GB Diamer Updates

GB Diamer Updates قوم کی آواز بنو اور ان کو پلیٹ فارم پر جمع رکھنے کی ہر ممکن کوشش کرو۔

  شاہراہ بابوسر ناراں پر سیاحوں کا ویگو ڈالا اور ہائیس  گاڑی آپس میں ٹکرا گئی ۔ابتدائی اطلاع کے دو سیاح جاں بحق جبکہ متع...
30/06/2024



شاہراہ بابوسر ناراں پر سیاحوں کا ویگو ڈالا اور ہائیس گاڑی آپس میں ٹکرا گئی ۔ابتدائی اطلاع کے دو سیاح جاں بحق جبکہ متعدد زخ می ۔ حادثے کے ساتھ ہی لوگوں نے اپنی ذاتی گاڑیوں پر جاں بحق اور ز خ می وں کو ریجنل ہسپتال چلاس کی طرف روانہ کر دیا ہے ۔ جبکہ 1122 ، پولیس ، جی بی سکاؤٹس کی گاڑیاں بھی جائے حادثے پر پہنچ چکی تھی ۔

Shahab Uddin Ghauri

  گیس بالا و پائین پل کے پاس دریا سے ایک عورت کی لاش ملی ہے ۔گم شدہ خاتون کے ورثاء گونر فارم تھانے سے رابطہ کریں۔۔
29/06/2024



گیس بالا و پائین پل کے پاس دریا سے ایک عورت کی لاش ملی ہے ۔
گم شدہ خاتون کے ورثاء گونر فارم تھانے سے رابطہ کریں۔۔

  گماری تبوڑے روڈ موسے  کٹوکش کے مقام پر موٹر کار کو حادثہحادثہ میں تین افراد زخمی ایک کی حالت تشویشناکزخمیوں کو سول ہسپ...
28/06/2024



گماری تبوڑے روڈ موسے کٹوکش کے مقام پر موٹر کار کو حادثہ
حادثہ میں تین افراد زخمی ایک کی حالت تشویشناک
زخمیوں کو سول ہسپتال داریل منتقل
1 کا تعلق کوھستان سے 2 کا تعلق داریل پدیال سے۔
زرائع

  مورخہ 28 جون تا  1 جولائی تک ضلع دیامر میں  بارش اور بارش کے باعث طغیانی، شاہراؤں میں لینڈ سلائڈنگ اور پتھر گرنے کے حو...
28/06/2024



مورخہ 28 جون تا 1 جولائی تک ضلع دیامر میں بارش اور بارش کے باعث طغیانی، شاہراؤں میں لینڈ سلائڈنگ اور پتھر گرنے کے حوالے سے الرٹ جاری۔

   راولپنڈی سے گلگت جانے  والی کوسٹر نمبر  LES 9929 چلاس ہڈور کے مقام پر پہاڑی  کے ساتھ لگ کر روڈ پر  الٹ گئی.!!! تاہم ا...
28/06/2024



راولپنڈی سے گلگت جانے والی کوسٹر نمبر LES 9929 چلاس ہڈور کے مقام پر پہاڑی کے ساتھ لگ کر روڈ پر الٹ گئی.!!!
تاہم اب تک کے اطلاعات کے مطابق کوسٹر میں کل 25 افراد سوار تھے جن میں 3 بندے معمولی زخمی ہوئے تھے جسے ٹورسٹ پولیس اور ریسکیو 1122 کے جوانوں نے آر ایچ کیو ہسپتال چلاس منتقل کر دئیے۔.. زرائع

28/06/2024



چلاس شاہراہ قراقرم جلیپر موڑ پر دو گاڑیوں میں ٹکر۔دو افراد معمولی زخمی،ہسپتال روانہ ۔بابوسر لوشی کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی بریک فیل ہونے سے بے قابو۔روڈ کنارے مٹی کے ٹیلے سے ٹکرا گئی۔خوش قسمتی سے جانی نقصان نہیں ہوا۔ٹوریسٹ پولیس سیاحوں کی مدد میں مصروف ہے۔۔ زرائع

24/05/2024

۔۔۔
کیڈٹ کالج گوہرِ آباد کو جلد سے جلد ان شرائط کے ساتھ فنگشنل کیا جاے۔
جو کہ سرکار کے ساتھ پہلے سے طے شدہ ہیں۔
گریڈ 1 سے لیکر 14 تک ملازمتیں اور 20 فیصد داخلہ کوٹہ گوہرآباد کو دیا جاے۔
سنیے کی زبانی سے۔۔۔
Aftab Diameri
Chief Secretary House, Gilgit
FCNA HQ, Gilgit
PRO DC Diamer
CM Gilgit Baltistan
Secretary Education, Government of Gilgit-Baltistan

