Naseem Msd

Naseem Msd This page is for entertainment and information about everything so keep following and like it ���And Be kind to everyone � life is too short ��

سردی میں فالج اور ہارٹ اٹیک کی دو بڑی وجوہات ہیں👇🏻 نمبر 1: لوگ سردی میں اکثر پانی نہیں پیتے جس سے جسم میں پانی کم ہوجاتا...
25/12/2022

سردی میں فالج اور ہارٹ اٹیک کی دو بڑی وجوہات ہیں👇🏻
نمبر 1: لوگ سردی میں اکثر پانی نہیں پیتے جس سے جسم میں پانی کم ہوجاتا ہے اور خون جم جاتا ہے۔
نمبر2: سردی میں خون کی رگیں تنگ ہوجاتی ہے۔لہذا سردی کے موسم میں گرم مشروبات اور نیم گرم پانی ذیادہ پئیں
-------------
⭐اپنے جسم کو گرم کپڑے،پاجامہ،جرابے،ٹوپی،داستانے چادر کوٹ پہن کر گرم رکھیں۔بوڑھے افراد اور بچوں کا خصوصی خیال رکھیں۔شکریہ

13/12/2022

اچھے لیپ ٹاپ کی نشانیاں

ریم کم از کم 8 GB یا زیادہ سے 16 GB ہو۔اگر ریم 8 GB ہو تو ایک سلاٹ میں ہونی چاہئے اور ایک سلاٹ خالی ہو اس میں 8 جی الگ سے خرید کر ڈالی جا سکتی ہے یعنی ریم بعد میں زیادہ کی جا سکتی ہے
ہارڈ ڈسک یعنی میموری SSD ہونی چاہئے جبکہ hdd تین گنا slow ہوتی ہے اور بیٹری بھی زیادہ استعمال کرتی ہے اس لیے صرف ssd ہی کام کیلئے بہتر ہے
جنریشن جتنی زیادہ اتنا ہی جدید یعنی 4th جنریشن سے 5th بہتر اور 5th سے 6th بہتر
سب سے جدید اس وقت تک 11th جنریشن ہے
پروسیسر کی 3 اقسام:
core i3، i5 & i7.
جبکہ
i7 is the best
اگر آپ نے
گرافیکل کام کرنا ہے تو
کم از کم 2gb گرافک کارڈ بھی ضروری ہے
بیٹری 🔋 lithium سیلز کی ہونی چاہئے
لیپ ٹاپ کی بیٹری جتنے mAh کی ہوتی ہے وہ بھی دیکھ لیں
یوزڈ used میں لیپ ٹاپ لیں تو تسلی کر لیں کہ کتنے mAh بیٹری بقایا ہے

ہاں سیکنڈ ہینڈ لیپ ٹاپ لیتے ہوئے زیادہ تر دھوکہ ڈسپلے میں ہوتا ہے

یعنی اصل ڈسپلے نکال کر کوئی لوکل ڈالا ہوتا ہے، اس کو چیک کرنے کا طریقہ
اگر آپ نے استعمال شدہ لیپ ٹاپ لینا ہے تو یہ معلومات آپ کے لیے ہے
دکان دار پرانا لیپ ٹاپ بیچتے ہوئے ایسا وال پیپر لگاتے ہیں کہ لوگ ڈسپلے دیکھ کر ہی خوش جاتے ہیں اور وال پیپر بھی اس طرح کا ہوتا ہے کہ ڈیمج پگزل پر نظر نہیں جاتی
ڈسپلے چیک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ
لیپ ٹاپ کی brightness فل کر لیں اس کے بعد
آپ نے نوٹ پیڈ اوپن کرکے اسے ساری سکرین پر پھیلا دینا ہے اس سے ساری سکرین سفید ہو جائے گی
اس طرح سکرین میں اگر کوئی پگزل ڈیمج ہے یا کسی جگہ سے سکرین پر دباؤ آیا ہوا ہے تو وہاں سے کالے نشان نظر آ جائیں گے
دوسرا آپ نے جو لیپ ٹاپ لینا ہے اسے انٹرنیٹ پر سرج کر کے اس کی specification میں دیکھ لیں کہ مطلوبہ لیپ ٹاپ کو کونسا ڈسپلے لگا ہے lcd ہے یا led
اگر lcd ہو تو سکرین کو سائیڈو سے دیکھنے سے ڈسپلے ٹھیک نظر نہیں آتا یہ lcd کی نشانی ہے
اور led زیادہ بہتر ڈسپلے ہے
دوسرا اہم سوال ہے بٹنوں کا
کیا کوئی بٹن خراب تو نہیں
جو لیپ ٹاپ خریدنا ہو اس لیپ ٹاپ سے گوگل پر سرچ کریں
Keyboard tester
یہ 1 mb کا سوفٹویر ہے ڈاؤنلوڈ اور انسٹال کر کے اسے اوپن کریں
اور لیپ ٹاپ کے بٹنوں کو ایک ایک کر کے دباتے جائیں
جو جو بٹن ٹھیک ہو گا وہ سکرین پر سبز رنگ میں بدلتا جائے گا
پروسیسر کو چیک کرنے کے لیے آپ نے گوگل میں سرچ کرن

