PT GOLD

PT GOLD Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from PT GOLD, Arts and entertainment, huseena abad chiniot, Chiniot.

https://youtu.be/RMKsbuxv3kIhttps://youtu.be/RMKsbuxv3kI*پنجابی کلچر میں آپ نے ڈھول جمھرمیں لڑکوں کا ڈانس تو بہت دیکھا ہ...
04/01/2024

https://youtu.be/RMKsbuxv3kI
https://youtu.be/RMKsbuxv3kI
*پنجابی کلچر میں آپ نے ڈھول جمھرمیں لڑکوں کا ڈانس تو بہت دیکھا ہو* *مگرڈھول پرلڑکی کی جھمر اس طرح کی کبھی نہیں دیکھی ہو گی** جو *PT GOLD* *پریہ ویڈیو ہے اگرویڈیو آچھی لگے تو ہمارے چینل کو لاٸک* *سبسکراٸب اور کمنٹ ضرور کریں تاکہ ہماری ہرویڈیو سب سے پہلے آپ دیکھ سکے شکریہ*

چنیوٹ پریس کلب صدر شاہد محمود  وجنرل سیکرٹری غلام مرتضی ہیرو اپنے وفد کے ساتھ آصف اقبال بھوآنہ تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ کا ...
03/01/2024

چنیوٹ پریس کلب صدر شاہد محمود وجنرل سیکرٹری غلام مرتضی ہیرو اپنے وفد کے ساتھ آصف اقبال بھوآنہ تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پرمبارک باد دیتے ہوے

https://youtu.be/F3caaV7n-vg*60 کلو وزنی دھنی* *کَھگا(khugga)**دریاے چناب  میں سے پکڑے جانے والا 60 کلو وزنی دَھنی کَھگا...
02/01/2024

https://youtu.be/F3caaV7n-vg
*60 کلو وزنی دھنی* *کَھگا(khugga)*

*دریاے چناب میں سے پکڑے جانے والا 60 کلو وزنی دَھنی کَھگا**شہریوں *کی توجہ کا مرکز بن گیا*۔ *سرد سرد موسم میں* *لہو کو گرم رکھنے کے لیے* *مچھلی کا استعمال مفید تصور کیا جاتا ہے۔دوکاندار کا کہنا تھا* *کہ اس مچھلی کا ریٹ مناسب ہونے اور اس میں کانٹا نہ ہونے کے باعث بزرگوں کے ساتھ ساتھ** بچے بھی *بڑے شوق سے کھاتے ہیں۔دریائی اور بغیر کانٹے والی مچھلی ہونے کے باعث اس کی مانگ زیادہ ہوتی ہے۔*براۓ مہربانی ہمارے چینل PT GOL کولاٸک سبسکراٸب کمنٹ کریں شکریں*

01/10/2023

چنیوٹ: ضلع چنیوٹ میں 2 اکتوبر سے پولیو مہم کا آغاز

چنیوٹ: ڈپٹی کمشنر آصف رضا نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں پولیو نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا

چنیوٹ ۔ سی او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل طارق۔ ڈی ایچ او۔ ایم ایس ۔ ڈپٹی ڈی اوز و دیگر بھی موجود تھے

چنیوٹ: ضلع میں 2 لاکھ 91 ہزار 199 پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا

چنیوٹ: ضلع میں 1467 پولیو ٹیمیں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گیں،ڈپٹی کمشنر

چنیوٹ: والدین اپنے بچوں کو حفاظتی قطرے پلائیں اور انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچائیں ۔ ڈپٹی کمشنر

29/09/2023
29/09/2023

میری طرف سے تمام اہل اسلام کو 12 ربیع الاول #عیدمیلادالنبی ﷺ بہت بہت مبارک ہو❁وَمَآ أَرۡسَلۡنَٰكَ إِلَّا رَحۡمَةً لِّلۡعَٰالَمِينَ❁
"اور ہم نے آپﷺ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا۔
وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ ○
میرے نبی ﷺ کا ذکر ہمیشہ بلند رہے گا “❤️

