Kahf Story Club

Kahf Story Club A self-initiated project reviving Islamic storytelling tradition to uplift children's moral values.

کہف سٹوری کلب اور بک کلب کے زیرِ انتظام دوسرا مقابلہ شاعری منعقد ہوا۔ دو سو سے زاید طلبہ نے اِس میں شرکت کی اور علامہ اق...
03/12/2024

کہف سٹوری کلب اور بک کلب کے زیرِ انتظام دوسرا مقابلہ شاعری منعقد ہوا۔ دو سو سے زاید طلبہ نے اِس میں شرکت کی اور علامہ اقبال کے یاد کیے گئے اشعار کو پیپرز میں تحریر کیا۔
مقابلہ 02 نومبر 2024 کو گورمنٹ سٹی ہائی سکول (بوائز-گرلز) میں منعقد ہوا جب کہ تقریب تقسیمِ انعامات کا انعقاد ڈی پی ایس بہاولنگر کے ہال میں 30 نومبر 2024 کو کیا گیا۔

سینئیر گروپ (کلاس 8 تا 10) میں الحیات ہائر سیکنڈری سکول کی طالبہ ایمن ریاض نے 231 شعر لکھ کر پہلی، آیمہ شفیق ڈی پی ایس کی طالبہ نے 208 شعر لکھ کر دوسری اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ریگرا بستی کی طالبہ ایمان فاطمہ نے 186 لکھ کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
جوینر گروپ (کلاس 3 تا 7) میں ڈی پی ایس کی طالبہ سمرہ شہزادی نے 133 شعر لکھ کر پہلی، حمنہ فاطمہ گورنمنٹ کینال کالونی سکول کی طالبہ نے 82 شعر لکھ کر دوسری اور ڈی پی ایس کی طالبہ زینب شفیق نے 71 لکھ کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مختلف سکولز کے پندرہ طلباء کو 100 سے زاید اشعار لکھنے پر اور کلامِ اقبال پڑھنے والے نابینا طلباء کی ٹیم کو خصوصی حوصلہ افزائی کے انعامات دیے گئے۔

جونیئر گروپ میں سلور بیلز سکول کے دس طلباء نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

سینئیر گروپ میں فوجی فاؤنڈیشن سکول سے ہبہ زبیر، رومیسہ حسین اور خولہ مریم، الرازی پبلک سکول سے اُمِ حبیبہ اقبال، دی کنٹری سکول سے ابیہا یونس، عائشہ گلاب، آمنہ اسلم اور لائبہ فاطمہ، سٹی گرامر سکول سے محمد عامر ندیم، خدیجہ اور ظلِ فاطمہ، ڈی پی ایس سے لائبہ عمران، میرب فاطمہ اور پاکیزہ فاطمہ، ایلیمنٹری سکول فیصل کالونی سے سعدیہ اکرم اور گورنمنٹ کمپریہنسو سکول سے خبیب خلیل نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

تقریب میں شہر کے نامور اساتذہ کرام پروفیسر شفیق احمد، پروفیسر محمد احمد خان، پروفیسر نصر اللہ خان، پروفیسر یاسر عرفات،

بار ایسوسی ایشن سے محترمہ صفورہ سید، عمر خان ایڈووکیٹ، صدر پریس کلب شیخ قاسم علی اور دیگر ممبران،

سما نیوز سے طارق کریم خان، مفتی نصر اللہ خان، طارق حفیظ، رانا ثاقب سلیم، یوناییٹڈ بنک کے مینیجر نعمان عبداللہ، عجوہ جیولرز کے رضوان مجید، سوزوکی موٹرز سے عرفان صاحب اور یونیورسٹی کیمپس بہاولنگر اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر جناب ریحان بن طارق،
اور مختلف سکولز کے محترم پرنسپلز نے شرکت کی۔

تقریب کے منتظم نعمان اکرم نے کہف سٹوری کلب کا تعارف کروایا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فاؤنڈر کہف کلب عرفان احمد بھٹی نے کہا کہ ہمارا مشن ہے کہ بہاولنگر کے ہر بندے کے ہاتھوں میں کتاب ہو، ہر طالبِ علم میں گہرا علمی ادبی ذوق پروان چڑھے اور ہر پڑھا لکھا کتاب کے ساتھ جڑ جائے۔
اِس مقصد کے لیے ان سرگرمیوں کا باقاعدگی سے انعقاد ہماری اولین ترجیح ہے۔

26/05/2024

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کہف سٹوری کلب کی جانب سے ہم Green Media کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

07/05/2024

Videos of Iqbal Competitions by Kahf Story Club ♥️

بہاولنگر میں الحمدللہ کہف سٹوری کلب کے زیرِ اہتمام اور پروفیسر شفیق احمد صاحب، احمد خان صاحب، عبیداللہ سکھیرا صاحب، اورن...
07/05/2024

