Entertainment video

Entertainment video Hi everyone you will find all type of entertainment videos on my channel. So, Like and share

19/03/2025

ARY News Urdu

اصحب کہف کون ہیں۔؟آج سے تقریباً 2 ہزار سال پہلے ملکِ رُوم کے شہر "اُفسُوس" میں ایک ظالم بادشاہ دَقیانُوس کی حکومت تھی۔جو...
07/12/2023

اصحب کہف کون ہیں۔؟

آج سے تقریباً 2 ہزار سال پہلے ملکِ رُوم کے شہر "اُفسُوس" میں ایک ظالم بادشاہ دَقیانُوس کی حکومت تھی۔
جو شخص بُتوں کی پُوجا نہ کرتا اسے قتل کروا دیتا۔
ایک دن اِیمان والوں کے قتل کا مَنظر دیکھنے کے لئے چند نوجوان آئے، اللّٰه عزوجل نے اُن کی آنکھوں سے پَردے ہٹا دیئے تو اُنہوں نے دیکھا کہ جس مومن کو بھی قتل کیا جاتا فرشتے آسمان سے اُترتے اور اُس کی رُوح کو اپنے ساتھ لے جاتے، یہ اِیمان اَفروز مَنظر دیکھ کر وہ سب نوجوان ایمان لے آئے۔

تین_دن کی_مہلت: بادشاہ دَقیانُوس کو سفر پر جاتے ہوئے اِس بات کا عِلم ہوا، تو اُس نے اُنہیں 3 دن کی مہلت دی کہ میرے واپس آنے تک ایمان سے پِھر جاؤ ورنہ تمہیں قتل کر دیا جائے گا۔
تیسرے دن یہ صاحبِ ایمان نوجوان کچھ مال لے کر رات کے وقت شہر سے رُخصت ہو گئے
راستے میں اُنہیں اپنے خاندان کی بکریاں چَرانے والا ایک چَرواہا ملا، جسے اُنہوں نے اپنا ماجرا بیان کیا اور اسے بھی اِیمان کی دعوت دی، چَرواہے نے اِیمان قبول کیا اور اُن کے ساتھ شامل ہو گیا
چَرواہے کا رَکھوالی کرنے والا کُتّا بھی ساتھ ہی چل پڑا، یہ سب سفر کرتے کرتے صُبح کے وقت شہر سے تقریباً 6 میل دُور ایک غار میں پہنچے اور کھانا کھا کر سو گئے، یہی وجہ ہے کہ انہیں اَصحَابِ کَہف یعنی غار والے کہا جاتا ہے۔

غار_بند_کر_دیا بادشاہ دَقیانُوس کو سفر سے واپسی پر اَصحَابِ کہف کے غار میں پَناہ لینے کا پتہ چلا، تو اُس نے غار کے مُنہ پر دیوار بنوا دی، تاکہ وہ بھوک اور پیاس کی وجہ سے یہیں اِنتقال کر جائیں اور یہی غار اُن کی قَبر بن جائے۔
جس حکومتی مُلازِم کو یہ کام دیا گیا، اُس نے اَصحَابِ کہف کے نام، تعداد اور اِن کا پورا واقعہ عُمدہ قسم کے سِیسہ (ایک سیاہی مائل نیلے رنگ کی دھات جس سے بندوق کی گولیاں اور چھرے وغیرہ بنائے جاتے ہیں

۔ فیروز اللغات، ص874) سے بَنی تختی پر لکھوایا اور اُسے تانبے کے ایک صندوق میں بند کر کے دیوار کی بُنیادوں میں رکھوا دیا۔

اَصحَابِ کَہف (تقریباً)350 سال تک مکمل سوئے رہے، اِس دوران کسی بھی آواز کے سَبب ایک لمحے کیلئے بھی بیدار نہ ہوئے

۔ اس عرصے میں کئی بادشاہ آئے اور گئے، یہاں تک کہ ایک نیک دل بادشاہ بَیدَرُوس کی حکومت آگئی ، اِس کے زمانے میں کئی فتنے اٹھے، جن میں سے ایک یہ بھی تھا کہ مرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہونے اور قیامت آنے کا کچھ لوگ انکار کرنے لگے تھے،