27/09/2023

پنجاب بھر میں آشوب چشم کا پھیلائو،،،

حکومت نے صوبہ بھر کے سرکاری و نجی سکولوں کو کل بند کرنے کا اعلان۔۔۔وزیر اعلی کی ہداہات

میٹرک کلاسز تک تمام بچوں کو کل چھٹی ہوگی۔۔۔۔

پیر کے روز سے آشوب چشم کے بچوں کو مرکزی دروازہ پر ٹیچر خود چیک کرینگے۔۔۔۔

آشوب چشم کے مریضوں بچوں کو سکول میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔۔۔۔

چنیوٹ ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے سکولز اور ہیلتھ مراکز کی مانیٹرنگ کرنے والے ضلع بھر کے ایم ای ایز سے میٹنگ کی،میٹنگ میں...
27/09/2023

چنیوٹ
ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے سکولز اور ہیلتھ مراکز کی مانیٹرنگ کرنے والے ضلع بھر کے ایم ای ایز سے میٹنگ کی،میٹنگ میں اسسٹنٹ کمشنر HR /ڈی ایم او محمد اسلم ضیاء، سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر ظفر اقبال، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر طارق سہیل اور ضلع بھر کے ایم ای ایز نے شرکت کی،ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر محمد اسلم ضیاء اور ڈی ایم او آفس کے معین الدین نے ڈپٹی کمشنر کو ایم ای ایز کی جانب سے چیک کیے جانے والے انڈیکیٹرز،طلباء کے منتھلی سٹائپنڈ،مسنگ فسیلٹیز و دیگر امور کے حوالے سے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے تمام ایم ای ایز کو ذمہ داری کے ساتھ مانیٹرنگ کرنے سمیت دیگر ہدایات جاری کیں، انہوں کہا کہ اب یہ میٹنگ ہر 15دن بعد ہو گی جس میں متعلقہ افسران کی کاکرکردگی اور ایشوزکا جائزہ لیا جائے گا۔

چنیوٹ ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضانے2اکتوبر سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میں انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت ...
27/09/2023

چنیوٹ
ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضانے2اکتوبر سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میں انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل طارق اور ڈی ایچ او ڈاکٹر شہزاد خلیل نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انسداد پولیو کی خصوصی مہم 2 اکتوبر سے 6اکتوبر تک جاری رہے گی اس سلسلے میں ضلع چنیوٹ میں پانچ سال تک کی عمر کے 2 لاکھ91 ہزار 119 بچوں کو حفاظتی قطرے اور وٹامن اے کے کیپسول پلانے کے لئے مجموعی طور پر 1467 ٹیمیں ڈیوٹی انجام دیں گی۔ اس ضمن میں تمام ترضروری انتظامات کو مکمل کرلیا گیا ہے،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے کہا کہ2 اکتوبر سے شروع ہونے والی انسداد پولیو کی خصوصی مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کے لئے تمام تر انتظامات ہر لحاظ سے مکمل ہونے چاہیں اس ضمن میں مائیکروپلان کے مطابق عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ گذشتہ کمزوریوں و خامیوں کا سو فیصد ازالہ ہوسکے، ڈپٹی کمشنرمحمد آصف رضا نے ہدایت کی کہ پولیو کا ہرراؤنڈ اہمیت کا حامل ہے لہٰذا متعلقہ سٹاف کی جدید خطوط پر ٹریننگ کے ساتھ ساتھ والدین کی آگاہی کے لئے تمام تر تشہیری ذرائع بروئے کار لائے جائیں تاکہ ان میں احساس ذمہ داری قائم رہے، انہوں نے مزید کہا کہ تحصیلوں میں بھی انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں تمام تر انتظامات مکمل ہونے چاہیں اس سلسلے میں معمولی سی بھی غفلت نہیں ہونی چاہیے،اجلاس میں نمائندہ ڈبلیوایچ او، یونیسف، محکمہ ہیلتھ و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