21/11/2022
31/10/2022

عورتیں بہت مشکل ہیں، ہمیشہ اپنے ذہن کو تبدیل کرتی رہتی ہیں

18 سال کی عمر میں وہ خوبصورت مرد چاہتی ہیں

25 سال کی عمر میں وہ بالغ مرد چاہتی ہیں

30 میں، وہ کامیاب مرد چاہتی ہیں

40 کی عمر میں وہ established مرد چاہتی ہیں

50 میں وہ وفادار مرد چاہتی ہیں

60 میں مددگار مرد چاہتی ہیں

مرد بہت سادہ ہوتے ہیں، وہ اپنی زندگی میں کسی بھی بدلتی ہوئی حالت کے لیے اپنا معیار ذائقہ کبھی نہیں بدلتے

18 سال کی عمر میں وہ خوبصورت خواتین کو پسند کرتے ہیں

25 سال کی عمر میں وہ خوبصورت خواتین کو پسند کرتے ہیں

30 میں وہ خوبصورت خواتین کو پسند کرتے ہیں

40 میں وہ خوبصورت خواتین کو پسند کرتے ہیں

50 میں بھی خوبصورت خواتین کو پسند کرتے ہیں

60 میں still وہ خوبصورت خواتین کو پسند کرتے ہیں

70 اور 80 کی عمر میں بھی جب وہ بمشکل حرکت کر سکتے ہیں، تب بھی وہ خوبصورت خواتین کو پسند کرتے ہیں

اس لیے شادی کے کچھ سال بعد جو اکثر خواتین مردوں پہ الزام لگاتی ہیں آپ بدل گئے ہیں، سراسر غلط اور بے بنیاد ہے کیونکہ مرد کبھی نہیں بدلتے..

خیبر پختونخوا میں آج رات سے بارشوں اور ہواؤں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان۔محکمہ موسمیات۔بالائی اضلاع میں برفباری کا امک...
18/10/2022

خیبر پختونخوا میں آج رات سے بارشوں اور ہواؤں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان۔محکمہ موسمیات

۔بالائی اضلاع میں برفباری کا امکان۔

11/10/2022

الرٹ
ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مرحبا کالونی دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار افراد کی کمسن بچے کو اغوا کر نے کی کوشش. مقامی زرائع
اہل علاقہ کی مداخلت پر اغوا کار فرار،اہل علاقہ میں تشویش کی لہر،والدین پریشان...

