D i khan Newz

D i khan Newz اسلام آعلیکم
رابطہ مینجر پر کریں
my dream is 1k followers
فالو کرنے کا شکریہ شکریہ ❤️

15/02/2026

کیا یہ سچھ ہے کہ مفتی محمود ہسپتال میں 24 گھنٹے کتے نظر آتے ہیں

15/02/2026

مفتی محمود ہسپتال میں کتوں کا راج اور انتظامیہ خاموش

افسوسناک خبر 😭 پشاور کے علاقے تاج آباد میں نمازِ جمعہ کے بعد نامعلوم لوگوں کی فائرنگ سے معروف عالم دین مولوی/شیخ عزت الل...
28/11/2025

افسوسناک خبر 😭
پشاور کے علاقے تاج آباد میں نمازِ جمعہ کے بعد نامعلوم لوگوں کی فائرنگ سے معروف عالم دین مولوی/شیخ عزت اللہ شہید ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق شہید ہونے والے عالم دین مدرسہ عصریہ بورڈ بازار سے وابستہ تھے، جبکہ وہ حیات آباد فیز ٹو میں یتیم بچوں کی کفالت کا بیڑا بھی اٹھائے ہوئے تھے

منگولیا کے اونون دریا کے قریب ممکنہ چنگیز خان کی قبر کی حیرت انگیز دریافتمنگولیا کے صوبہ خنتی میں اونون دریا کے کنارے کھ...
26/11/2025

منگولیا کے اونون دریا کے قریب ممکنہ چنگیز خان کی قبر کی حیرت انگیز دریافت

منگولیا کے صوبہ خنتی میں اونون دریا کے کنارے کھدائی کے دوران ایک ایسا انکشاف ہوا جس نے پوری علمی دنیا کو ہلا کر رکھ دیا۔ تعمیراتی کارکنوں نے یہاں انسانی ڈھانچوں کے ایک بڑے اجتماعی قبرستان اور پتھروں سے بنی ایک قدیم ساخت کا پتا لگایا۔ فورنزک اور ماہرینِ آثار قدیمہ کو بلایا گیا تو معلوم ہوا کہ یہ جگہ شاید تیرہویں صدی کی ایک شاہی قبر ہے
اور امکان یہ بھی ہے کہ یہی چنگیز خان کی آخری آرام گاہ ہو۔
بیجنگ یونیورسٹی کے اسکالرز نے تحقیق کے بعد بتایا کہ اس قبر میں موجود 68 انسانی ڈھانچے غالباً ان مزدوروں کے ہیں جنہوں نے اس عظیم الشان مقبرے کی تعمیر میں حصہ لیا، اور بعد ازاں راز محفوظ رکھنے کے لیے انہیں بھی اسی جگہ دفن کر دیا گیا۔ حیران کن طور پر قبر سے بارہ گھوڑوں کی باقیات بھی برآمد ہوئیں
جو منگول روایات کے مطابق قائد کے ساتھ آخرت کا سفر طے کرنے کے لیے قربان کیے گئے تھے۔
ماہرین کے مطابق اس قبر کی اشیا شدید ٹوٹی پھوٹی حالت میں ملیں، جس کی وجہ یہ ہے کہ صدیوں تک یہ مقام دریا کے بہاؤ کے نیچے دبا رہا، یہاں تک کہ اٹھارویں صدی میں اونون دریا کا رخ تبدیل ہوا اور یہ راز زمین میں چھپا رہ گیا۔
قبر سے ایک قد آور مرد اور سولہ خواتین کے ڈھانچے بھی ملے، ساتھ ہی سونے چاندی کے بے شمار خزانے اور سکّے بھی دریافت ہوئے۔ مؤرخین کا ماننا ہے کہ یہ خواتین غالباً اس عظیم سردار کی بیویاں اور کنیزیں تھیں جنہیں روایت کے مطابق اس کے ساتھ دفن کیا گیا۔
اتنی بڑی تعداد میں دفن شدہ افراد اور شاہی خزانے سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ قبر کسی بہت طاقتور منگول سردار کی ہے۔ سائنسی تجزیے سے معلوم ہوا کہ مرد کا انتقال 60 سے 75 سال کی عمر میں 1215 سے 1235 عیسوی کے درمیان ہوا
یہ وہی دور ہے جب چنگیز خان دنیا کو فتح کر رہا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ محققین اس قبر کو ممکنہ طور پر چنگیز خان کی اصل قبر قرار دے رہے ہیں۔
اگر یہ دریافت ثابت ہو گئی، تو یہ آرکیالوجی کی دنیا کا سب سے بڑا انقلاب ہوگی۔ چنگیز خان، جس کا اصل نام تیموجن تھا، نہ صرف منگول قبائل کو متحد کرنے والا عظیم رہنما تھا بلکہ اس نے دنیا کی سب سے بڑی زمینی سلطنت کی بنیاد رکھی۔ اس کی مہمات نے ایشیا اور یورپ کی تاریخ ہمیشہ کے لیے بدل دی۔
اس کی میراث میں سلک روٹ کا فروغ بھی شامل ہے وہ عظیم تجارتی و ثقافتی راستہ جس نے مشرق و مغرب کو جوڑ دیا۔ حیرت انگیز طور پر جدید تحقیق یہ بتاتی ہے کہ آج دنیا میں ہر 200 میں سے ایک شخص براہِ راست چنگیز خان کی نسل سے ہے، اور صرف منگولیا میں تقریباً دو لاکھ افراد اس کے نسلی وارث سمجھے جاتے ہیں۔
یہ دریافت نہ صرف تاریخ کا ایک گمشدہ باب کھولتی ہے بلکہ اس لیجنڈری حکمران کی عظمت کو ایک نئی روشنی میں سامنے لاتی ہے ایک ایسا شخص جس نے جنگوں، سیاست ثقافت، تجارت اور حتیٰ کہ جینیاتی تاریخ تک کو بدل کر رکھ دیا۔
https://www.facebook.com/share/14QLBpaDhbY/
بروقت اچھی اور معیاری معلومات اور تازہ ترین خبروں کے لیے میری آئی ڈی فالو کریں اوپر دیے گئے لنک پر کلک کریں اور فالو کے بٹن کو دبائیں شکریہ
#تاریخ #کھدائی