بہاولنگر میں الحمدللہ کہف سٹوری کلب کے زیرِ اہتمام اور پروفیسر شفیق احمد صاحب، احمد خان صاحب، عبیداللہ سکھیرا صاحب، اورنگزیب وٹو صاحب اور عرفان احمد بھٹی صاحب کی سرپرستی میں علامہ اقبال شاعری مقابلہ جات کا پہلا پروگرام ڈسٹرکٹ پبلک سکول بہاولنگر میں 6 مئی 2024 کو منعقد کروایا گیا جس میں الحمدللہ گورنمنٹ و پرائیویٹ سکولز کے 300 سے زائد طلبہ و طالبات نے بھرپور جوش و خروش سے حصہ لیا اور علامہ اقبال سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔
کہف سٹوری کلب کی ٹیم اور ہمارے سرپرستوں رانا امجد صاحب، سلیم اختر میو صاحب، کاشف ندیم صابری صاحب، اللّٰہ رکھا صاحب نے اس مقابلے کے انعقاد میں بھرپور محنت کی۔
اللّٰہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہماری اس معمولی سی کوشش کو قبول فرمائیں اور بچوں میں تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ ادب و اسلاف سے بھی رغبت کا جذبہ پھر سے پیدا ہو۔

حضرت زید بن حارثہ رضی اللّٰہ عنہ اور رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی محبت و آشتی سے سرشار واقعہ آج بچوں کو سنا...
31/03/2024

حضرت زید بن حارثہ رضی اللّٰہ عنہ اور رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی محبت و آشتی سے سرشار واقعہ آج بچوں کو سنایا گیا۔

خوش آمدید! کہف سٹوری کلب ایک بار پھر سے!! الحمدللہ آج سے کہانی کے ذریعے بچوں کی اخلاقی تربیت کا عمل دوبارہ شروع ہو گیا۔
16/03/2024

خوش آمدید!
کہف سٹوری کلب ایک بار پھر سے!! الحمدللہ آج سے کہانی کے ذریعے بچوں کی اخلاقی تربیت کا عمل دوبارہ شروع ہو گیا۔

"سلیم احمد صاحب  نے ایک مرتبہ فرمایا تھا کہ شاعری میرا کمزور بچہ ہے  اس پر ڈاکٹر طاہر مسعود صاحب نے سوال کیا فلاں نے آپ ...
29/11/2023

"سلیم احمد صاحب نے ایک مرتبہ فرمایا تھا کہ شاعری میرا کمزور بچہ ہے اس پر ڈاکٹر طاہر مسعود صاحب نے سوال کیا فلاں نے آپ کی شاعری کے لیے یہ فرمایا ہے تو انہوں نے کہا کہ شاعری میرا کمزور بچہ تو ہے لیکن یہ ہاتھی کا بچہ ہے اس پہ چوہوں کو پھدکنے کی اجازت نہیں ہے
تو دوستو کہف سٹوری کلب بھی اگرچہ ہمارا ناتواں اور کمزور بچہ تو ہے ہی لیکن ہماری سب امیدیں وابستہ بھی اسی سے ہیں کہ یہی چراغ اس شہر میں جلے تو روشنی ہوگی تن تنہا یہ سفر عزیزم نعمان بھائی کی قیادت میں شروع ہوا اور سچل سرمست جیسا سر پرست اس کام میں ان کا مددگار ہو گیا الحمدللہ
اب یہ ناتواں بچہ علم و ادب کی پہچان کئی بڑے نام وروں کی سرپرستی میں ایک بڑا ایونٹ سجانے چلا ہے محترم سلیم اختر میو Saleem Akhtar Mayo اور کاشف ندیم صابری Kashif Nadeem Saabri رانا محمد امجد صاحب اور سر محمد احمد خان صاحب جیسے سر پرستان علم و ادب کے زیر نگرانی یہ کام پچیس تا ستائیس دسمبر ایک یادگار ایونٹ منعقد ہورہا ہے جہاں قائد اعظم محمد علی جناح علامہ اقبال کے اشعار نویسی قائد کوئز اور ارٹ و پینٹنگ کے مقابلہ جات اور کلام اقبال ترنم سے پڑھنے کا مقابلہ ہوگا
ان شاءاللہ تعالی" عرفان احمد

جہانگیر گارڈن کے پیارے بچوں کے ساتھ ایک خوبصورت کہانی کی نشست ♥
15/10/2023

جہانگیر گارڈن کے پیارے بچوں کے ساتھ ایک خوبصورت کہانی کی نشست ♥

آج اتوار کے دن بچوں کو بحری قزاقوں کی کہانی سنائی گئی جس میں اُن کی بچپن میں بری صحبت کے اثرات سے بات شروع ہوئی اور نیکی...
15/10/2023

آج اتوار کے دن بچوں کو بحری قزاقوں کی کہانی سنائی گئی جس میں اُن کی بچپن میں بری صحبت کے اثرات سے بات شروع ہوئی اور نیکی اور اچھائی کی زندگی گزارنے تک کی روداد سنائی گئی۔
تقویٰ کالونی گلی نمبر 3، بہاولنگر۔ نعمان اکرم کے گھر۔

08/10/2023

The process of cooking! 😅♥️

Address

Bahawalnagar

Telephone

+923040281733

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kahf Story Club posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share