11/10/2022

اٹھائیس سالہ ایم فِل سوشیالوجی کی طالبہ نازیہ* نے نہاتے ہوئے محسوس کیا کہ چھاتی میں ایک اُبھار سا بنا ہوا ہے۔ ہاتھ لگانے پر کچھ گُھٹلی جیسا احساس ہوتا تھا۔ لیکن کوئی خاص درد تکلیف وغیرہ نہ تھی۔ اس نے سوچا والدہ سے ڈسکس کر لے گی۔ چند ہفتے یونہی بےدھیانی میں یاد نہ رہا۔ ایک دن دوبارہ نہاتے ہوئے اس طرف دھیان گیا تو ماں سے اس بارے مشورہ کر ہی لیا۔ ماں نے کہا کوئی درد یا تکلیف ہے تو دکھا لیتے ہیں ڈاکٹر کو، ساتھ مشورہ دیا کہ زیادہ مسئلہ نہیں لگ رہا تو پیاز باندھ لو اور ساتھ وظیفہ پڑھ لو یہ آپ ہی “گُھل” جائے گی۔ چند ہفتے وظیفہ پڑھا، اور پیاز بھی باندھا اور ساتھ ساتھ زیتون کے تیل سے ہلکے ہاتھ مالش بھی کی۔ گویا نازیہ نے نفسیاتی طور پر اپنے آپ کو یقین دلا دیا کہ ٹوٹکوں سے ابھار کا سائز کچھ کم ہو گیا ہے۔ وہ مطمئن ہو گئی۔ ابھار اپنی جگہ موجود رہا۔ خاموش۔ کسی تکلیف یا درد کے بغیر۔ جیسے طوفان سے پہلے سمندر ہوتا ہے۔

چھے مہینے ایسے ہی گزر گئے۔ نازیہ کو بھول گیا کہ ایک چھاتی میں ابھار ہے۔ اب کے نازیہ کو عجیب سا درد دائیں بازو میں اٹھا، جیسے اس کی ہڈی میں کوئی سوراخ سا کرنے کی کوشش کر رہا ہو۔ درد کی دوا لی چند دن، اور درد کو آرام آ گیا۔ لیکن دوا چھوڑتے ہی درد نے پھر زور پکڑا۔ آخرکار قریبی ڈاکٹر سے مشورہ ہوا۔ اس نے کہا جوان لڑکی ہے اسے کیا ہونا ہے۔ کیلشیئم اور وٹامن ڈی تجویز کیا، ساتھ ایک تگڑا سا پین کِلر انجیکشن ٹھوکا اور گولیاں دے کر چلتا کیا۔ پھر سے عارضی آرام آ گیا۔ لیکن دوا کا کورس ختم ہوتے ہی پھر وہی تنگی شروع!

اب نازیہ کو پریشانی ہوئی کہ یہ موئی درد جان کیوں نہیں چھوڑ رہی۔ اس نے اپنی ڈاکٹر دوست کو کہہ کر سرکاری ہسپتال سے ایکسرے کروایا۔ ایکسرے کروا کے ہڈی والے ڈاکٹر کے پاس لے گئی۔ اس نے ایکسرے دیکھ کر کہا کہ اس میں کچھ گڑبڑ لگ رہی ہے، آپ اس کو ذرا کینسر آوٹ ڈور میں دکھا کر آئیں۔ اور یوں میری نازیہ سے پہلی ملاقات کا بندوبست ہوا۔۔۔۔

نازیہ نے مجھے سلام کر کے ایکسرے پکڑاتے ہوئے کہا کہ اسے بازو کی ہڈی میں درد کی شکایت ہے۔ میں نے ایکسرے دیکھتے ہی ہڈی کا پوچھنے کی بجائے اس سے پوچھا “آپ کو جسم میں کہیں کوئی گِلٹی محسوس ہوتی ہے”، جس کے جواب میں اس نے کہا کہ ہاں بس چھاتی میں ابھار سا تھا لیکن وہ وظیفے اور مالش سے بہتر ہو گیا، لیکن “تھوڑا سا” ابھی بھی ہے۔ وہ “تھوڑا سا” ابھار چیک کرتے

دانت برش کرنا ہمارا روزمرہ کا معمول ہے۔ لیکن کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ ٹوتھ پیسٹ کی ٹیوب پر بالکل نیچے ایک رنگین چوک...
07/10/2022

دانت برش کرنا ہمارا روزمرہ کا معمول ہے۔
لیکن
کیا
آپ نے کبھی غور کیا ہے
کہ
ٹوتھ پیسٹ کی ٹیوب پر بالکل نیچے ایک رنگین چوکور ڈبہ بنا ہوتا ہے جو کلر کوڈ کہلاتا ہے۔

آئیے آپ کو بتاتا ہوں
کہ
یہ کلر کوڈ کیا بتاتے ہیں۔

*سیاہ*
ٹوتھ پیسٹ کی ٹیوب کے نیچے بنے کلر کوڈ کا سیاہ رنگ ظاہر کرتا ہے کہ یہ صرف کیمیکلز سے بنا ہوا ٹوتھ پیسٹ ہے۔