27/09/2023

چنیوٹ
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کیلئے "فرینڈز آف پولیس" پروگرام کا آغاز
فرینڈز آف پولیس پروگرام کے وفد کا ڈی پی او آفس، پولیس لائن ،پولیس خدمت مرکز ،ماڈل پولیس سٹیشن صدرکا دورہ
ڈی پی او عبداللہ احمد نے سٹوڈنٹس کو فرینڈز آف پولیس کے بیجز لگا کر "فرینڈز آف پولیس" پروگرام کا آغاز کیا
ڈی پی او نے سٹوڈنٹس کو پولیس ورک اور پولیس سروسز کے حصول کیلئے شہریوں کو فراہم کردہ سہولیات پر ملٹی میڈیا بریفنگ دی فرینڈز آف پولیس کے وفد کو یادگار شہداء، کنٹرول روم، خدمت مرکز،ماڈل پولیس سٹیشن ،پولیس لائن کا وزٹ کروایا گیا دوران وزٹ پبلک سروس ڈلیوری کیلئے کیے گئے اقدامات پر بریف کیا گیا اور پولیس ورک سے مکمل آگاہی دی گئی
فرینڈز آف پولیس کے وفد نے پولیس ورک میں جدید سہولیات کی فراہمی پر خوب سراہا اور پنجاب پولیس کا حصہ بننے کی خواہش ظاہر کردی
پولیس اور عوام کے درمیان فاصلوں کو کم کرنے کیلئے فرینڈز آف پولیس پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے فرینڈز آف پولیس پروگرام کا مقصد عوام کے مفاد پر مبنی پولیس خدمات کو فروغ دینا ہے شہریوں کی سہولت کے لیے پبلک سروس ڈلیوری کے نظام کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے فرینڈز آف پولیس اینڈ پولیس وولنٹیئر کا تعاون جرائم کے خاتمے میں معاون ثابت ہو گا، ڈی پی او عبداللہ احمد

27/09/2023

پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ کی ملاوٹی اور غیر معیاری دودھ کے خلاف کاروائیاں جاری-
پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کے ہمراہ مختلف اوقات میں شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکا بندی کر کے 110 دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 28472لیٹر دودھ کو جدید لیکٹوسکین مشینوں سے چیک کیا۔ دوران معائنہ 1235 لیٹر ملاوٹی دودھ کو موقع پر تلف کروادیا گیا اور 19 گاڑیوں کو ناقص کوالٹی کی وجہ سے 30500 روپے کے بھاری جرمانے عائد کیے گیے۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ ملاوٹ مافیا کے خلاف سخت کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور ملاوٹ سے پا ک صحت مند خوراک کی فراہمی کے لیے مستقبل میں بھی تمام وسائل بروئے کار لائےجائیں گے ۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور ۔

سریا خریدتے وقت فراڈ سے کیسے بچیں....؟سریے کی مِقدار چیک کرنے کا ایک آسان سا کُلیہ... جو کہ تجربہ کار لوگوں کا بنا ہُوا ...
26/09/2023

سریا خریدتے وقت فراڈ سے کیسے بچیں....؟
سریے کی مِقدار چیک کرنے کا ایک آسان سا کُلیہ...
جو کہ تجربہ کار لوگوں کا بنا ہُوا ہے، شاید نئے گھر بنانے والوں کو میری تحریر سے فائدہ ہو سکے،
سب سے پہلے تو یاد رکھیئے کہ جِس سریے پر چھوٹی چھوٹی شاخیں سی نِکلی ہوں گی، جان لیجیے کہ وہ سریا کچرے سے بنا ہُوا ہے وہ ہرگِز مت خریدیں،
اِس کے علاوہ سریے کی ہر لینتھ کے اوپر ایک کونے پر اسکی تفصیل لکھی ہوتی ہے اسے غور سے پڑھیں کیونکہ 60 گریڈ کا سریا 40 گریڈ کے سرہے سے مہنگا ہوتا ہے تو کہیں ایسا تو نہیں کہ آپکو 60 کا بتا کر 40 پکڑایا جارہا ہے،،

اب آتے ہیں سریے کے وزن کو جاننے کے کُلیے کی طرف!!!!