24/05/2024

گدھوں کے ساتھ بحث نہ کریں۔

گدھے نے شیر سے کہا:
- "گھاس نیلی ہے"۔
شیر نے جواب دیا:
- "نہیں، گھاس سبز ہے."
دونوں کے درمیان بحث لمبی ہو گئی، اور دونوں نے اسے ثالثی میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا، اور اس کے لیے وہ جنگل کے بادشاہ شیر کے سامنے پیش ہو گئے۔

جنگل کا بادشاہ شیر اپنے تخت پر بیٹھا تھا، گدھا چیخنے لگا:
- "ہائز ہائنس، کیا یہ سچ نہیں ہے کہ گھاس نیلی ہے؟"
شیر نے جواب دیا:
- "سچ ہے، گھاس نیلی ہے۔"
گدھے نے جلدی کی اور کہا:
- "شیر مجھ سے متفق نہیں ہے اور ضد کر رہا ہے اور مجھ سے الجھ رہا ہے، براہ کرم اسے سزا دیں۔"
بادشاہ نے پھر اعلان کیا:
- "شیر کو 5 سال کی خاموشی کی سزا دی جائے گی۔"
گدھا خوشی سے اچھل کر اور مطمئن ہو کر یہ دہراتا ہوا کہ گھاس نیلی ہے اپنے راستے پر چل پڑا:

شیر نے اپنی سزا قبول کر لی لیکن اس نے بادشاہ سے پوچھا:
- "مہاراج، آپ نے مجھے سزا کیوں دی؟ آخر گھاس تو ہری ہے۔"
شیر نے جواب دیا:
- "ہاں، گھاس تو ہری ہے."
شیر نے پوچھا:
"تو مجھے سزا کیوں دے رہے ہو؟"
بادشاہ نے جواب دیا:
- "اس کا اس سوال سے کوئی تعلق نہیں ہے کہ گھاس نیلی ہے یا سبز۔
یہ سزا اس لیے ہے کہ تم جیسی بہادر اور ذہین مخلوق کے لیے یہ ممکن نہیں کہ وہ گدھے سے بحث کر کے اپنا وقت ضائع کرے اور پھر مزید بیوقوفی یہ کہ آکر مجھے اس سوال سے پریشان کرے۔‘‘
وقت کا سب سے زیادہ ضیاع اس احمق اور جنونی کے ساتھ بحث کرنا ہے جس کو سچ یا حقیقت کی پرواہ نہیں ہے بلکہ اسے صرف اپنے عقائد اور سنی سنائی باتوں پر یقین ہوتا ہے۔ ان سے بحث اور دلائل پر وقت ضائع نہ کریں جن کا کوئی مطلب نہیں...
دنیا میں ایسے لوگ موجود ہیں جنہیں آپ جو چاہیں ثبوت دیں اور ہر طرح کے دلائل ان کے سامنے پیش کر دیں، وہ سمجھنے کی صلاحیت نہیں رکھتے، اور انا، نفرت، ناراضگی میں اندھے ہو جاتے ہیں، اور وہ صرف یہ جانتے ہیں کہ ہر صورت میں وہ درست ہیں۔
جب جہالت چیخ اٹھتی ہے تو عقل خاموش رہتی ہے۔ آپ کا سکون اور خاموشی سب سے زیادہ قیمتی ہے۔