*سرخ*
سرخ رنگ کا کوڈ ظاہر کرتا ہے کہ ٹوتھ پیسٹ قدرتی اور کیمیائی اجزا کی آمیزش سے بنایا گیا ہے۔

*نیلا*
نیلے رنگ کا مطلب ہے کہ ٹوتھ پیسٹ میں قدرتی اجزا اور دوائیں شامل ہیں۔ یہ ٹوتھ پیسٹ دانتوں کی کسی قسم کی بیماری رکھنے والے افراد کو تجویز کیا جاتا ہے۔

*سبز*
سبز کلر کوڈ ٹوتھ پیسٹ کے خالص قدرتی اجزا سے بنے ہونے کی نشاندہی کرتا ہے۔

ماہرین کے مطابق جب بھی ٹوتھ پیسٹ خریدا جائے تو ان کلر کوڈز کو ذہن میں رکھتے ہوئے خریدا جائے۔

بچوں کے لیے سیاہ کلر کوڈ والے ٹوتھ پیسٹ نقصان دہ ثابت ہوسکتے ہیں.

جو صرف کیمیکلز سے بنائے گئے ہوتے ہیں۔

اسی طرح سبز کلر کوڈ والے ٹوتھ پیسٹ دانتوں کی صحت کے لیے موزوں ہیں۔

04/10/2022

💥 *ﺳﯽ _ ﺍﯾﺲ _ﺍﯾﺲ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ ؟*

*🗣️.....یہ پوسٹ تمام ان لوگوں کیلئے جو پوچھ رہے ہیں کہ CSS کیا ہے اور کب Apply کی جاتی ہے اور کیسے Attempt کیاجاتا ہے ۔*

*CENTRAL_SUPERIOR_SERVICES *
OR
*COMPETATIVE_EXAMINATIONS *
● ۔ C.E or C.S.S جس کے ذریعے حکومت پاکستان FPSC کے ادارے کے زیر نگرانی BPS-17 میں آفیسر بھرتی کرتی ہے۔ یہ ایگزام سال میں ایک دفعہ منعقد کیا جاتا ہے اور نہایت ہی قابل اور مستقل مزاج امیدواروں کی سلیکشن کی جاتی ہے اور انہیں بیورو کریسی میں شامل کیا جاتا ہے۔ بیورو کریسی حکومتی مشینری چلانے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔FPSC ہر سال اس ایگزام کا اعلان بذریعہ اخبار کرتی ہے۔اور اور تقریباً کے مہینے میں اس کے فارم بھرے جاتے ہیں۔ فارم بھرنے کے تقریباً تین ماہ بعد اس کی سلپ امیدوار کو بھیجی جاتی ہے۔اور یہ ایگزام تقریباً کے مہینے میں منعقد کیا جاتا ہے۔
* *
*Four Stages Of Tests*
1. Written Test.
2. Psychological Test.
3. Medical Test.
4. VivaVoice / Interview Test
● ان سارے مراحل سے گذرنے والے کامیاب امیدواروں کو کوئی ایک گروپ (مارکس کے حساب سے) دیا جاتا ہے۔
* :*
01. Pakistan Administrative Services
02. Police Services of Pakistan
03. Custom and Excise
04. Postal group
05. Income tax group
06. Information group
07. Foriegn Services of Pakistan
08. Commerce and Trade
09. Millitary lands and Contonments
10. Office Management group
11. Pakistan Audit and Accounts Services
12. Railways Commercial & transportation
Group.
* :*
21years to 30 years
(کچھ صورتوں میں رعایت ہے)
سرکاری ملازم ، معذور امیدوار ،
(تسلیم شدہ قبیلے قبائلی علاقہ جات ، بلوچ قبائل ، ڈی آئی خان اور پشاور ڈویژن، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور ڈسٹرکٹ وغیرہ)
٢۔ پاکستانی اور آزاد جموں و کشمیر کے شہریت والے افراد اہل ہیں۔
٣۔ تعلیم کے اعتبار سے کم از کم گریجوایٹ سیکنڈ کلاس یا C grade یا اس کے مساوی۔
* :*
سبجیک