بَیدَرُوس نے یہ حالت دیکھ کر بارگاہِ الٰہی میں فریاد کی
یا اللّٰه عزوجل! کوئی ایسی نشانی ظاہر فرما جس سے لوگوں کو مرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہونے اور قیامت آنے کا یقین ہو۔ چنانچہ اللّٰه عزوجل نے بادشاہ کی دُعا یوں قبول فرمائی کہ ایک چَرواہے نے اپنی بکریوں کے آرام کے لئے اُس غار کو چُنا اور لوگوں کے ساتھ مل کر غار کے منہ پر بنی دیوار کو گرا دیا،

دیوار گرتے ہی لوگوں پر ایسی ہیبت طاری ہوئی کہ سب وہاں سے بھاگ کھڑے ہوئے۔

دیوار گرنے کے بعد اَصحَابِ کَھْف بیدار ہو گئے، حالت ایسی تھی جیسے ایک رات سوئے ہوں، چہرے ترو تازہ اور کپڑے بالکل صاف ستھرے تھے،
نیز اُن کا کُتّا غار کے کنارے کلائیاں پھیلائے لیٹا تھا۔ اَصحَابِ کَہف صبح کے وقت سوئے تھے اور جب اٹھے تو سورج ڈوبنے میں کچھ وقت باقی تھا۔ انہوں نے نماز ادا کی اور اپنے ساتھی یَمْلیْخا کو کھانا لانے کیلئے بھیجا۔ یملیخا ایک تندور والے کی دُکان پر گئے اور کھانا خریدنے کے لئے دَقیانُوسی دور کا سِکّہ دیا،

صدیوں پُرانا سِکّہ دیکھ کر بازار والے سمجھے کہ اِن کے ہاتھ کوئی پُرانا خزانہ آگیا ہے، وہ یملیخا کو حاکم کے پاس لے گئے، اُس نے پوچھا: خزانہ کہاں ہے؟ یملیخا بولے: یہ خزانہ نہیں ہمارا اپنا پیسا ہے، حاکم کہنے لگا: یہ کیسے ممکن ہے! یہ سِکّہ 300 سال پُرانا ہے، ہم نے تو کبھی یہ سِکّہ نہیں دیکھا
، یملیخا بولے: دَقیانُوس بادشاہ کا کیا حال ہے؟

حاکم بولا: آج کل اِس نام کا کوئی بادشاہ نہیں ہے، سینکڑوں سال پہلے اِس نام کا ایک کافر بادشاہ گزرا ہے یملیخا نے کہا: کل ہی تو ہم دقیانوس سے اپنی جان بچا کر غار میں چھپے تھے آئیے! میں آپ کو اپنے ساتھیوں سے ملواتا ہوں۔

حاکم اور کئی لوگ غار کی طرف چل پڑے، غار میں موجود اصحاب نے جب لوگوں کی آواز سنی تو سمجھے کہ یملیخا پکڑے گئے ہیں اور دقیانوسی فوج اِنہیں بھی پکڑنے آرہی ہے

، یملیخا نے غار میں پہنچ کر ساتھیوں کو سارا ماجرا بتایا، حاکم نے غار کے کنارے صندوق دیکھا تو اُسے کھلوایا، اندر سے تختی ملی جس پر اَصحَابِ کَہف کا حال لکھا تھا
حاکم نے یہ خبر بادشاہ بَیدَرُوس تک پہنچائی، وہ بھی آگیا اور اُس نے اَصحَابِ کَہف کا حال دیکھ کر سجدہ شکر کیا کہ اللّٰه عزوجل نے مرنے کے بعد زندہ ہونے اور قیامت کا یقین دلانے کے لئے نشانی عطا فرمائی۔

: اِس کے بعد اَصحَابِ کَہف غار میں آکر سو گئے اور اُن کی روح قبض کر لی گئی

بہاولپور چڑیا گھر ( شیرباغ ) شہری کی ہلاکت کا معاملہ !! تفصیلات : چڑیا گھر شیر باغ ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف علی عثمان بخ...
06/12/2023