15/04/2024

چلاس (پ۔ر)
وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کا کامیاب دورہ دیامر کے بعد صوبائی وزرا اور ترجمان کا تفصیلی میڈیا بریفنگ ، چلاس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر زراعت انجینر محمد انور ، وزیر ایکسائز ٹیکسیشن رحمت خالق اور وزیر اعلی کے ترجمان فیض اللہ فراق نے کہا کہ وزیر اعلی کا دورہ دیامر انتہائی کامیاب رہا ، بہت جلد گلگت بلتستان بھر کے تمام اضلاع کے دورے کئے جائیں گے اور عوامی مسائل کو سن کر انکا پائیدار حل بھی تلاش کریں گے ، گلگت بلتستان کی طرح ضلع دیامر کو بھی ترقی کی دوڑ میں شامل کریں گے ، متاثرین دیامر ڈیم کے مسائل کو کلی طور پر حل کرنے کیلئے واپڈا حکام کے سامنے نئے انداز سے عوامی مقدمہ پیش کریں گے ، چولہا متاثرین کے ماندہ چولہوں کو 2 مہینے کے اندر اندر جی آئی ایس کے عمل سے گزاریں گے اور بہت جلد ادائیگی ہوگی ، گندم کے منصفانہ تقسیم کی نوٹیفکیشن پر عملدرآمد ہوگا ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی حکومت کے نمائندوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلی نے اپنے دورے کے دوران نصف درجن سے زائد نئے سکولوں کی تعمیر کی منظوری دی ہے ، چلاس شہر میں ایک بوائز اور گرلز سکول کا قیام عمل میں لایا جائے گا ، داریل و تانگیر، اور رندو و گوپس کے نام سے 4 نئے اضلاع کی منظوری کی تجویز وزیر اعظم کے سامنے رکھ دی گئی ہے بہت جلد تجویز پر عملدرآمد ہوگی ، داریل و تانگیر ایکسپریس پر کام تیز کیا جائے گا ، پبلک سکول چلاس کے ایشوز کو ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے ، گرلز کالج کی فیکلٹی کی تنخواہ کے مسلے کو بھی حل کیا جائے گا ، دیامر بھاشا ڈیم میں کام کرنے والے غیر ملکی باشندوں سمیت قراقرم ہائی وے کو فل پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی ، دیامر میں دارلامان اور تانگیر میں ہیلی پیڈ بنایا جائے گا ، ہڈر نالے میں ایک سکول کو اپ گریڈ اور ایک پاور ہاؤس تعمیر کیا جائے گا جبکہ مواصلاتی کمی کو دور کرتے ہوئے ایس سی او کے ذریعے ایک ٹاور نصب کیا جائے گا ، تھک بابوسر رضاکاروں کے اعزازیہ اور تعداد کو بڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے اور سیکرٹری داخلہ سے اس سلسلے میں ایک ہفتے کے اندر اندر رپورٹ طلب کی گئی ہے ۔ دیامر مین دس بیڈ اور تیس بیڈ ہسپتالوں کو فعال بنایا جائے گا ایس پی ایس کے ذریعے سٹاف کی کمی بھی پوری کی جائے گی ، دیامر میں قانون کی عملداری کو یقینی بناتے ہوئے سرکاری رٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ، گوہر آباد میں آر سی سی پل کی تعمیر کیلئے وفاقی وزیر مواصلات کو خط لکھا گیا جبکہ وزیر اعلی گلگت بلتستان نے دیامر نادرا دفتر میں خواتین کیلئے الگ دفتر یا عملے کی تعیناتی کی تجویز دیتے ہوئے چیئرمین نادرا کو مراسلہ بھیج دیا ہے ، چلاس ہسپتال میں ایم ۔ار۔ آئی مشین نصب کرنے کیلئے چیئرمین واپڈا کو خط لکھا گیا ہے اور جلد مذکورہ مشین نصب ہوگی ، دیامر پریس کلب کی تعمیر کیلئے ایک کنال زمین کی فراہمی کیلئے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایک ہفتے میں ایک کنال زمین کی الاٹمنٹ کو یقینی بنائے ، تھک نیاٹ اور بابوسر میں سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی کمی کو دور کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے ، بابوسر کو گرمائی موسم کیلئے پرامن اور چوبیس گھنٹے کیلئے کھلا رکھنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے ، دیامر سمیت گلگت بلتستان میں روزگار کی فراہمی کیلئے مختلف محکموں میں موجود خالی آسامیوں کو فوری طور پر پر کئے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے دورہ دیامر کے موقع پر گریجویٹ الائنس دیامر کے وفد نےملاقات کی جس میں دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ ...
15/04/2024

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے دورہ دیامر کے موقع پر گریجویٹ الائنس دیامر کے وفد نےملاقات کی جس میں دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ میں واپڈا ،کنسلٹنٹ اور کنسٹرکشن کمپنیز میں غیر مقامی بھرتیوں کے حوالے سے مکمل حقائق کے ساتھ آگاہ کیا مذید دیامر کے گریجویٹس کو درپیش مختلف مسائل جن میں کسی بھی صوبائی حکومتی ادارے کا تحریری ٹیسٹ سینٹر چلاس شہر میں لایا جانا بلخصوص FPSC center, سکالرشپس کا طریقہ کار وضع کیا جانا ،ٹیکنکل انسٹیوٹ کا قیام عمل میں لایا جانا، جلد از جلد واپڈا خالی اسامیوں کو بذریعہ اشتہار دیامر کے لیے مشتہر کریں یاد رہے دو سال ہونے کو ہیں اب تک کوئ پوسٹ مشتہر نہیں کی گیئ جبکہ ہماری معلومات کے مطابق سیکڑوں پوسٹ خالی پڑیں ہیں۔نیز 27 جنوری 2021 کے معاہدے پر من عن عملدرآمد کے حوالے سے مفصل بات کی گی۔

Address

Chilas
126

Telephone

+923489939737

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GB Diamer Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Establishment

Send a message to GB Diamer Updates:

Share