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! SA Shirazi Azhar, Muhammad Mehtab, S Khan S Khan, Muhamma...
26/11/2025

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! SA Shirazi Azhar, Muhammad Mehtab, S Khan S Khan, Muhammad Shoaib, Umar Khan, Raza Panialvi, Abbas Ali, Naseem Jani, Syed Waqar Shah Panialvi

25/11/2025

ڈکیتی واردات تین مسلح افراد نے اسد پلازہ بالمقابل سکول نمبر 4 میں واقع نیووطن موبائلز شاپ کے مالک کو لوٹ لیا ڈکیت چھ لاکھ پچاس ہزار روپے نقدی اور نئے موبائل فون چھین کر فرار

افسوسناک خبر 😭 درازنده قیمت خان شیرانی ولد سید گل، گاؤں سپینہ تنگی، ابوظبی میں ایک روڈ حادثے میں وفات پا گئے۔ مرحوم کی ن...
25/11/2025

افسوسناک خبر 😭
درازنده قیمت خان شیرانی ولد سید گل، گاؤں سپینہ تنگی، ابوظبی میں ایک روڈ حادثے میں وفات پا گئے۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ کل دوپہر 1 بجے اپنے آبائی گاؤں سپینہ تنگی میں ادا کی جائے گی۔

‏شیرنی جن لمبے نوکیلے دانتوں سے اپنا تین سو کلو کا شکار کرتی ہے اُنہی دانتوں سے اپنے بچے کو بغیر خراش کے محفوظ جگہ پر مُ...
25/11/2025

‏شیرنی جن لمبے نوکیلے دانتوں سے اپنا تین سو کلو کا شکار کرتی ہے اُنہی دانتوں سے اپنے بچے کو بغیر خراش کے محفوظ جگہ پر مُنتقل کرتی ہے

تقدیر بھی جب آپ کو گردن سے دبوچ لے تو کُچھ دیر صبر سے کام لیجیئے گا ہوسکتا ہے وہ آپ کو خطرے سے نکال کر کسی محفوظ مقام پر لے جا رہی ہو

ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے شہر بھر میں ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے سلسلے میں عوام الناس اور تاجران کیلئے آ...
24/11/2025

ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے شہر بھر میں ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے سلسلے میں عوام الناس اور تاجران کیلئے آگاہی پیغام جاری

كُلُّ نَفْسٍ ذَائِقَةُ الْمَوْتِ ☝️سعودی عرب میں اگلے چند برسوں میں جدہ ٹاور مکمل ہونے جا رہا ہے، جو اپنی 1 کلومیٹر بلند...
24/11/2025