بہاولپور چڑیا گھر ( شیرباغ ) شہری کی ہلاکت کا معاملہ !!
تفصیلات :
چڑیا گھر شیر باغ ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف علی عثمان بخاری اور سپروائزر کلیم سرفراز کے مطابق آج صبح 10/11 بجے کے قریب صفائی کا عملہ جب ٹائیگرز پنجرے کی صفائی کے لئے گیا تو ٹائیگرز کے کمرے میں ایک شخص کی چیڑ پھاڑ کی ہوئی لاش نظر آئی جس کی فوری اطلاع ہمیں دی گئی، ہم نے بہاولپور انتظامیہ، کو آگاہ کیا ـ
علی عثمان بخاری کے مطابق شام کو چڑیا گھر بند کرتے ہوئے تمام وزیٹرز کو باہر نکال کر دروازے لاک کر دئے جاتے ہیں ـ
پانچ افراد سپروائزر کی زیر نگارنی رات کو ڈیوٹی پر مامور ہوتے ہیں جبکہ چڑیا گھر کی دیوار یا جنگلہ بھی ٹوٹا ہوا نہیں ہے ـ
ذاتی مشاہدہ
کھائی ہوئی لاش کو دیکھنے سے پتا چلتا ہے کہ یہ شخص رات کے پہلے پہر ٹائیگرز کی درندگی کا شکار ہوا ہے ـ
مذکورہ شخص نے جو لباس پہنا ہوا ہے وہ واجبی سا تھا، جیب میں چڑیا گھر کا ٹکٹ، رقم یا شناختی کارڈ سمیت کچھ نہیں تھا ـ
غالب امکان یہ ہو سکتا ہے کہ مزکورہ شخص چڑیا گھر بند ہونے کے وقت چڑیا گھر میں موجود تھا، لیکن بغیر ٹکٹ داخل کیسے ہوا؟
چڑیا گھر کے سی سی ٹی وی کیمرہ صرف داخلی گیٹ پر لگے ہیں، جن سے اس شخص کی شناخت بہت مُشکل ہے ـ
اس شخص کی شناخت ابھی تک نہیں ہوسکی، کئی سوالات تحقیق کے بعد ہی سامنے آسکتے ہیں کہ یہ شخص شیر باغ میں کب اور کیسے داخل ہوا ـ
ٹائیگرز کے کمرے کے اُپر چڑھنے کے لئے عقب میں سیڑھی لگی ہوئی ہے کیا وہ شخص اس سیڑھی سے اُپر چڑھا اور پھر کسی وجہ سے ٹائیگرز کے پنجرے میں گِر گیا؟
مزکورہ شخص کا ذہنی توازن درست تھا؟
ڈیوٹی پر موجود عملہ اس شخص کی چیخ و پُکار کیوں سُن نہ سکا؟ ـ
جب یہ سوال چڑیا گھر کے عملہ سے کیا گیا کہ عمومی طور پر شیر/ٹائیگرز کو رات کے وقت کمرے میں بند کر دیا جاتا ہے تو یہ ٹائیگرز کھلے کیسے رہے؟
جس کے جواب میں عملہ نے بتایا کہ اس پنجرے /کمرے میں کُل چار شیر اور شیرنی ہیں، شیرنی نے بچے دئے ہوئے تھے، تو بچوں کے تحفظ کے لئے صبح کے وقت بچوں اور شیرنی کو کمرے میں بند کر دیا جاتا ہے جبکہ رات کو ٹائیگرز کمرے میں بند جبکہ شیرنی اور بچوں کو آزادی ہوتی ہے کہ وہ دوسرے کمرے میں یا باہر جنگلے کی حدود میں رہیں ـ
ہلاک ہونے والے شخص کو باہر جنگلے کے اندر سے شیرنیاں کھینچ کر کمرے میں لے گئیں تھی اُسکی ادھ کھائی لاش کمرے ہی سے ملی ہے ـ
تمام سوالوں کے جواب تحقیقاتی کمیٹی کے بعد ہی مل سکتے ہیں جو کمشنر بہاولپور نے تشکیل دے دی ہے، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی نوٹس لے لیا ہے ـ
کمیٹی کے سربراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) بہاولپور ہیں ـ
ہیڈ آف فارنزکس سائنس ڈیپارٹمنٹ QAMC بہاولپور(رکن)
کنزرویٹر فاریسٹ، بہاولپور(رکن)
انچارج، پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی، بہاولپور(رکن)
ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو 1122 بہاولپور(رکن)
انچارج کرائم سین انویسٹی گیشن (پنجاب پولیس) بہاولپور(رکن)
‏تحقیقات میں چڑیا گھر کے انتظام کی بنیادی وجوہات/اسباب کے ساتھ ساتھ غلطیوں کی نشاندہی کرنا۔
مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کے لیے سفارشات پیش کرنا۔
کمیٹی 24 گھنٹے کے اندر ابتدائی رپورٹ اور 07 دنوں میں تفصیلی رپورٹ کمشنر بہاولپور ڈویژن کو پیش کرے گی۔
تحریر: وسیم اقبال

30/11/2023

عام آدمی کا باشعور ہو جانا,
ہر معاشرے کی اَشرافیہ کے لیے موت کا پیغام ہوتا ہے.

