Shaam-E-Gham

Shaam-E-Gham یہ کون سے صحرا کی پر اسرار ہوا تھی
پل بھر میں نہ دریا تھا نہ میں تھا نہ گھٹا تھی

عرفان صدیقی

15/05/2025

کبھی بخش دے خیرات اس کو چاہت کی
وہ بادشاہ جو تیرے سائلوں میں رہتا ھے

08/05/2025

سب کے لیے بلند رہے ہاتھ عمر بھر
اپنے لیے دعاؤں کا لمحہ گزر گیا

ملنا تو خیر اس کو نصیبوں کی بات ہے
دیکھے ہوئے بھی اس کو زمانہ گزر گیا

(عدیم ہاشمی)

دے کوئی طبیبـــــــ آ کے، ہمیں ایسی دوا بھیلذت بھی رہے درد کی ، مل جائے شفـــــــا بھیاکـــــــ ادا سے دل چھلنی, اکـــــ...
06/05/2025

دے کوئی طبیبـــــــ آ کے، ہمیں ایسی دوا بھی
لذت بھی رہے درد کی ، مل جائے شفـــــــا بھی

اکـــــــ ادا سے دل چھلنی, اکـــــ ادا تسلی کی
یارِ مَن ستمگـــــر بھی، یارِ مَن مسیحـــــا بھی

مومن خان مومن

پھر ایک شام کسی کے نہ لوٹ آنے سےپتہ چلا , کہ دعا مسترد بھی ھوتی ھے
06/05/2025

پھر ایک شام کسی کے نہ لوٹ آنے سے
پتہ چلا , کہ دعا مسترد بھی ھوتی ھے

29/04/2025

دھڑکن کی الجھنوں کو سنوارا تھا اور بس ۔۔۔
کاغذ پہ دل کا بوجھ اتارا تھا اور بس ۔۔۔

دنیا کی فکر تھی نہ زمانے کا خوف تھا ۔۔۔
ہم کو فقط خیال تمہارا تھا اور بس ۔۔۔

لوگوں نے اُسے میری محبت سمجھ لیا ۔۔۔
محسن وہ مجھے جان سے پیارا تھا اور بس ۔۔۔

فراقِ یار کی بارش، ملال کا موسمہمارے شہر میں اترا کمال کا موسموہ اک دعا میری، جو نامراد لوٹ آئی زباں سے روٹھ گیا پھر سوا...
21/04/2025

فراقِ یار کی بارش، ملال کا موسم
ہمارے شہر میں اترا کمال کا موسم

وہ اک دعا میری، جو نامراد لوٹ آئی
زباں سے روٹھ گیا پھر سوال کا موسم

بہت دنوں سے میرے نیم وا دریچوں میں
ٹھہر گیا ہے تمہارے خیال کا موسم

جو بے یقیں ہو بہاریں اجڑ بھی سکتی ہیں
تو آ کے دیکھ لے میرے زوال کا موسم

محبتیں بھی تیری دھوپ چھاؤں جیسی ہیں
کبھی یہ ہجر، کبھی یہ وصال کا موسم

کوئی ملا ہی نہیں جس کو سونپتے محسنؔ
ہم اپنے خواب کی خوشبو، خیال کا موسم

محسن نقوی ✍

دیارِ دل کی رات میں چراغ سا جلا گیامِلا نہیں تو کیا ہُوا وہ شکل تو دکھا گیاوہ دوستی تو خیر اب نصیبِ دُشمناں ہوئیوہ چھوٹی...
18/04/2025

دیارِ دل کی رات میں چراغ سا جلا گیا
مِلا نہیں تو کیا ہُوا وہ شکل تو دکھا گیا

وہ دوستی تو خیر اب نصیبِ دُشمناں ہوئی
وہ چھوٹی چھوٹی رنجشوں کا لُطف بھی چلا گیا

جُدائیوں کے زخم دردِ زندگی نے بھر دِیے
تجھے بھی نیند آ گئی ، مجھے بھی صبر آ گیا

پکارتی ہیں فرصتیں کہاں گئیں وہ صحبتیں
زمیں نِگل گئی اُنہیں کہ آسمان کھا گیا

یہ صُبح کی سفیدیاں یہ دوپہر کی زردیاں
اب آئینے میں دیکھتا ہوں میں کہاں چلا گیا

یہ کس خوشی کی ریت پر غموں کو نیند آ گئی
وہ لہر کس طرف گئی؟ یہ میں کہاں سما گیا

14/04/2025

غزل

دل محبت میں پریشان بہت ہوتا تھا
اِس سڑک پر مرا چالان بہت ہوتا تھا
دیکھ کر اُس کو بدل لیتے تھے رستہ اپنا
زخم پر زخم کا امکان بہت ہوتا تھا
اِس لیے اُس نے مجھے چھوڑ دیا ہے شاید
میں اُسے دیکھ کے حیران بہت ہوتا تھا
جن دنوں خواب مری آنکھ سے ٹکراتے تھے
اُن دنوں نیند کا فقدان بہت ہوتا تھا
فائدہ عشق سے ملنا تو بہت دور کی بات
اُلٹا اِس کام میں نُقصان بہت ہوتا تھا
اب اُداسی میں لگا لیتے ہیں میوزک وہ لوگ
پہلے جن کے لیے قرآن بہت ہوتا تھا
راشد خان عاشر

12/04/2025
12/04/2025

خاک کردیں تپشِ عِشق سےساری ہَستی
پھر اُسی خاک کو خاکِ درِ جاناں کردیں💚

10/04/2025

گِر جائیں زمیں پہ تو سنبھالے نہیں جاتے
بازار میں دُکھ درد، اُچھالے نہیں جاتے

جاتے نہیں صحراؤں کو ہم عشق گرِفتہ
جب تک دلِ مجنوں کی دُعا لے نہیں جاتے

اب مجھ سے اِن آنکھوں کی حفاظت نہیں ہوتی
اب مجھ سے تِرے خواب سنبھالے نہیں جاتے

آنکھوں سے نکلتے ہو، مگر دھیان میں رکھنا
تم جیسے کبھی دل سے نکالے نہیں جاتے

ایسا بھی نہیں، چھوڑ کے جاتے نہیں خُوباں
جاتے ہیں، مگر، لوٹنے والے نہیں جاتے

جنگل کے یہ پودے ہیں اِنہیں چھوڑ دے نیئر
غم آپ جواں ہوتے ہیں، پالے نہیں جاتے

✍️۔۔۔۔۔منیر نیازی۔۔۔۔🌺

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Muhammad Baqir Ahmadani, شاہ جہان بلوچ, Sal Man, Shahzama...
10/04/2025

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Muhammad Baqir Ahmadani, شاہ جہان بلوچ, Sal Man, Shahzaman Ahmdani Baloch, Xalman Altaf, P Z Meer

Address

Dera Ghazi Khan
32200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shaam-E-Gham posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category