پاکِستان میں 3 سُوتر سے 8 سُوتر تک کا سریا استعمال ہوتا ہے، ان میں سے بھی عام گھروں میں3اور4 ہی زیادہ استعمال ہوتا ہے، 3اور4 سُوترکا سریا چھت، سیڑھی، چھوٹے کالمز، چھوٹے بیمز وغیرہ میں جبکہ بڑے بیم یا بڑے کالمز میں 6 سُوتر کا سریا اِستعمال ہوتا ہے،

تین سُوتر کی ایک 40فُٹ لینتھ کا کُل وزن 6.8 کلو ہوتا ہے یعنی 6 کلو اور 800 گرام، جبکہ3سُوتر کے سریے کے ایک فُٹ ٹُکڑے کا وزن 170 گرام ہوتا ہے،
4سُوتر کی40فُٹ لینتھ کا وزن 12.10 کلو یعنی 12کلو اور 100 گرام جبکہ ایک فٹ کے پیس کا وزن 302 گرام ہوتا ہے،
پانچ سُوتر کی ایک 40 فٹ لینتھ کا وزن 18.90 یعنی 18کلو اور 900گرام جبکہ ایک فُٹ کے پیس کا وزن 476 گرام ہوتا ہے،
چھے سُوتر کی 40 فٹ لینتھ کا کُل وزن 27.22 یعنی 27کلو اور 220 گرام جبکہ ایک فٹ پیس کا وزن 680 گرام ہوتا ہے،
سات سُوتر کی 40فٹ لینتھ کا کُل وزن 37.05 یعنی 37کلو اور 050 گرام جبکہ ایک فٹ کے پیس کا وزن 930گرام ہوتا ہے،
آٹھ سُوتر کی 40فٹ لینتھ کا کُل وزن 48.39 یعنی 48کلو 390گرام اور ایک فُٹ کے پیس کا وزن 1.21 یعنی 1کلو 210گرام ہوتا ہے،

اب آپ جب بھی سریہ خریدیں تو وزن کرا لینے کے بعد اسکے لینتھ گِنیں مثال کے طور پر آپ 4 سُوتر کی 10لینتھ لیں ہیں جن میں سے ہر ایک کی لمبائی 40 فٹ ہے، انکے وزن کا کلیہ/فارمولا آپکے پاس موجود ہے 12.10x10 = 121کلو۔
اب اگر یہ 121 کلو ہے پھر تو ٹھیک یے یا اس میں زیادہ سے زیادہ 4 سے 5 کلو اوپر نیچے ہوجانے کی رعایت موجود ہے (وجہ سریے کی میکنگ اور پڑے پڑے تھوڑا زنگ لگ جانے کی صُورت میں معمولی وزن کا کم ہونا) لیکن اگر 4 سوتر کی 40فُٹی 10 لینتھ کا وزن 100کلو بن رہا ہے تو سمجھ جائیں آپکو چُونا لگایا جارہا ہے، اور یہ سریے کے ٹھیے یا فیکٹری والا رانگ نمبر ہے اُلٹے قدموں واپس بھاگ جائیں.

یہ پوسٹ سب کو تو نہیں لیکن چند لوگوں کے بہت کام کی ہے، اس طریقے کو فالو کر کے سریے والوں کے فراڈ سے کافی حد تک بچا جا سکتا ہے، باقی اینٹ، بلاک، بجری والوں کو اللہ تعالیٰ ہدایت دے کہ وہ مقدار برابر رکھیں۔آمین

Address

Huseena Abad Chiniot
Chiniot
35400

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PT GOLD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share