27/11/2023

پاکستان دنیا کا واحد ملک ھے جہاں مارکیٹیں اور شاپنگ مالز , سکول ، کالج سموگ اور صنعتی یونٹ آکسیجن پیدا کرتے ھیں ۔

19/11/2023

مختلف بیویاں اپنے شوہروں سے لڑتی ہوئیں۔... 😜😜😜🙈🙈😂😂
پائلٹ کی بیوی:
زیادہ مت اُڑو ! سمجھے ؟.
ٹیچر کی بیوی:
مجھے مت سکھاؤ ! یہ اسکول نہیں۔
ڈینٹسٹ کی بیوی:
دانت توڑ کر ہاتھ میں دے دوں گی.
حکیم کی بیوی:
نبض دیکھے بغیر طبیعت درست کر دوں گی.
ڈاکٹر کی بیوی:
تمہارا الٹرا ساؤنڈ تو میں ابھی کرتی ہوں۔
فوجی کی بیوی:
تم اپنے آپ کو بڑی توپ چیز سمجھتے ہو.
شاعر کی بیوی:
تمہاری ایسی تقطیع کروں گی کہ ساری بحریں اور نہریں بھول جاؤ گے.
ایم بی اے کی بیوی:
مائنڈ یور اون بزنس۔
وکیل کی بیوی:
تیرا فیصلہ تو میں کرتی ہوں.
ڈرائیور کی بیوی:
گئیر لگا اور نکل یہاں سے.
پولیس مین کی بیوی:
ایسی چھترول کرواؤنگی کہ نانی یاد آجائیگی.
اور مولوی کی بیوی:
ابھی پڑھتی ہوں ختم تمہارا😂😂😂😄😆😆😆😆

یہ ہیں وہ بہادر باپ کے  بہادر بیٹے جنھوں نے قیمتی جانیں بھی بچائیں اور ایک اور ایٹمی ملک کی عزت بھی بچائی اللہ انھیں تاد...
23/08/2023

یہ ہیں وہ بہادر باپ کے بہادر بیٹے جنھوں نے قیمتی جانیں بھی بچائیں اور ایک اور ایٹمی ملک کی عزت بھی بچائی اللہ انھیں تادیر سلامت رکھے اور مزید ہمت اور استقامت عطا فرمائے

I have reached 100 followers! Thank you for your continued support. I could not have done it without each of you. 🙏🤗🎉
10/04/2023

I have reached 100 followers! Thank you for your continued support. I could not have done it without each of you. 🙏🤗🎉

💞انوار کبریا کا نظارہ علی علی                   اہل نظر کی آنکھ کا تارا علی علی🌺جتنی بھی مشکلیں پڑی آسان ہوگئ           ...
05/02/2023

💞انوار کبریا کا نظارہ علی علی
اہل نظر کی آنکھ کا تارا علی علی

🌺جتنی بھی مشکلیں پڑی آسان ہوگئ
میں نے کبھی جو رو کے پکارا علی علی

💞دنیا میں سب سے اعلی گھرانے کے نور ہو
اس واسطے ھے نام تمہارا علی علی

🌺اعظم یہ مغفرت کی سند ھے ہمارے پاس
ہم ہیں علی کے اور ہمارا علی علی

💐رضی اللّٰه تعالیٰ عنہ

15/10/2022

مانگی ہوئی
توجہ
عزِت نفس
کی توہین ہوتی ہے

“ہِچ بدیں نگاھے مئے مہلبیں ڈگارانی کِسمت ءَ نہ بجینیت”BALOCHISTAN ✨Churbandan, Pasni, Balochistan
05/09/2022

“ہِچ بدیں نگاھے مئے مہلبیں ڈگارانی کِسمت ءَ نہ بجینیت”

BALOCHISTAN ✨

Churbandan, Pasni, Balochistan

Address

Madel Town
Dipalpur

Telephone

+923413726183

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Entertainment video posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Establishment

Send a message to Entertainment video:

Share