كُلُّ نَفْسٍ ذَائِقَةُ الْمَوْتِ ☝️
سعودی عرب میں اگلے چند برسوں میں جدہ ٹاور مکمل ہونے جا رہا ہے، جو اپنی 1 کلومیٹر بلندی کے ساتھ دنیا کی بلند ترین عمارت بن کر برج خلیفہ کو پیچھے چھوڑ دے گا 🌍🏙️
اور بات یہیں ختم نہیں ہوتی—اس کے بعد سعودی عرب ہی میں Rises Tower کی تعمیر شروع ہو رہی ہے، جس کی بلندی جدہ ٹاور سے بھی دوگنی ہوگی 🚀🏗️

یہ سب دیکھ کر دل بالکل اسی پیش گوئی کی طرف جاتا ہے جسے ہمارے پیارے آقا ﷺ نے 1400 سال پہلے بیان فرمایا تھا:
"قیامت اس وقت تک نہیں آئے گی جب تک تم عرب کے ننگے پاؤں، ننگے بدن والے چرواہوں کو دیکھو گے کہ وہ اونچی اونچی عمارتیں بنانے میں فخر اور مقابلہ کریں گے۔" 🕌📖

یقین سے کہا جا سکتا ہے کہ ہم زمانۂ آخر کے قریب ترین دور میں ہیں…
اللّٰہ ہمیں فتنوں کے اس دور میں ایمان والی زندگی اور ایمان ہی کی موت نصیب فرمائے۔ آمین ثم آمین 🤲✨

ڈیرہ اسماعیل خان کے گنجان آباد علاقے گرڈ روڈ پر نامعلوم چوروں نے ایک بڑی واردات کرتے ہوئے ریٹائرڈ یو بی ایل منیجر کے گھر...
24/11/2025

ڈیرہ اسماعیل خان کے گنجان آباد علاقے گرڈ روڈ پر نامعلوم چوروں نے ایک بڑی واردات کرتے ہوئے ریٹائرڈ یو بی ایل منیجر کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان چوری کر لیا ہے۔
* : حاجی محمد رمضان کروڑی ولد حاجی اللہ بخش کروڑی، سکنہ گلی محمد بن قاسم سٹریٹ بالمقابل گرڈ سٹیشن، شیخ یوسف روڈ کے گھر میں چوری کی بڑی واردات کی گئی۔
* واردات کی تفصیلات کے مطابق: حاجی محمد رمضان کروڑی اپنےقریبی عزیز کی بیٹی شادی میں شرکت کے لیے گھر کو تالے لگا کر ملتان گئے ہوئے تھے۔ ان کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نامعلوم چوروں نے گھر کے تالے توڑ دیے۔
* : جب اہل خانہ واپس آئے تو دروازوں کے تالے ٹوٹے ہوئے اور گھر اندر سے بند پایا گیا۔ دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہونے پر دیکھا کہ سیف (Safe) کھلا ہوا تھا، کمروں میں سامان اور الماریاں الٹ پلٹ پڑی تھیں۔
چوری ہونے والے سامان کی تفصیل کے مطابق:
* طلائی زیورات جوکہ: تقریباً سات تولہ سونا ہے کے علاوہ
* الیکٹرانکس اشیاء میں: تین قیمتی لیپ ٹاپس
* دیگر قیمتی اشیاء میں: چار قیمتی گھڑیاں اور دیگر سامان شامل ہے جبکہ دیگر چوری شدہ سامان کا جائزہ لیا جارہاہے
مقامی پولیس نے حاجی محمد رمضان کروڑی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا ہے اور چوروں کی تلاش کے لیے علاقے میں چھان بین اور تفتیش کا عمل شروع کر دیا ہے۔ مقامی شہریوں نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ گنجان آباد علاقوں میں پیٹرولنگ (گشت) کو مزید سخت کیا جائے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں بلوٹ شریف کے مقام پر چشمہ روڈ پر عوام کا احتجاج روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند کر دیاگزشتہ روز ق...
23/11/2025

ڈیرہ اسماعیل خان میں بلوٹ شریف کے مقام پر چشمہ روڈ پر عوام کا احتجاج روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند کر دیا
گزشتہ روز قتل کے واقعے کے خلاف لواحقین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے چشمہ روڈ بند کر دیا ہے مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے -

Address

Dera Ismail Khan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when D i khan Newz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category