیبیٹنگ اور کمپیرنگ کے حولے سے ملک بھر میں جانے جاتے ہیں۔
Hussain Farid 🍂

آج عصر حاضر کے شعرا کے اِس تعارفی سلسلے کے پانچویں اور شاعری میں دراز قد رکھنے والے شاعر بھائی آصف علی کا تعارف کروایا ج...
18/06/2022

آج عصر حاضر کے شعرا کے اِس تعارفی سلسلے کے پانچویں اور شاعری میں دراز قد رکھنے والے شاعر بھائی آصف علی کا تعارف کروایا جارہا ہے۔ آپ ملک بھر میں شاعری مقابلوں کے فاتح ٹھہر چُکے ہیں۔ ابھی حال ہی میں آپ ہائیر ایجوکیشن کمیشن Higher Education Commission, Pakistan کی طرف سے منعقدہ ایوینٹ انڈیپینڈینس ڈے پوئٹری کمپیٹیشن کے فاتح قرار پائے ہیں۔ آپ کا تعلق صوبہ پنجاب کے شہر تونسہ شریف سے ہے اور آپ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں اردو ڈیپارٹمنٹ کے طالب علم ہیں۔

غزل

جب کبھی نقل مکانی کی طرف جاتے ہیں
پھول بہتے ہوئے پانی کی طرف جاتے ہیں

وہ کسی اور فسانے سے صدا دیتا ہے
ہم کسی اور کہانی کی طرف جاتے ہیں

اتنی جلدی بھی سپاہی نہیں سونے والے
تین بج جائیں تو رانی کی طرف جاتے ہیں

ایک تصویر نگاہوں سے عیاں ہوتی ہے
جب خدو خال جوانی کی طرف جاتے ہیں

مسندِ صبر پہ اک عمر سے بیٹھے ہوئے ہم
اب کہاں اشک فشانی کی طرف جاتے ہیں

اس قدر ہجر کا عالم ہے کہ اس شہر کے لوگ
شام ڈھلتے ہی نشانی کی طرف جاتے ہیں

ڈگمگاتے ہوئے , رستوں پہ کئی بادہ خرام
ٹھیک سے ٹھیک روانی کی طرف جاتے ہیں

آصف علی

آج جِس شاعر کا تعارف کروایا جا رہا ہے اگر اُنہیں برِ صغیر پاک و ہِند اور جہاں جہاں اُردو بولی اور سمجھی جاتی ہے وہاں کے ...
11/06/2022

آج جِس شاعر کا تعارف کروایا جا رہا ہے اگر اُنہیں برِ صغیر پاک و ہِند اور جہاں جہاں اُردو بولی اور سمجھی جاتی ہے وہاں کے چوٹی کے نوجوان شعرا میں سرِ فہرست کہا جائے تو ہرگز مبالغہ آرائی نہ ہوگی، جی ہاں آج شعرائے عصرِ حاضر کے اِس تعارفی سلسلے کا حصہ ہیں سید مُقیل بخاری۔آپکا تعلق فیصل آباد سے ہے اور آپ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں شعبہ بائیو کیمسٹری کے طالبعلم ہیں۔

غزل:

مجھ كو معلوم ہے کس موڑ پہ کب کیا ہوگا
سو مرے واسطے دنیا میں عجب کیا ہوگا

وہ مجھے چوم کے اس طور سے بچھڑا ہے کہ میں
سوچ میں گم ہوں بچھڑنے کا سبب کیا ہوگا

وہ اگر شادماں ہو بھی تو ذرا ہنستی نہیں
یہ اگر اس کی خوشی ہے تو غضب کیا ہوگا

سو نئے زاویے کھلتے ہیں سفر میں مجھ پر
ہر قدم بڑھتا تجسس ہے کہ اب کیا ہوگا

میں ترے دھیان میں رہتے بھی اگر قہر میں ہوں
تو فراموش مجھے کردے گا جب، کیا ہوگا؟

مُقیل بخاری

عصرِ حاضر کے شعرا کے تعارفی سلسلے کو آگے بڑھانے کے لیے آج اس سلسلے کے تیسرے شاعر مدثر عباس خان صاحب کو آپ سے متعارف کروا...
04/06/2022

عصرِ حاضر کے شعرا کے تعارفی سلسلے کو آگے بڑھانے کے لیے آج اس سلسلے کے تیسرے شاعر مدثر عباس خان صاحب کو آپ سے متعارف کروایا جا رہا ہے۔ آپ کا تعلق صوبہ پنجاب کے شہر میاں چنوں سے ہے۔ آپ نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد سے کیمسٹری میں ایم فِل کر رکھا ہے اور ادبی سرگرمیوں کے حوالے سے ملک بھر میں جانے جاتے ہیں۔ آپ نے رائٹرز کلب جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کی بنیاد رکھی اور کلب کی صدارت کے فرائض بھی انجام دیتے رہے۔ یاد رہے یہ وہی رائٹرز کلب ہے جس نے ملک بھر کی جامعات میں ہونے والے ادبی مقابلوں میں اپنا لوہا منوایا ہے۔ آج کل بھی آپ منظوم لائلپور اور حلقہ اربابِ ذوق میں ادبی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
مدثر عباس خان کی غزل پیشِ خِدمت ہے:

سانحے وقت نے رکھے ہیں کہاں دیکھتے ہیں
ہم غزالوں کی طرح ریگِ رواں دیکھتے ہیں

خواہشوں نے سبھی آداب بھلا رکھے ہیں
ٹوٹ پڑتے ہیں جہاں پارہِ ناں دیکھتے ہیں

ایک لمحے میں مقید ہوا صدیوں کا سفر
اس کو حیرت سے زماں اور مکاں دیکھتے ہیں

ایک دیوار میں دروازے کی خواہش ہے ہمیں
ایک زنداں نظر آتا ہے جہاں دیکھتے ہیں

ہم وہ مجذوبِ زمانہ ہیں کہ جس حال میں ہوں
وسعتِ چشم سے آگے کا سماں دیکھتے ہیں

آگہی باعثِ آزار ہے لیکن پھر بھی
جس جگہ حکم ہو دیکھو تو وہاں دیکھتے ہیں

کارِ دنیا سے ہمیں پہلے نمٹ لینے دے
ایسی عجلت بھی ہے کیا, بعد ازاں دیکھتے ہیں
Writers Club GCUF, Manzoom منظوم,
@حلقہ ارباب ذوق لائلپور

Address

Dunyapur

Telephone

+923156639840

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Harf Zaad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Establishment

Send a message to Harf Zaad:

Share