04/10/2022

*موبائِل کے کیمرے کے کچھ حیران کُن فنکشن*
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬

آپ میں سے تقریباً سبھی کے پاس انڈرائیڈ فون ہونگے۔۔ کچھ کے پاس جدید اور مہنگے سمارٹ فون ہونگے اور کچھ کے پاس میرے موبائل جیسے پرانے اور سستے ماڈل ہونگے۔۔ آپ سب ہی لوگ سمارٹ فون کے کیمرہ فنکشن سے واقف ہونگے ہی ۔۔ زیادہ تر لوگ کیمرہ کے دوتین فنکشنز جانتے ہیں جیسے اگلے اور پچھلے کیمرے سے تصاویر بنانا یا ویڈیوز بنانا۔۔ لیکن انڈرائید فون کے کیمرے سئ کئ دوسرے زبردست اور مفید کام بھی لیئے جاتے ہیں۔۔ جن میں سے پانچ کا ذکر یہاں کررہا ہوں۔ آپ انہیں پلے سٹور سے اپنے سمارٹ فون پر انسٹال کرسکتے ہیں۔

❶ ۔ Google Translator اس سافٹ وئیر سے تو سبھی لوگ واقف ہونگے۔۔ آپ اسے انسٹال کریں۔ زبان کی سیٹنگ کریں۔ اسکے اندر کیمرہ کے نشان کو کلک کریں۔۔ پھر اس کیمرہ کو گھر میں کہین بھی لکھی ہوئ انگریزی یا اردو پر لے جائیں وہ آپکو اردو یا انگلش میں ترجمہ کرکے دکھا دے گا۔۔

❷ ۔ PhotoMath ۔۔۔اسے انسٹال کریں ، اسکے اندر جاکر کیمرہ آن کریں۔۔ کاغذ پر پن سے ریاضی کا کوئ بھی مشکل یا آسان سوال لکھیں۔۔ کیمرہ اس لائین کے اوپر لے جائیں یہ اسے فوکس اور سکین کرکے آپ کو سیکنڈوں میں جواب دکھا دے گا

❸ ۔ IP Webcam۔۔۔ اس ایپ کی مدد سے آپ اپنے موبائل کو خفیہ یا سیکورٹی کیمرہ میں تبدیل کرسکتے ہیں۔اگرچہ میں نے اسے خود یوز نہیں کیا لیکن اسکی ڈسکرپشن دیکھی ہے۔ اس ایپ کو اوپن کریں اسکے اندر سے ایپ کا آئ پی ایڈریس نوٹ کریں۔۔ اس آئ پی ایڈریس کو اپنے کمپیوٹر یا دوسرے موبائل کے براؤزرز میں ڈالیں ۔۔اب جو مناظر اپ کا پہلا کیمرہ دکھائے گا وہی آپ کا ڈسک ٹاپ یا دوسرا موبائل دکھائے گا۔۔

❹ ۔ CrookCatcher - Anti Theft۔۔۔یہ سب سے زبردست ایپ ہے۔۔ اگر آپ کا موبائل کہیں گم یا چوری ہوجائے اور چور جب اسے یوز کرنے کے لیئے موبائل کا سیکورٹی پن یا پیٹرن غلط لگائے گا تو یہ سافٹ وئیر اپنا کام شروع کردے گا،، یہ موبائل کے فرنٹ کیمرے سے اس چور کی تصویر بنالے گا۔۔ پھر اس تصویر اور لوکیشن کو آپ کے دیئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیج دے گا۔۔

❺ ۔CamScanner - Phone PDF Creator ۔۔۔ اس ایپ کی مدد سے آپ اپنی لائیبریری میں موجود کسی بھی چھوٹی یا بڑی کتاب کو منٹوں میں پی ڈی ایف فارمٹ میں تبدیل کرسکتے ہو۔۔ اس ایپ کی مدد سے کیمرہ آن کریں۔۔ جس پیج کو کنورٹ کرنا ہے اسے فوکس کرکے تصویر لیں اور کنورٹ کریں

Address

Dera Ismail Khan

Telephone

+923065946072

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Naseem Msd posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Establishment

Send a message to Naseem Msd:

Share